بوکارو:بوکارو میں محرم کے جلوس کے ہائی ٹنشنلائن کی زد میں آنے سے چارافراد ہلاک اور 13 مجروح ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ تعزیہ داری کے دوران اوپر سے گزرنے والی 11 ہزار کی ہائی ٹنشن لائن تعزیہ میں پھنس گئی جس کے باعث جلوس میں رکھی گئی بیٹری دھماکے سے پھٹ گئی۔لوگوں نے فوری طور پر تمام زخمیوں کو علاج کے لیے ڈی وی سی تھرمل اسپتال بوکارو میں داخل کرایا۔ اسپتال میں بدانتظامی پر بھی لوگوں نے ہنگامہ آرائی کی۔ اسپتال میں ایمبولینس کی عدم دستیابی کے باعث لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ جھلسے ہوئے لوگوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد بوکارو بھیج دیا گیا۔