• Home
جمعرات, نومبر 19, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

    راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی  ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    بہار میں بڑھتے جرائم سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

لوک سبھا میں ’خواتین ریزرویشن بل‘ پیش

دھرمیندر یادو نے پر اعتراض کرتے ہوئے ریزرویشن کے ڈھانچے سے مسلم خواتین کو باہر رکھے جانے پر تشویش کا اظہار کیا

by Qaumi Tanzeem
اپریل 16, 2026
in قومی خبریں
0
اپوزیشن پارٹیاں وقف بل کی مخالفت کریں گی

مرکزی حکومت نے جمعرات کو لوک سبھا میں خواتین ریزرویشن بل پیش کیا، جو پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے دوران ایک اہم قانون ساز قدم ہے۔ مرکزی وزیر برائے قانون و انصاف ارجن رام میگھوال نے مجوزہ آئین (131 ویں ترمیم) بل، 2026 پیش کر کے بحث کا آغاز کیا۔ انہوں نے حد بندی بل 2026 بھی پیش کیا، جس سے قانون ساز اداروں میں خواتین کے لیے ایک تہائی ریزرویشن نافذ کرنے پر بحث کا اسٹیج تیار ہو گیا۔ اس کے علاوہ کارروائی کے دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے قوانین (ترمیم) بل، 2026  پیش کیا، جس سے دن کے قانون سازی ایجنڈے میں ایک اور بل کا اضافہ ہو گیا۔

پارلیمنٹ میں ان بلوں کے پیش کیے جانے پر اپوزیشن نے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کے سی وینوگوپال نے تینوں بلوں کی مخالفت اور ایوان میں پارٹی کے اعتراضات کو باضابطہ طور پر درج کرایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’حکومت ایوان کو مکمل طور پر اپنے قبضے میں کر لینا چاہتی ہے۔‘‘ پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے واضح کیا ہے کہ بل ابھی پیش کیے گئے ہیں اور ان پر بحث ابھی باقی ہے۔ جب وینو گوپال دیر تک بولتے رہے تو لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے مداخلت کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ بحث کے دوران مناسب وقت دیا جائے گا۔

سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندر یادو نے بھی ان بلوں پر اعتراض کرتے ہوئے ریزرویشن کے ڈھانچے سے مسلم خواتین کو باہر رکھے جانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ رجیجو نے فوری طور پر اس تبصرے کی تردید کرتے ہوئے اسے غیر آئینی قرار دیا۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ان کی پارٹی اصولی طور پر خواتین کے ریزرویشن کی حمایت کرتی ہے، لیکن انہوں نے مردم شماری کرانے میں ہونے والی تاخیر پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’وہ مردم شماری میں تاخیر کر رہے ہیں کیونکہ جب یہ ہو گی، تو ہم ذات پات پر مبنی مردم شماری کا مطالبہ کریں گے اور وہ ایسا نہیں چاہتے ہیں۔‘‘

اکھلیش یادو کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ ’’ملک بھر میں مردم شماری کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اس کے بعد ہم ذات پات پر مبنی مردم شماری بھی کریں گے۔ فی الحال، گھروں کی فہرست بنانے کا کم چل رہا ہے، گھر کسی خاص ذات کے نہیں ہوتے۔ اگر سماجوادی پارٹی کی بات مان لی گئی تو وہ گھروں کو بھی ذات کا درجہ دے دیں گے۔‘‘ وزیر داخلہ نے دھرمیند یادو کے تبصروں پر نتقید کرتے ہوئے انہیں غیر آئینی قرار دیا اور زور دے کر کہا کہ آئین ریزرویشن کے معاملوں میں مذہبی بنیاد پر تفریق کی اجازت نہیں دیتا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جمنا میں 321 قسم کے زہریلے کیمیکلزموجود
قومی خبریں

جمنا میں 321 قسم کے زہریلے کیمیکلزموجود

by Qaumi Tanzeem
نومبر 18, 2026
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

آسمان نہیں ٹوٹ پڑے گا، انہیں عبوری ضمانت پر رہنے دیں

by Qaumi Tanzeem
نومبر 18, 2026
دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے خلاف این ایس یو آئی نے ماسک تقسیم کیے
قومی خبریں

دہلی میں بڑھتی فضائی آلودگی کے خلاف این ایس یو آئی نے ماسک تقسیم کیے

by Qaumi Tanzeem
نومبر 17, 2026
آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار
قومی خبریں

اترپردیش میں 18 لاکھ 84 ہزار ووٹرز کا اضافہ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 17, 2026
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

458ریلوے اسٹیشنوں پر ضروری سہولیات کی کمی!

by Qaumi Tanzeem
نومبر 16, 2026
دہلی میں آلودگی کی سنگین سطح برقرار
قومی خبریں

دہلی میں آلودگی کا قہر برقرار، ہوا ہنوز زہریلی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 16, 2026
Next Post
ہندوستان اور آسٹریا مل کر ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کو مضبوط کریں گے

ہندوستان اور آسٹریا مل کر ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کو مضبوط کریں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بنگلہ دیش کے غازی پور میں گارمنٹ مزدوروں کا احتجاج جاری

بنگلہ دیش کے غازی پور میں گارمنٹ مزدوروں کا احتجاج جاری

7 گھنٹے ago
جھارکھنڈ میں زیر تعمیر کنویئر بیلٹ کا ڈھانچہ گرنے سے تین مزدور ہلاک

جھارکھنڈ میں زیر تعمیر کنویئر بیلٹ کا ڈھانچہ گرنے سے تین مزدور ہلاک

16 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem