نئی دہلی :بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 17 ستمبر کو وزیر اعظم نریندر مودی کی 73 ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں 16 روزہ ‘:سیوا ہی سنگٹھن:پکھواڑہ کا اہتمام کرے گی۔ یہ پروگرام 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی پر اختتام پذیر ہوگا۔ بی جے پی کے ذرائع نے کہاکہ "بی جے پی 16 روزہ ‘سیوا ہی سنگٹھن پروگرام ‘ 17 ستمبر کو وزیر اعظم کے یوم پیدائش سے لے کر 2 اکتوبر کو گاندھی جینتی تک چلےگا۔یہ فیصلہ وزیر اعظم کی سالگرہ کی تیاریوں کے سلسلے میں بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹریز ترون چُگ، ونود تاوڑے، سنیل بنسل، سنجے بندی، اور کیلاش وجے ورگیہ کی میٹنگ میں لیا گیا۔
اے این آئی کی رپورٹ کے مطابق میٹنگ کے دوران پارٹی لیڈروں نے ‘میری مٹی میرا دیش اور مستقبل کے دیگر پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔پچھلے سال بھگوا پارٹی نے 17 ستمبر یعنی وزیر اعظم کے یوم پیدائش سے لے کر 2 اکتوبر کو بابائے قوم مہاتما گاندھی کی یوم پیدائش تک ‘سیوا پکھوارہکا اہتمام کیا تھا۔ ضلعی سطح پر پی ایم نریندر مودی پر نمائشیں لگائی تھیں ۔
اس سال دین دیال اپادھیائے کی جینتی (25 ستمبر) اور 2 اکتوبر کو لال بہادر شاستری کی جینتی بھی ‘سیوا پکھواڑہ کے تحت منائی جائے گی۔واضح ہو کہ پی ایم مودی 17 ستمبر 1950 کو گجرات کے وڈ نگر میں پیدا ہوئے، جو شمالی گجرات کے مہسانہ ضلع کے ایک چھوٹے سےقصبے میں ہوئی ہے۔