• Home
بدھ, مئی 6, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    والد کو کڈنی عطیہ کرنے کے بی جے پی کے سوال کا روہنی کاسخت جواب

    بی جے پی بنگال کو منی پور بنانے پر آمادہ

    سمراٹ چودھری نے  اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    سمراٹ چودھری نے اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    پٹنہ سمیت 11 اہم شہروں کے پاس سیٹلائٹ ٹاؤن شپ بنانے کی تیاری

    بہار میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے کم از کم 25 لوگوں کی موت ‘وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا اظہارِ افسوس

    نتیش کمار نے بنائی جنتا دل یو کی نئی ٹیم

    ہمارا دردبہار کے کروڑوں نوجوانوں کی تکلیف کے سامنے کچھ بھی نہیں۔تیجسوی

    بدعنوانی کے باعث بہار کو مالی بحران کا سامنا – تیجسوی

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    خواتین ریزرویشن بل کے خلاف کوئی نہیں: تیجسوی یادو

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    بہار اسمبلی کا یک روزہ اجلاس 24 اپریل کو طلب

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    24 گھنٹے کے اندر پوسٹر سے غائب ہو گئے ’چاچا‘

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

‎انتخابات میں شفافیت کے فقدان، تشدد اور فرقہ وارانہ سیاست پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش

‎ماہانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان کی نفرت سے پاک تعمیری ایجنڈہ پر کام کی اپیل

by Qaumi Tanzeem
مئی 6, 2026
in قومی خبریں
0
‎انتخابات میں شفافیت کے فقدان، تشدد اور فرقہ وارانہ سیاست پر جماعت اسلامی ہند کا اظہارتشویش

‎نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کی اعلیٰ قیادت نے حالیہ اسمبلی انتخابات خاص کر مغربی بنگال میں چناؤ کے دوران شفافیت کی کمی اور اس کے بعد ہونے والے پر تشدد واقعات پر اپنی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ۔جماعت اسلامی ہند نے ملک میں بڑھتی ہوئی منہگائی اور شدید گرمی کی لہر پر بھی اپنی تشویش ظاہر کی ہے ۔

‎ ماہانہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر ملک معتصم خان نے مغربی بنگال، تمل ناڈو، کیرالا، آسام اور پڈوچیری میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے نتائج پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ریاستوں میں نئی حکومتیں قائم ہونے جا رہی ہیں جبکہ کچھ میں حکومتیں دوبارہ منتخب ہوئی ہیں، تاہم تمام حکومتوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنے دور اقتدار میں عوامی مفاد اور ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کریں۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک اس وقت معاشی دباؤ، بے روزگاری، بڑھتی ہوئی قیمتیں، تعلیم، ترقی اور سماجی انصاف جیسے سنگین مسایل سے دوچار ہے ۔ان مسائل کو حل کرنے کے لیے علامتی اقدامات کے بجائے فوری اور ٹھوس اقدامات ضروری ہیں۔ انہوں نے مغربی بنگال میں امن و امان کی فوری بحالی اور چناؤ کے بعد ہونے والے پر تشدد واقعات میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ۔

‎ملک معتصم خان نے مغربی بنگال میں انتخابی عمل پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ووٹر لسٹ میں تبدیلیوں، کمزور طبقات کو حق رائے دہی سے محروم کئے جانے اور سرکاری مشینری کے غلط استعمال کی رپورٹوں کا بھی حوالہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران اشتعال انگیز بیانیے نے سماج کے جمہوری ماحول کو خراب کیا اور انتخابی عمل کی شفافیت پر سوالات کھڑے کئے ہیں۔ اسی طرح دیگر ریاستوں، خاص کر آسام میں بھی دولت کا بے جا استعمال، پروپیگنڈہ اور فرقہ وارانہ زبان پر تشویش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات جمہوری اقدار کو کمزور کرتے ہیں ۔ ملک معتصم خان نے کہا کہ انتخابات میں غیر جانبداری، شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنایا جانا چاہیے۔ انہوں نے انتخابی عمل کی نگرانی کرنے والے اداروں کے کردار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کسی بھی قسم کا جانبداری کا تاثر عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ خود کو سیکولر اور جمہوری اقدار کا علمبردار کہنے والی جماعتیں اندرونی اختلافات کے باعث ایک متحدہ سیاسی محاذ بنانے میں ناکام رہیں ، جس کی وجہ سے سماج میں تقسیم پیدا کرنے والی قوتوں کو مضبوط ہونے کا موقع ملا۔ انہوں نے اپوزیشن جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کریں، حکومتوں کا احتساب کریں اور عوامی مسائل کے حل کے لئے موثر کردار اداکریں۔

