• Home
پیر, جولائی 7, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    تیجسوی یادو نے پریس کانفرنس کر الیکشن کمیشن سے اہم سوالات پوچھے

    ہندو اکثریت والا ملک ہندو راشٹر کیوں نہیں ہو سکتا۔جگد گرو رام بھدرآچاریہ

    ہندو اکثریت والا ملک ہندو راشٹر کیوں نہیں ہو سکتا۔جگد گرو رام بھدرآچاریہ

    معمر اور معذورفراد کو گھر سے ووٹ دینےکی سہولت

    بہار ووٹر نظر ثانی معاملے میں سپریم کورٹ میں جمعرات کو سماعت

    پارلیمانی رکنیت کی منسوخی کے خلاف مہوا موئترانے سپریم کورٹ دروازہ کھٹکھٹایا

    ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر سیاسی ہنگامہ جاری

    نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

    ووٹر لسٹ کی ’نظرثانی‘کے خلاف اے ڈی آرنے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    پورے ملک میں صرف بہاریوں کو ہی اپنی شہریت کیوں ثابت کرنی چاہئے

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ادبیات

دہلی میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا افتتاح

افتتاحی خطبے میں پروفیسر خالد محمود نے کہاکہ پچھلی بار کی طرح یہ کورس بھی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگا

by Qaumi Tanzeem
مئی 2, 2024
in ادبیات
0
دہلی میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا افتتاح

نئی دہلی :غالب انسٹی ٹیوٹ نئی دہلی میں یکم مئی سے آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے۔ ان کلاسز کا مقصد اردو ، فارسی کے مبادیات سے لوگوں کو واقف کرانا ہے۔ کلاسز کا افتتاح شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق صدر پروفیسر خالد محمود نے ایوان غالب میں یکم مئی کو شام ۴ بجے کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ زبان ہماری بنیادی ضرورت ہے، مثلاً میں پیشے سے ایک استاد رہا ہوں اگر مجھے اس زبان پر قابو نہیں ہوگا جس میں مجھے اپنی بات کہنی ہے یا دوسرے کو سمجھانی ہے تو میں اپنے پیشے کا بھی حق ادا نہیں کر سکتا۔ انسان جتنی زیادہ زبانوں کو جانتا ہے اس کی شخصیت میں اتنا ہی نکھار پیدا ہوتا ہے۔ میں غالب انسٹی ٹیوٹ کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ انھوں نے بیسک تعلیم کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے آن لائن کورسز کا نتظام کیا۔ اس اجلاس کی صدارت غالب انسٹی ٹیوٹ کے سکریٹری پروفیسر صدیق الرحمٰن قدوائی نے کی۔ اپنے صدارتی خطاب میں انھوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ غالب انسٹی ٹیوٹ کی سرگرمیاں صرف علمی مذاکروں اور سمیناروں تک محدود نہیں، بلکہ اردو، فارسی کی بنیادی تعلیم کا بھی یہاں انتظام کیا جاتا ہے۔ گزشتہ کلاسز کا تجربہ بہت اچھا رہا اور طلبا کی طرف سے ہی یہ مطالبہ ہوا کہ اس طرح کے کورسز کو جاری رہنا چاہیے لہٰذا ایک بار پھر کلاسز کا آغاز ہو رہا ہے اور مجھے پورا یقین ہے کہ پچھلی بار کی طرح یہ کورس بھی کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگا۔ شعبہ  اردو دہلی یونیورسٹی کی صدر پروفیسر نجمہ رحمانی نے اس اجلاس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انھوں نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ اردو کا ایک فعال ادارہ ہے اور یہاں کی سرگرمیوں سے ہم سب واقف ہیں لیکن آج جس کورس کا آغاز ہو رہا ہے مجھے بے انتہا خوشی ہے کہ یہاں کے منتظمین نے اس ضرورت کو محسوس کیا کہ بنیادی تعلیم کے بغیر اعلیٰ تعلیم کا خواب مکمل نہیں ہو سکتا۔ اردو کی خصوصیت یہ ہے کہ اس کو سننے والا اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ گنگا جمنی تہذیب کو سمجھنے کے لیے اور اس کو باقی رکھنے کے لیے اردو سے واقفیت بہت ضروری ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹر ڈاکٹر ادریس احمد نے کہا کہ غالب انسٹی ٹیوٹ میں اردو، فارسی کی کلاسز کا سلسلہ نیا نہیں ہے ، پچھلی بار جن لوگوں نے اس کورس میں حصہ لیا ان کی پیش رفت کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی اور حوصلہ بھی ملا۔ اردو، فارسی کے استاد جناب طاہر الحسن نے بڑی محنت سے طلبا کو تعلیم دی اور مشق کرائی ۔ مجھے پورا یقین ہے کہ اس بار کا سیشن بھی پہلے کی طرح کامیاب رہے گا۔ اردو فارسی کے استاد جناب طاہرالحسن نے کہا کہ اردو ایک شیریں زبان ہے اس کے سیکھنے سے شخصیت میں کشش پیدا ہو تی ہے اور فارسی کے ساتھ سیکھنا زبان کی کئی باریکیوں کا آسان بنا دیتا ہے۔ پچھلی بار کے طلبا کی کارکردگی بہت حوصلہ بخش رہی مجھے یقین ہے کہ اس مرتبہ بھی میرا تجربہ مختلف نہیں ہوگا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

حسن ضیاء کی کتاب ’اردو صحافت اور ادب‘ کا اجرا
ادبیات

حسن ضیاء کی کتاب ’اردو صحافت اور ادب‘ کا اجرا

by Qaumi Tanzeem
فروری 16, 2025
عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب  کا اجرا
ادبیات

عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب کا اجرا

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2025
’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام آن لائن ’خطوط غالب کی ڈرامائی قرات‘ اختتام پذیر
ادبیات

’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام آن لائن ’خطوط غالب کی ڈرامائی قرات‘ اختتام پذیر

by Qaumi Tanzeem
جنوری 17, 2025
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی غالب تقریبات کا افتتاح
ادبیات

دہلی میں سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمیناراختتام پذیر  

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2024
عرب سے آنے والے ہر شخص کو حملہ ورسمجھنا تاریخ کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر فرحت نسرین
ادبیات

عرب سے آنے والے ہر شخص کو حملہ ورسمجھنا تاریخ کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر فرحت نسرین

by Qaumi Tanzeem
مئی 4, 2024
رام بھدرآچاریہ اور گلزار کو گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ
ادبیات

رام بھدرآچاریہ اور گلزار کو گیان پیٹھ ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
فروری 17, 2024
Next Post
قیصر گنج سیٹ برج بھوشن کے بیٹے کرن بھوشن کوملابی جے پی کا ٹکٹ

قیصر گنج سیٹ برج بھوشن کے بیٹے کرن بھوشن کوملابی جے پی کا ٹکٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ووٹرلسٹ نظرثانی کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کا نمائندہ وفد  الیکشن کمیشن پہنچا

ووٹرلسٹ نظرثانی کو لے کر اے آئی ایم آئی ایم کا نمائندہ وفد الیکشن کمیشن پہنچا

2 گھنٹے ago
ہم آئین کے خادم ہیں، مالک نہیں۔چیف جسٹس آف انڈیا

ہم نے اپنا سامان اور فرنیچر پیک کر لیا ہے-جسٹس چندرچوڑ

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem