• Home
جمعہ, جولائی 11, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    یوتھ کانگریس کا پٹنہ میں مہاروزگار میلہ19جولائی کو

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    انتخابی فہرستوں کی نظرثانی مہم ووٹ چوری کی منظم سازش – راہل گاندھی

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘  کا بہار بندآج

    ووٹر لسٹ میں نظرثانی کی مہم کے خلاف ’انڈیا اتحاد‘ کا بہار بندآج

    نتیش کے ذریعےسرکاری افسران سے  ہاتھ جوڑ کر کام جلد نمٹانے کی اپیل

    خواتین کے لیے سرکاری نوکریوں میں 35 فیصد ریزرویشن کااعلان

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    گوپال کھیمکا قتل کیس کا ملزم راجا پولیس انکاؤنٹر میں ہلاک

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    جادو ٹونا کے شبہ میں ایک خاندان کے 5 افراد کاقتل

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن سے اہم سوالات پوچھے

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ادبیات

دہلی میں سہ روزہ بین الاقوامی غالب تقریبات اختتام پذیر

سمینار میں ملک و بیرون ملک کے دانشوروں نے شرکت فرماکراپنے مقالات پیش کیے

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 25, 2023
in ادبیات
0
دہلی میں سہ روزہ بین الاقوامی غالب تقریبات اختتام پذیر

نئی دہلی : غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام سہ روزہ بین الاقوامی غالب تقریبات کا اتوار کو اختتام ہوگیا۔ ان تقریبات کے تحت ہونے والے بین الاقوامی سمینار بعنوان ’غالب: راز حیات اور اضطراب آگہی‘ میں ملک و بیرون ملک کے دانشوروں نے شرکت فرماکر مقالات پیش کیے۔تیسرے دن کے پہلے اجلاس کی صدارت پروفیسر انیس اشفاق نے کی۔ انہوں نے کہاکہ بڑے شاعر کی خوبی یہ ہوتی ہے کہ جس زمانے کی بصیرتوں کو اس میں تلاش کیا جائے اس میں مل جاتی ہیں۔ ژاک دریدہ نے جو جدید تصور لسان پیش کیاوہ سب غالب کے یہاں پہلے سے موجود ہیں۔ اس اجلاس میں پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین نے ’کلام غالب کے نقش ہائے رنگارنگ‘ ، ڈاکٹر ریحان حسن نے ’غالب کی نظرمیں راز حیات و ممات‘ اور ڈاکٹر سید ثاقب فریدی نے ’غالب کی غزل میں زندگی کی بے ثباتی‘ کے موضوع پر مقالات پیش کئے۔ اس اجلاس کی نظامت ڈاکٹر نوشاد منظر نے کی۔
دوسرے اجلاس کی صدارت پروفیسر قاضی جمال حسین نے کی۔صدارتی خطاب میں انہوں نے کہاکہ غالب کے یہاں بے خودی آگہی کے مترادف ہے۔ آشوب آگہی کا ترکیب ان کے علاوہ شاید ہی کسی شاعر نے استعمال کی ہو۔ وجود کی حقیقت کوئی مفکر یا سائنس داں دریافت نہیں کرسکا صرف شاعرہی کسی حد تک اس کی حقیقت کو واضح کرسکتاہے۔ اس اجلاس میں پروفیسر عتیق اللہ نے ’غالب خاطر آگاہ اور حیطہ ادراک‘، پروفیسر انیس اشفاق نے ’غالب کا طلسم خانہ آزار‘، اور ڈاکٹر خالد علوی نے ’غالب کا انداز فکر‘ کے موضوع پر مقالات پیش کیے۔ اس اجلاس کی صدارت محترمہ سیمیں فلک نے کی۔
تیسرے او رآخری اجلاس کی صدارت پروفیسرپروفیسر انورپاشانے فرمائی۔صدارتی تقریر کے دوران انہوں نے کہاکہ اضطراب اور آگہی ایک دوسرے کو مکمل کرتے ہیں۔ آگہی کے بطن سے ہی اضطراب جنم لیتاہے ورنہ بے خبری تو آسائش کا سبب ہوا کرتی ہے۔ اس اجلاس میں پروفیسر قاضی جمال حسین نے ’غالب کا تصور حیات‘ اور پروفیسر فاروق بخشی نے’غالب اور ترقی پسند تنقید‘ اور پروفیسر سید حسن عباس نے ’غالب کی خودشناسی‘کے موضوع پر مقالات پیش کےے۔ اس اجلاس کی نظامت کا فریضہ ڈاکٹر شعیب رضاخان وارثی سے وابستہ رہا۔ اختتامی اجلاس کی صدارت پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے فرمائی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انہوں نے کہاکہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہرسال بین الاقوامی سمینار کاانعقاد کرتاہے۔ ہماری کوشش رہتی ہے کہ مقالات کی روشنی میں کارآمد باتیں سامنے آئیں اور تکرار سے محفوظ رہا جاسکے۔
پروفیسر سید خالد قادری نے اظہار رائے کرتے ہوئے کہا کہ سمینارکاموضوع بہت اہم تھااور اس پر جدید تھیوریز کی روشنی میں اس موضوع کو دیکھنا چاہےے اور یہ کام ہماری نوجوان نسل بہتر طورپر انجام دے سکتی ہے۔ پروفیسر عتیق اللہ نے کہاکہ غالب کے سلسلے میں عام طورپر یہ تصور کیا جاتاہے کہ اب نئے گوشے کا امکان ختم ہوگیاہے لیکن غور کیا جائے تو نئے گوشے برآمد ہوتے ہیں۔ پروفیسر انیس اشفاق نے کہاکہ غالب انسٹی ٹیوٹ ایک مدرسہ تعبیرِ غالب اور تفہیمِ غالب کا درجہ حاصل کرچکاہے۔ بہت سی کتابیں تو یہاں ہونے والے مذاکروں کی رائیدہ ہیں۔ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے مہمانوں اور سامعین کا شکریہ ادا کیا۔سمینار کے بعد غالب انسٹی ٹیوٹ کی ذیلی شاخ ’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کی جانب سے اردو ڈرامہ ’چوتھی کا چوڑا‘ پیش کیاگیا جسے عصمت چغتائی نے افسانے کی شکل میں لکھا ہے اور جناب سرفراز احمدنے اسے ڈرامے کی شکل دی ہے۔ عباس حیدرکی زیرہدایت کاری یہ ڈرامہ اسٹیج ہوا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