‎مہنگائی کے مسئلے پر گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے ضروری اشیا کی بڑھتی قیمتوں اور عوام پر بڑھتے مالی بوجھ پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایل پی جی، ایندھن اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے نقل و حمل اور خوراک کی قیمتوں کو بڑھا دیا ہے، جس سے گھریلو اخراجات، چھوٹے کاروبار اور متوسط آمدنی والے طبقات شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ ان حالات میں قوتِ خرید میں کمی اور معاشی دباؤ میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں اضافہ عالمی توانائی کے بحران سے جڑا ہوا ہے، جو مسلسل دباؤ کی نشاندہی کرتا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ ایک متوازن حکمت عملی اپنائے، جس سے ایکسائز ڈیوٹی میں کمی اور وی اے ٹی کے ذریعے ایندھن کی قیمتوں کو مستحکم کیا جائے۔ انہوں نے طویل مدتی استحکام کے لیے پٹرول اور ڈیزل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں شامل کرنے، سپلائی سسٹم کو مضبوط بنانے، لاجسٹکس کو بہتر کرنے اور ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے بفر اسٹاک قائم کرنے کی بھی تجویز دی۔ انہوں نے کمزور طبقات کی امداد کرنے اور ذخیرہ اندوزی اور قیمتوں میں ہیرا پھیری روکنے کے لیے سخت نگرانی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

‎ پروفیسر سلیم انجینئر نے بڑھتے درجہ حرارت کے سنگین اثرات ، جن میں صحت کے خطرات، روزگار کا نقصان اور کمزور طبقات جیسے مزدوروں اور غریبوں پر دباؤ شامل ہے، کو اجاگر کیا۔ انہوں نے شدید گرمی کی بڑھتی شدت کو ماحولیاتی بگاڑ، جنگلات کی کٹائی اور بے قابو شہری توسیع سے جوڑا، جس نے قدرتی نظام کو کمزور کر دیا ہے۔ انہوں نے فوری اور طویل مدتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہیٹ ایکشن پلانز کا نفاذ، پینے کے پانی اور ٹھنڈک کی سہولیات کی فراہمی، اوقات کار میں مناسب تبدیلی اور صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانا ضروری ہے۔ انہوں نے بڑے پیمانے پر درختوں کی کٹائی کے منصوبوں پر نظرثانی، شہری علاقوں میں ہریالی بڑھانے، آبی ذخائر کے تحفظ اور ماحول دوست حکمت عملی اپنانے کی بھی اپیل کی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں 107 مسلم امیدوار کامیاب
قومی خبریں

5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں 107 مسلم امیدوار کامیاب

by Qaumi Tanzeem
مئی 6, 2026
نفرت کی سیاست کے خلاف اتحاد ضروری: عمران پرتاپ گڑھی
قومی خبریں

نفرت کی سیاست کے خلاف اتحاد ضروری: عمران پرتاپ گڑھی

by Qaumi Tanzeem
مئی 6, 2026
انڈیا الائنس 300 پار کر رہا ہے۔سنجے رائوت کا دعویٰ
قومی خبریں

راہل گاندھی کی بات نہ ماننا ممتا کی سب سے بڑی غلطی: سنجے راؤت

by Qaumi Tanzeem
مئی 6, 2026
اترپردیش میں طوفان اور بارش کا قہر
قومی خبریں

اترپردیش میں طوفان اور بارش کا قہر

by Qaumi Tanzeem
مئی 5, 2026
بنگال میں  100 سیٹیں لوٹی گئیں- ممتا بنرجی کا سنگین الزام
قومی خبریں

بنگال میں 100 سیٹیں لوٹی گئیں- ممتا بنرجی کا سنگین الزام

by Qaumi Tanzeem
مئی 5, 2026
نندی گرام کے ہندوؤں کے لیے کام کروں گا‘، سوویندو ادھیکاری کا متنازعہ بیان
قومی خبریں

نندی گرام کے ہندوؤں کے لیے کام کروں گا‘، سوویندو ادھیکاری کا متنازعہ بیان

by Qaumi Tanzeem
مئی 5, 2026
Next Post
والد کو کڈنی عطیہ کرنے کے بی جے پی کے سوال کا روہنی کاسخت جواب

بی جے پی بنگال کو منی پور بنانے پر آمادہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں 107 مسلم امیدوار کامیاب

5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں 107 مسلم امیدوار کامیاب

43 سیکنڈز ago
والد کو کڈنی عطیہ کرنے کے بی جے پی کے سوال کا روہنی کاسخت جواب

بی جے پی بنگال کو منی پور بنانے پر آمادہ

12 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem