• Home
بدھ, جولائی 15, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بانکی پور  ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی  امیدوار

    بانکی پور ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی امیدوار

    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مونگیر میں 3دنوں سے لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    میں بہار کا شیر ہوں، مجھے سیکورٹی کی کوئی فکر نہیں-لالو

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    عوام کے حقوق کی لڑائی مزید مضبوطی سے لڑیں-لالو

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    تیجسوی پرساد یادو کا ’ریشو شری ٹینڈر گھوٹالہ‘ کو لے کر این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    گوپال گنج میں شراب سے لدی  کار درخت سے ٹکرائی

    گوپال گنج میں شراب سے لدی کار درخت سے ٹکرائی

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    سابق وزیر تیج پرتاپ یادو کے گھر کی چوری میں آیا نیا موڑ

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

زبان کو لیکرمہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان بس خدمات معطل

پہلے بیلگاوی میں مراٹھی نہ بولنے پر کنڈکٹر کی پٹائی , پھر کرناٹک میں مہاراشٹر کے ڈرائیور پر کنڑ میں جواب نہ دینے پر حملہ

by Qaumi Tanzeem
فروری 23, 2025
in قومی خبریں
0
زبان  کو لیکرمہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان بس خدمات معطل

مہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان زبان کو لے کر تنازعہ کافی بڑھ گیا ہے۔ اس کے پیش نظر دونوں ریاستوں کے درمیان بس خدمات معطل کر دی گئی ہے۔ پہلے بیلگاوی میں مراٹھی نہ بولنے پر کنڈکٹر کی پٹائی اور پھر کرناٹک میں مہاراشٹر کے ڈرائیور پر کنڑ میں جواب نہ دینے پر حملے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس درمیان پونے میں ادھو ٹھاکرے کی پارٹی کے کارکنان نے مظاہرہ کیا۔ کارکنوں نے پونے اور سورگیٹ علاقے میں کرناٹک نمبر پلیٹ والی بسوں پر سیاہی پوت دی۔

مہاراشٹر کے وزیر ٹرانسپورٹ پرتاپ سرنائیک نے کہا کہ مسافروں اور ملازمین کے تحفظ کے لیےمہاراشٹر اور کرناٹک کے درمیان بس خدمات کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل رات کرناٹک کے چتر دُرگ میں کچھ بدمعاشوں نے ایم ایس آر ٹی سی کے ڈرائیوروں پر حملہ کیا۔ ان کے چہرے پر سیاہی لگا دی۔ یہ واقعہ بے حد افسوسناک ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

وہیں اس واقعہ کو لے کر بیلگاوی پولیس نے تین ملزمین کو گرفتار کیا ہے، جبکہ ایک نابالغ کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پولیس نے 14 سالہ نابالغ لڑکی کی شکایت پر کنڈکٹر کے خلاف پاکسو (جنسی استحصال سے بچوں کا تحفظ) ایکٹ کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ معلوم ہو کہ پولیس کمشنر ایدا مارٹن ماربانیانگ نے بتایا کہ فرار ملزمین کو پکڑنے کے لیے تین خصوصی ٹیم کی تشکیل کی گئی ہے۔

واضح ہو کہ جمعہ کو بیلگاوی کے باہری علاقے میں کرناٹک اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (کے ایس آر ٹی سی) کی ایک بس میں تنازعہ ہوا۔ 51 سالہ بس کنڈکٹر مہا دیوپپا ہوکیری نے بتایا کہ ایک لڑکی جو مراٹھی زبان میں بات کر رہی تھی، اس نے جب کنڈکٹر سے سوال کیا تو کنڈکٹر نے جواب دیا کہ وہ مراٹھی نہیں جانتے اور کنڑ میں بات کرنے کو کہا۔ اس پر لڑکی نے ناراضگی ظاہر کی اور مبینہ طور پر نازیبا الفاظ کہے۔ اس کے بعد موقع پر بھیڑ جمع ہو گئی اور کنڈکٹر پر حملہ کر دیا۔ پولیس نے کنڈکٹر کو زخمی حالت میں بیلگاوی انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں داخل کرایا، جہاں وہ خطرے سے باہر ہے۔اس واقعہ کے بعد کنڑ حامی کارکنان نے بیلگاوی باگل کوٹ راستے پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پتلا نذر آتش کیا۔ اس کے علاوہ مہاراشٹر کی بسوں پر کرناٹک حامی نعرے لکھے جانے سے نتازعہ اور بڑھ گیا۔ حالات کو دیکھتے ہوئے پولیس نے مظاہرین کو ہٹایا اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

انکت شرما قتل معاملہ میں 6 مسلم نوجوان باعزت بری
قومی خبریں

انکت شرما قتل معاملہ میں 6 مسلم نوجوان باعزت بری

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2026
نیٹ-یو جی امتحان میں بے ضابطگی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

نماز جمعہ کیلئے1سے 3 بجے دن تک مسلم فریق کو جگہ دینے کا حکم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2026
مرکزی بجٹ غریبوں اور مذہبی اقلیتوں کے لیے مایوس کن: جماعت اسلامی ہند
قومی خبریں

جماعت اسلامی ہند نے ایران پر امریکی حملوں کی شدید مذمت کی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2026
پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے وصال پر تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری
قومی خبریں

پیرزادہ رئیس میاں چشتیؒ کے وصال پر تعزیت کا سلسلہ بدستور جاری

by Qaumi Tanzeem
جولائی 14, 2026
قومی خبریں

تلنگانہ میں لاکھوں رائے دہندگان کو ایس آئی آر کی بے ضابطگیوں پر نوٹس ملنے کا امکان

by Qaumi Tanzeem
جولائی 14, 2026
امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی کی قطری سفیر سے ملاقات
قومی خبریں

امیر جماعت اسلامی ہند سید سعادت اللہ حسینی کی قطری سفیر سے ملاقات

by Qaumi Tanzeem
جولائی 14, 2026
Next Post
بھیانک سڑک حادثہ میں 4 نوجوانوں کی موقع پر ہی دردناک موت

بھیانک سڑک حادثہ میں 4 نوجوانوں کی موقع پر ہی دردناک موت

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

انکت شرما قتل معاملہ میں 6 مسلم نوجوان باعزت بری

انکت شرما قتل معاملہ میں 6 مسلم نوجوان باعزت بری

9 گھنٹے ago
نیٹ-یو جی امتحان میں بے ضابطگی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج

نماز جمعہ کیلئے1سے 3 بجے دن تک مسلم فریق کو جگہ دینے کا حکم

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem