• Home
جمعہ, اپریل 17, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے داخلہ سمیت 29 محکمے رکھے اپنے پاس

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    24 گھنٹے کے اندر پوسٹر سے غائب ہو گئے ’چاچا‘

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

    سمراٹ چودھری نے بہار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لے لیا

    سمراٹ چودھری  بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے

    سمراٹ چودھری بہار کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے

    بہار کے اردو اسکولوں میں اب جمعہ کو ہفتہ وار تعطیل،عید اور بقرعید کی اب تین دن تعطیل

    نتیش کمار کا وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ

    ماں نے زیور بیچ کر بیٹے کو کرکٹ کے جوتے دلائے

    ماں نے زیور بیچ کر بیٹے کو کرکٹ کے جوتے دلائے

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    نئے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری 15 اپریل کو

    ترہت کونسل سیٹ کے لیے این ڈی اے میں اختلاف

    وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے سامان کی نئے پتے پر منتقلی شروع

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    ارریہ میں دوہرے قتل پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

اگلے سال رام مندر کو عقیدت مندوں کے لیے کھولنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

دوسری جانب دھنی پور میں مسجد کی تعمیر کا کام ابھی شروع بھی نہیں ہوا-انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سکریٹری اور ترجمان اطہر حسین نے کہا کہ ہم نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس پروجیکٹ کو روک دیا ہے۔

by Qaumi Tanzeem
جولائی 17, 2023
in قومی خبریں
0
اگلے سال رام مندر کو عقیدت مندوں کے لیے کھولنے کی تیاریاں زور و شور سے جاری

رام جنم بھومی بابری مسجد کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ایودھیا کے دھنی پور میں ایکوائر کی گئی زمین پر مسجد، اسپتال اور کمیونٹی کچن   سمیت ایک بڑے پروجیکٹ کی تعمیر کی تیاریاں جاری تھیں۔ لیکن ‘انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ’ جسکے پاس اس کی تعمیر کی ذمہ داری ہے اس نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے اپنی حکمت عملی تبدیل کر لی ہے۔ ٹرسٹ اب مسجد اور اس پروجیکٹ سے متعلق دیگر عمارتوں کو ٹکڑوں میں تعمیر کرائے گا۔

فاؤنڈیشن  نے پہلے اس منصوبے کو مسجد کے بجائے ہسپتال کی تعمیر سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم اس پورے منصوبے کو ایک ساتھ شروع کرنے کے لیے کروڑوں روپے بطور ڈیولپمنٹ چارجز ادا کرنے ہوں گے جس کے لیے ٹرسٹ کے پاس مظلوبہ رقم نہیں ہے۔ فنڈز کی کمی کی  وجہ  سے ٹرسٹ نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے اور ٹکڑوں میں کام کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے سکریٹری اور ترجمان اطہر حسین نے اتوار کو کہا، "ہم نے فنڈز کی کمی کی وجہ سے اس پروجیکٹ کو روک دیا ہے۔ اس مشکل کے باوجود ہم اس منصوبے کو نہیں روکیں گے بلکہ حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے اسے چھوٹے حصوں میں تقسیم کرکے کام کریں گے

اطہر حسین نے کہا، ’’اب ہسپتال کے بجائے ہم سب سے پہلے ایودھیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مسجد کا نیا نقشہ پیش کریں گے۔ مسجد کی تعمیر میں نسبتاً کم رقم خرچ کی جائے گی جس کا انتظام کرنے میں آسانی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب سے پہلے مسجد بنائیں گے کیونکہ مسجد بہت چھوٹی ہے اور ہر کوئی اس پروجیکٹ کو مسجد کے نام سے جانتا ہے۔ اسی لیے ٹرسٹ اب مسجد کی تعمیر کو ترجیح دے رہا ہے۔”