حسن ضیاء کی کتاب ’اردو صحافت اور ادب‘ کا اجرا
ادبیات

حسن ضیاء کی کتاب ’اردو صحافت اور ادب‘ کا اجرا

by Qaumi Tanzeem
فروری 16, 2025
عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب  کا اجرا
ادبیات

عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب کا اجرا

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2025
’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام آن لائن ’خطوط غالب کی ڈرامائی قرات‘ اختتام پذیر
ادبیات

’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام آن لائن ’خطوط غالب کی ڈرامائی قرات‘ اختتام پذیر

by Qaumi Tanzeem
جنوری 17, 2025
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی غالب تقریبات کا افتتاح
ادبیات

دہلی میں سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمیناراختتام پذیر  

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2024
عرب سے آنے والے ہر شخص کو حملہ ورسمجھنا تاریخ کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر فرحت نسرین
ادبیات

عرب سے آنے والے ہر شخص کو حملہ ورسمجھنا تاریخ کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر فرحت نسرین

by Qaumi Tanzeem
مئی 4, 2024
دہلی میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا افتتاح
ادبیات

دہلی میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا افتتاح

by Qaumi Tanzeem
مئی 2, 2024
Next Post
ہریانہ کے کسی بھی کالج کو پنجاب یونیورسٹی سے الحاق نہیں دیا جا سکتا۔عام آدمی پارٹی

ہریانہ کے کسی بھی کالج کو پنجاب یونیورسٹی سے الحاق نہیں دیا جا سکتا۔عام آدمی پارٹی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مہا کمبھ کے نام پر  سائبر فراڈ

آن لائن فراڈ کے خلاف کیرالہ پولیس سرگرم

4 گھنٹے ago
بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

بیٹی کے قتل کے معاملےمیں باپ پولیس ریمانڈ پر

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem