• Home
جمعہ, مئی 9, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    دربھنگہ سے تعلق رکھنے والےدیوین بھارتی ممبئی کے نئے پولیس کمشنر

    ہم کسی سے نہیں ڈرتے۔تیجسوی

    نتیش حکومت کے ہر ٹنڈر میں وزراء کیلئے 30 فیصد کمیشن

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    لکڑی کےگودام میں آگ لگنے سے ایک کروڑ کا سامان جل کر خاک

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    نائب سینی کے بیان سے بہار میں سیاسی ہلچل تیز

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

    جے پی پل گنگا پتھ میں دو دن بعد ہی دراڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

الیکشن کمیشن کی جانب سے یکساں ووٹر شناختی کارڈ موجود ہونے کا اعتراف

ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ساکیت گوکھلے نے الیکشن کمیشن کے بیان کے فوراً بعد کہا کہ الیکشن کمیشن نے آخر کار اپنی غلطی تسلیم کر لی

by Qaumi Tanzeem
مارچ 8, 2025
in قومی خبریں
0
الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

نئی دہلی:یکساں ای پی آئی سی نمبر والے کئی ووٹر شناختی کارڈ معاملے پر الیکشن کمیشن نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں اس بات کا تو اعتراف کیا ہے کہ یکساں ووٹر شناختی کارڈ موجود ہیں، لیکن اپنا دفاع بھی کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے بیان پر ترنمول کانگریس کا رد عمل بھی سامنے آ گیا ہے۔ ترنمول کانگریس کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے آخر کار اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا۔ترنمول کانگریس کے راجیہ سبھا رکن ساکیت گوکھلے نے الیکشن کمیشن کے ذریعہ جاری بیان کے فوراً بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ کیا ہے۔ اس میں لکھا ہے کہ ’’الیکشن کمیشن نے آخر کار اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا ہے۔ یہ سب اس لیے ہوا کیونکہ (مغربی بنگال کی) وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے الیکشن کمیشن کے جھوٹ کو پکڑا اور اس گھوٹالے کو ظاہر کیا۔‘‘

الیکشن کمیشن نے جو بیان جاری کیا ہے، اس میں کہا ہے کہ وہ آئندہ 3 مہینوں کے اندر طویل مدت سے زیر التوا شکایات کو حل کرے گا۔ اس کے جواب میں گوکھلے نے کہا کہ ’’انکار کرنے کے بعد اب الیکشن کمیشن کہہ رہا ہے کہ وہ 3 ماہ میں ’مسئلہ کا حل نکالے گا‘۔ اس کی یہ وضاحت بھی اطمینان بخش نہیں ہے کہ ’ای پی آئی سی کا دہراؤ 2000 سے ہو رہا ہے، کیونکہ رجسٹریشن افسر غلط ’الفانیومیرک‘ (جس میں حروف اور ہندسہ دونوں کا استعمال کیا گیا ہو) سیریز کا استعمال کر رہے ہیں۔‘‘

گوکھلے نے سوال اٹھایا کہ جب الیکٹورل رجسٹریشن افسران کے لیے الیکشن کمیشن کے کتابچہ میں واضح ہدایات ہیں، تو پھر مبینہ طور پر ’غلط سیریز‘ کا استعمال کس طرح کیا گیا۔ اور پھر اس سافٹ ویئر کے بارے میں بھی سوال کیا جسے اس غلطی کو پکڑنا چاہیے تھا۔ ترنمول لیڈر کا کہنا ہے کہ اگر الیکشن کمیشن یہ کہتی ہے کہ یہ سب 2000 سے ہو رہا ہے، تو پھر ممتا بنرجی کے ذریعہ اس طرف توجہ دلائے جانے سے پہلے 25 سال تک کچھ کیوں نہیں کیا گیا۔ انھوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک یہ کیوں نہیں بتایا کہ موجودہ وقت میں کتنے دہراؤ والے ای پی آئی سی (ووٹر شناختی کارڈ) موجود ہیں؟ یہ ایک ہفتہ میں دوسرا بہانہ ہے جسے الیکشن کمیشن کے ذریعہ ’وضاحت‘ کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔‘‘ ساکیت گوکھلے نے ایک طرح سے الیکشن کمیشن پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے سوال کیا کہ ’’الیکشن کمیشن کیا چھپا رہا ہے اور کسے بچانے کی کوشش کر رہا ہے؟ یہ ایک گھوٹالہ ہے اور اس کا جواب دیا جانا چاہیے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہندوستان کا ووٹر لسٹ 99 کروڑ سے زیادہ رجسٹرڈ ووٹرس کے ساتھ دنیا بھر میں ووٹرس کا سب سے بڑا ڈاٹابیس ہے۔ سنہ 2000 میں ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں کو ای پی آئی سی سیریز کے الاٹمنٹ کے بعد سے کچھ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر او) نے درست سیریز کا استعمال نہیں کیا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام خطوں میں غلط سیریز کے سبب دہراؤ والے نمبروں کے الاٹمنٹ کو نہیں پکڑا جا سکا، کیونکہ ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام خطے آزادانہ طور پر ووٹر لسٹ ڈاٹابیس کا مینجمنٹ کر رہے تھے۔ ساتھ ہی الیکشن کمیشن نے کہا کہ اس نے اب آئندہ 3 مہینوں میں تکنیکی ٹیموں اور متعلقہ ریاست کے چیف الیکٹورل افسران کے ساتھ تفصیلی بات چیت کے بعد ’طویل مدت سے زیر التوا اس ایشو‘ کا حل نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے  منھ توڑجواب دیا
قومی خبریں

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے منھ توڑجواب دیا

by Qaumi Tanzeem
مئی 9, 2025
‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ
قومی خبریں

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت
قومی خبریں

اُترکاشی میں ہیلی کاپٹر حادثہ، 5 لوگوں کی موت

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل
قومی خبریں

دہلی سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ہوئی ماک ڈرل

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2025
امیر جماعت اسلامی ہندکی جانب سے مسلمانوں کے لئے چھ ایکشن پوائنٹس کی تجویز
قومی خبریں

دہشت گردی سنگین مسئلہ اور انسانیت کے خلاف بھیانک جرم-جماعت اسلامی ہند

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
اویسی کی جانب سےالکٹرول بانڈس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم
قومی خبریں

پاکستان کو ایسا سبق سکھانا چاہیے کہ دوسرا پہلگام نہ ہو-اویسی

by Qaumi Tanzeem
مئی 7, 2025
Next Post
خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں اضافہ تشویشناک اور ناقابلِ قبول : رحمت النساء

خواتین کے خلاف جنسی جرائم میں اضافہ تشویشناک اور ناقابلِ قبول : رحمت النساء

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے  منھ توڑجواب دیا

پاکستان کی جانب سے کیے گئے حملوں کا ہندوستان نے منھ توڑجواب دیا

2 گھنٹے ago
‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

‘آپریشن سندور’ کے بارے میں سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کے لیے آل پارٹی میٹنگ

1 دن ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem