چتوڑ گڑھ :وزیر اعظم نریندر مودی نے راجستھان کےچتوڑ گڑھ میں تقریباً 7ہزار کروڑ روپے کی مالیت کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو ملک کو وقف کیا اور سنگ بنیاد رکھا۔ وزیر اعظم نے تقریباً 4ہزار 500 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جانے والی میہسانہ، بھٹنڈا، گرداس پور گیس پائپ لائن کو ملک کو قف کیا۔وزیر اعظم کی جانب سے جن ریلوے پروجیکٹوں کو ملک کو وقف کیاگیا ان میں چتوڑ گڑھ ۔نیمچ ریل لائن کو ڈبل کرنے اور کوٹہ-چتوڑگڑھ ریل لائن کی بجلی کاری کے پروجیکٹ شامل ہیں۔ وزیر اعظم نے سوچھ درشن اسکیم کےتحت نتھواڑہ میںسیاحوں کے لیے تعمیر کئے گئے سہولیات کے مختلف مراکز کو وقف کیا۔
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ پسماندہ علاقوں کی ترقی، حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملک کےخواہشمند اضلاع کو منتخب کیاہے، جہاں ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت نے اِس اسکیم کے تحت ایک قدم آگےبڑھایا ہے اورخواہشمندبلاکس میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ محروم طبقوں کو ترجیح دینے کے مقصد سے حکومت نے ولولہ انگیز گاؤںپروگرام کا بھی آغاز کیا، جس کے تحت سرحدی گاوؤں میں ترقیاتی کام کئے جارہے ہیں۔