• Home
ہفتہ, نومبر 8, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    زیادہ ووٹنگ اقتدار کی تبدیلی کا مظہر : کانگریس

    زیادہ ووٹنگ اقتدار کی تبدیلی کا مظہر : کانگریس

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں’نالندہ یونیورسٹی‘ جیسی یونیورسٹی کھولنے کاراہل کا وعدہ

    پہلے مرحلے میں 64.46 فیصد ووٹنگ درج

    پہلے مرحلے میں 64.46 فیصد ووٹنگ درج

    جس بہار نے گاندھی جی کو راستہ دکھایا، این ڈی اے حکومت نے اسی کو نظر انداز کرد یا

    جس بہار نے گاندھی جی کو راستہ دکھایا، این ڈی اے حکومت نے اسی کو نظر انداز کرد یا

    لالو پرسادنےعوام سے تبدیلی کے لیے ووٹ کرنے کی پرزور اپیل کی

    لالو پرسادنےعوام سے تبدیلی کے لیے ووٹ کرنے کی پرزور اپیل کی

    اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ووٹنگ جاری

    اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 18 اضلاع کی 121 نشستوں پر ووٹنگ جاری

    مودی کو اگر پرینکا ٹکر دیتی ہیں تو و انتخاب جیت جائیں گی۔راؤت

    بدعنوانی اور ووٹ چوری سے جمہوریت کمزور ہوئی- پرینکا گاندھی

    سنتوش سہنی نے  گورابورام اسمبلی سیٹ سےامیدواری واپس لی

    سنتوش سہنی نے گورابورام اسمبلی سیٹ سےامیدواری واپس لی

    اسمبلی انتخابات کے رجحانات : صرف تلنگانہ میں کانگریس کو سبقت حاصل

    اسمبلی انتخاب کے پہلے مرحلے کی انتخابی مہم ختم

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

دارالعلوم دیوبند میں مولانا امیر خان متقی کا پرتپاک استقبال

افغان وزیر خارجہ کو حدیث کی سند حاصل، اب ’قاسمی‘ کہلانے کے حقدار-دارالعلوم کی وسیع و عریض گول لائبریری میں خیرمقدم کیا گیا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 11, 2025
in قومی خبریں
0
دارالعلوم دیوبند میں مولانا امیر خان متقی کا پرتپاک استقبال
دیوبند: افغانستان کی طالبان حکومت کے وزیر خارجہ مولانا امیر خان متقی ہفتہ کو ہندوستان کے ممتاز دینی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند پہنچے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ دارالعلوم کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی کی نگرانی میں اس موقع کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔رپورٹ کے مطابق، امیر متقی کا قافلہ صبح ساڑھے آٹھ بجے دہلی سے روانہ ہوا اور دوپہر تقریباً بارہ بجے دیوبند پہنچا۔ ان کے استقبال کے لیے 15 ممتاز علما کو مامور کیا گیا تھا۔ دارالعلوم کی وسیع و عریض گول لائبریری میں ان کا خیرمقدم کیا گیا، جہاں علما نے ان سے مصافحہ کیا اور خیرسگالی کے جذبات ظاہر کیے۔

سیکورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود جب ان کا قافلہ دارالعلوم کے احاطے میں داخل ہوا تو بڑی تعداد میں طلبہ نے سڑکوں پر کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا۔ بعض طلبہ نے پھولوں کی بارش کی جبکہ متعدد افراد ان کے ساتھ تصویریں لینے کی کوشش کرتے نظر آئے۔ دارالعلوم دیوبند کے میڈیا انچارج مولانا اشرف عثمانی کے مطابق ’’مولانا امیر خان متقی کے لیے ادارے کے اندر قیام و طعام کا انتظام کیا گیا۔ وہ ہمارے مہمان ہیں اور ان کے اعزاز میں ہم نے ہر ممکن سہولت فراہم کی۔‘

اس موقع پر جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ’’افغانستان کے ساتھ ہندوستان کا قدیم تعلیمی و علمی رشتہ ہے۔ مولانا متقی اپنے مادرِ علمی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، یہ ہمارا دینی و علمی تعلق ہے۔‘‘ مولانا امیر خان متقی نے دارالعلوم کی لائبریری میں دارالعلوم کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی سے حدیث کا سبق پڑھا اور ان سے اجازتِ روایت حاصل کی۔ اس موقع پر انہیں ’حدیث کی سند‘ عطا کی گئی، جس کے بعد وہ اپنے نام کے ساتھ ’قاسمی‘ کا لقب استعمال کرنے کے حقدار بن گئے ہیں۔ چنانچہ اب وہ ’مولانا امیر خان متقی قاسمی‘ کہلائیں گے۔

سبق کے بعد وہ دارالعلوم کے مہمان خانے میں کچھ دیر آرام کے لیے گئے۔ دوپہر ڈھائی بجے ان کا طلبہ سے خطاب طے تھا، تاہم طلبہ کے ہجوم اور حفاظتی وجوہات کے باعث یہ پروگرام منسوخ کر دیا گیا۔ روانگی سے قبل مولانا متقی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ان کے دورے کا مقصد ہندوستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی و سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے کہا ’’ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان آمد و رفت اور بات چیت میں اضافہ ہو۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

عالمی سطح پرسونے کے نرخ میں گراوٹ جاری
قومی خبریں

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 8, 2025
جے این یومیں ایک بار پھر لال جھنڈا لہرایا
قومی خبریں

جے این یومیں ایک بار پھر لال جھنڈا لہرایا

by Qaumi Tanzeem
نومبر 7, 2025
ہریانہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی جیت’ووٹ چوری‘ سے ہوئی
قومی خبریں

ہریانہ اسمبلی انتخاب میں بی جے پی کی جیت’ووٹ چوری‘ سے ہوئی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 5, 2025
بلاسپور ٹرین حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوئی
قومی خبریں

بلاسپور ٹرین حادثہ میں ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوئی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 5, 2025
جے این یو طلبہ یونین انتخابات میں 67 فیصد ووٹنگ
قومی خبریں

جے این یو طلبہ یونین انتخابات میں 67 فیصد ووٹنگ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 5, 2025
تملناڈو میں نہیں نافذ ہونے دیں گےسی اے اے۔ اسٹالن
قومی خبریں

ڈی ایم کےکی جانب سےایس آئی آر کے عمل کو سپریم کورٹ میں چیلنج

by Qaumi Tanzeem
نومبر 4, 2025
Next Post
روزگار دلانے کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی

روزگار دلانے کے نام پر بے روزگار نوجوانوں سے کروڑوں روپے کی دھوکہ دہی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بیوی پر شوہر کو نشے کی گولیاں کھلا کر نہر میں پھینکنے کا الزام

بیوی پر شوہر کو نشے کی گولیاں کھلا کر نہر میں پھینکنے کا الزام

12 گھنٹے ago
عالمی سطح پرسونے کے نرخ میں گراوٹ جاری

سونا اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ جاری

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem