• Home
اتوار, اکتوبر 4, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    بہار میں بڑھتے جرائم سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    جموئی معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    بھاگلپور میں دردناک حاثہ، تالاب میں ڈوبنے کے باعث 6 بچوں کی موت

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

    اسکول زیر آب ہونے کے بعد استاذ محمد صاحب کی انوکھی پہل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

نیٹ پیپر لیک معاملہ میں واٹس ایپ اور ٹیلیگرام چیٹس سے اہم ڈیجیٹل شواہد ملنے کا دعویٰ

نیٹ یو جی 2026 کے پیپر لیک معا ملہ میں گرفتار پانچ ملزمان کو عدالت نے سات دن کی سی بی آئی تحویل میں بھیج دیا

by Qaumi Tanzeem
مئی 15, 2026
in قومی خبریں
0
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان

نئی دہلی: نیٹ یو جی 2026 امتحان میں دھاندلی اور پیپر لیک معاملے میں گرفتار پانچ ملزمان کو راؤز ایونیو عدالت نے سات دن کے لیے مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ جمعرات کو تمام ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سی بی آئی نے مزید پوچھ گچھ اور معاملے کی گہرائی سے جانچ کے لیے ریمانڈ کی مانگ کی تھی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

سماعت کے دوران عدالت نے سی بی آئی کو ہدایت دی کہ تمام ملزمان کو ایف آئی آر کی نقل فراہم کی جائے اور گرفتاری کی بنیادوں کو واضح طور پر بتایا جائے۔ عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ قانونی عمل کے دوران ملزمان کے حقوق کا مکمل خیال رکھا جائے۔

سی بی آئی نے عدالت میں بتایا کہ ابتدائی جانچ کے دوران واٹس ایپ اور ٹیلیگرام چیٹس سے ایسے شواہد حاصل ہوئے ہیں، جن میں وہی سوالات شامل ہیں جو نیٹ امتحان میں پوچھے گئے تھے۔ جانچ ایجنسی کے مطابق تقریباً 100 سوالات امتحان سے پہلے ہی لیک کر دیے گئے تھے۔ ان سوالات کے ساتھ جوابی کلید بھی فراہم کی گئی تھی تاکہ امیدواروں کو درست جوابات تک رسائی دی جا سکے۔

مرکزی تفتیشی ایجنسی نے عدالت کے سامنے مؤقف اختیار کیا کہ یہ ایک منظم اور وسیع سازش کا معاملہ معلوم ہوتا ہے اور اس کے مختلف پہلوؤں کی جانچ ابھی باقی ہے۔ سی بی آئی کے مطابق اس پورے نیٹ ورک میں سرکاری ملازمین، عوامی عہدوں پر فائز افراد اور پرنٹنگ پریس سے وابستہ لوگوں کے کردار کی بھی جانچ کی جا رہی ہے۔ ایجنسی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید پوچھ گچھ کے ذریعے اس پورے سلسلے میں شامل دیگر افراد تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

سی بی آئی کے مطابق ملزمان نے فزکس، کیمسٹری اور بایولوجی کے سوالات لیک کیے تھے تاکہ بعض امیدواروں کو زیادہ نمبر حاصل کرنے میں مدد دی جا سکے اور انہیں جے پور کے میڈیکل کالجوں میں داخلہ دلایا جا سکے۔

جانچ ایجنسی نے عدالت کو یہ بھی بتایا کہ یش یادو کو ٹیلیگرام کے ذریعے سوالیہ پرچہ بھیجا گیا تھا، جبکہ شبھم نے اسے سوالات دستیاب کرائے تھے۔ سی بی آئی کے مطابق یش یادو کا موبائل فون بھی ضبط کر لیا گیا ہے، جس سے کئی اہم ڈیجیٹل شواہد حاصل ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ملزمان کے وکیل نے سی بی آئی کی کارروائی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ گرفتاریاں غیر قانونی ہیں اور گرفتاری کے وقت ملزمان کو گرفتاری کی وجوہات سے مناسب طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ دونوں فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے پانچوں ملزمان کو سات دن کے لیے سی بی آئی تحویل میں بھیجنے کا حکم جاری کر دیا۔ معاملے کی مزید جانچ جاری ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

عالمی سطح پرسونے کے نرخ میں گراوٹ جاری
قومی خبریں

’ایم سی ایکس‘ سے لے کر گھریلو بازار تک قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2026
جنتر منتر پر  خاتون صحافی کے ساتھ پولیس اہلکار  کی بدسلوکی پر راہل گاندھی کا اظہارتشویش
قومی خبریں

جنتر منتر پر خاتون صحافی کے ساتھ پولیس اہلکار کی بدسلوکی پر راہل گاندھی کا اظہارتشویش

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2026
چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف پھر جنتر منتر پر مظاہرہ -استعفیٰ کا مطالبہ
قومی خبریں

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف پھر جنتر منتر پر مظاہرہ -استعفیٰ کا مطالبہ

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 4, 2026
مساجد کی مسماری، ایس آئی آر میں بے ضابطگی اور اختلاف رائے کو دبانے پر جماعت کا اظہار تشویش
قومی خبریں

مساجد کی مسماری، ایس آئی آر میں بے ضابطگی اور اختلاف رائے کو دبانے پر جماعت کا اظہار تشویش

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2026
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

مینڈیٹ دوسروں کو ڈرانے اور دھمکانے کا لائسنس نہیں

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2026
کانگریس نےآرادھنا مشرا کو اتر پردیش کی ذمہ داری دی
قومی خبریں

کانگریس نےآرادھنا مشرا کو اتر پردیش کی ذمہ داری دی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2026
Next Post
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

سپریم کورٹ کا ہفتے میں دو دن ویڈیو کانفرنسنگ سے سماعت کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

4 گھنٹے ago
عالمی سطح پرسونے کے نرخ میں گراوٹ جاری

’ایم سی ایکس‘ سے لے کر گھریلو بازار تک قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem