بنگلورو : لوگ چندریان 3 کے بارے میں اسرو نے تازہ ترین معلومات شیئر کی ہیں جس میں ایک گڑھے کا ذکر کیا گیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ پرگیان روور کو چاند پر چہل قدمی کے دوران ایک بڑا گڑھا ملا۔ چاند کی سطح پر چار میٹر کا ایک بڑا گڑھا آنے کے بعد پرگیان روور کو کامیابی کے ساتھ بحفاظت واپس لے جایا گیا ہے۔ اسرو سوشل میڈیا پلیٹ فارم X(پہلے ٹویٹر) کے ذریعے اس سے متعلق تمام اپ ڈیٹس فراہم کر رہا ہے۔ جنوبی قطب کی سطح پر اترنے کے بعد سے وکرم لینڈر اور روور پرگیان چاند سے متعلق معلومات اکٹھا کرنے میں لگاتار مصروف ہیں۔انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن نے پیر کو ٹویٹ کرکے اس حوالے سے معلومات دی۔ چندریان 3 مشن کے بارے میں اسرو کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ 27 اگست 2023 کو روور کو اپنے مقام سے 3 میٹر آگے 4 میٹر قطر کے گڑھے کا سامنا کرنا پڑا۔ روور کو راستے پر واپس آنے کا حکم دیا گیا۔ اب یہ محفوظ طریقے سے ایک نئے راستے پر گامزن ہے۔روور کے راستے کی منصوبہ بندی کے لیے روور کے آن بورڈ نیویگیشن کیمرے کا ڈیٹا زمین پر ڈاؤن لوڈ کیا جاتا ہے۔ گراؤنڈ اور میکانزم ٹیمیں پھر فیصلہ کرتی ہیں کہ کون سا راستہ اختیار کرنا ہے۔ اس کے بعد روور کو راستے کی معلومات فراہم کرنے کے لیے کمانڈ کو اپ لنک کیا جاتا ہے۔جس طرح انسانی آنکھ صرف ایک خاص فاصلے تک دیکھ سکتی ہے، اسی طرح روور بھی دیکھ سکتا ہے۔ روور کا نیویگیشن کیمرہ صرف 5 میٹر تک کی تصاویر بھیج سکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں ایک بار کمانڈ ملنے پر یہ زیادہ سے زیادہ 5 میٹر کا فاصلہ طے کر سکتا ہے۔س سے قبل اتوار کو چندریان 3 کے وکرم لینڈر میں لگے چیسٹ پے لوڈ نے چاند کے درجہ حرارت سے متعلق پہلا مشاہدہ بھیجا تھااس سے قبل اسرو نے اتوار کو چاند کی سطح پر درجہ حرارت میں تبدیلی کا گراف جاری کیا۔