نیوز پورٹل اے بی پی پر شائع خبر کے مطابق ٹرسٹ کے سکریٹری نے کہا کہ مسجد کی تعمیر کی لاگت پورے پروجیکٹ کی کل لاگت کا پانچ فیصد بھی نہیں ہے۔ تقریباً 15 ہزار مربع فٹ رقبے پر بننے والی اس مسجد کی تعمیر پر 8 سے 10 کروڑ روپے خرچ ہوں گے-مسجد کی بجلی کی ضروریات سولر پینلز سے پوری ہو گی، جو اس کے گنبد پر نصب ہوں گے۔ انہوں نے کہا، ’’ہماری کوشش تھی کہ مس پہلے اسپتال تعمیر کیا جائے، لیکن یہ 300 کروڑ روپے کا بڑا منصوبہ ہے۔ جہاں مسجد تعمیر کرنے کی تجویز ہے وہاں پہلے ہی بہت سی مساجد موجود ہیں۔ ایسے میں ہماری سوچ سب سے پہلے چیریٹی ہسپتال اور کمیونٹی کچن بنانے کا تھا ، لیکن ان منصوبوں کے لیے بہت بڑی رقم درکار ہے، جو فی الحال ٹرسٹ کے پاس نہیں ہے۔

اتر پردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کے چیئرمین اور انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ کے چیف ٹرسٹی ظفر فاروقی نے کہا، "فی الحال اس پروجیکٹ کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے انفرادی سطح پر کوششیں کی گئی ہیں۔ عوام سے چندہ اکٹھا کرنے کے لیے ٹرسٹ کے لوگ اگلے ماہ سے ملک کے مختلف مقامات پر جا کر جلسے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھنی پور میں پورے منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے اربوں روپے درکار ہوں گے اور اس رقم کو جمع کرنے کے لیے رواں ماہ کے آخر میں بورڈ کا اجلاس ہو گا اور حکمت عملی طے کی جائے گی۔

9 نومبر 2019 کو سپریم کورٹ نے ایودھیا کی رام جنم بھومی بابری مسجد کیس میں تاریخی فیصلہ سناتے ہوئے متنازعہ جگہ مندر کی تعمیر کے لیے دینے اور مسلمانوں کے لیے ایودھیا میں ہی پانچ ایکڑ زمین فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ مسجد بنانے کے لیے حکم کی تعمیل میں ایودھیا ضلع انتظامیہ نے اترپردیش سنی سنٹرل وقف بورڈ کو ایودھیا کی سوہاوال تحصیل میں واقع دھنی پور گاؤں میں زمین فراہم کی تھی۔ جولائی 2020 میں، وقف بورڈ نے مسجد کی تعمیر کے لیے ‘انڈو اسلامک کلچرل فاؤنڈیشن ٹرسٹ’ تشکیل دیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے قانون کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
قومی خبریں

خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے قانون کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

by Qaumi Tanzeem
اپریل 17, 2026
ہندوستان اور آسٹریا مل کر ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کو مضبوط کریں گے
قومی خبریں

ہندوستان اور آسٹریا مل کر ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کو مضبوط کریں گے

by Qaumi Tanzeem
اپریل 16, 2026
اپوزیشن پارٹیاں وقف بل کی مخالفت کریں گی
قومی خبریں

لوک سبھا میں ’خواتین ریزرویشن بل‘ پیش

by Qaumi Tanzeem
اپریل 16, 2026
ملک میں مجوزہ حلقہ بندی کے معاملے پر سیاسی ہلچل تیز
قومی خبریں

ملک میں مجوزہ حلقہ بندی کے معاملے پر سیاسی ہلچل تیز

by Qaumi Tanzeem
اپریل 16, 2026
قومی ترانمہ ’وندے ماترم‘ نہیں گانے کے سبب2 خاتون کونسلروں کے خلاف کیس درج
قومی خبریں

قومی ترانمہ ’وندے ماترم‘ نہیں گانے کے سبب2 خاتون کونسلروں کے خلاف کیس درج

by Qaumi Tanzeem
اپریل 15, 2026
یوم پیدائش پربھارت رتن اور آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر  کو خراج عقیدت
قومی خبریں

یوم پیدائش پربھارت رتن اور آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت

by Qaumi Tanzeem
اپریل 14, 2026
Next Post
سپریم کورٹ میں دہلی سے متعلق مرکز کے آرڈیننس پر سماعت 20 جولائی تک ملتوی

سپریم کورٹ میں دہلی سے متعلق مرکز کے آرڈیننس پر سماعت 20 جولائی تک ملتوی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مدھیہ پردیش میں بلڈوزر چلوانے والے افسروں کو عدالت کی پھٹکار

سنبھل ضلع میں سرکاری زمین پر موجود عید گاہ اور امام باڑہ منہدم

17 گھنٹے ago
خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے قانون کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والے قانون کو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

17 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem