• Home
منگل, ستمبر 8, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد  زخمی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

امیرجماعت اسلامی ہند کا سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

سید سعادت اللہ حسینی نے میڈیا کو جاری اپنے بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران پر حملے کی شدید مذمت کی

by Qaumi Tanzeem
مارچ 1, 2026
in قومی خبریں
0
امیر جماعت اسلامی ہند  نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

، نئی دہلی: جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے اسلامی جمہوریہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی شہادت پر اپنے گہرے رنج و غم اور دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ جماعت اسلامی ہند نے تہران پر ہوئے حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے دوران ان کو ہدف بنا کر قتل کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔

میڈیا کو جاری اپنے بیان میں جماعت اسلامی ہند کے امیر سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر گہرے دکھ اور دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ایرانی عوام کے ساتھ سوگ میں شامل ہیں، حملے میں شہید ہونے والی ان کی صاحبزادی اور دیگر رشتہ داروں و عوام کے لیے صبر و استقامت کی دعا کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آیت اللہ سید علی خامنہ ای دور حاضر میں مسلم دنیا کی ایک قد آور شخصیت تھے جن کی قیادت نے تین دہائیوں سے زائد عرصے تک ایران کے سیاسی اور فکری رخ کو متعین کیا۔ 1989 میں آیت اللہ امام خمینی کے انتقال کے بعد رہبر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وہ استقامت، خودمختاری اور بیرونی تسلط کے خلاف مزاحمت کی علامت بن کر ابھرے۔ ان کی پوری زندگی ایرانی عوام کی خودمختاری اور انقلابِ اسلامی ایران کے اصولوں کی پاسداری کے لیے وقف تھی۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امریکی۔اسرائیلی حملے میں ان کی شہادت نے عالمِ اسلام کے کروڑوں افراد کو غم زدہ کر دیا ہے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے مزید کہا کہ ہم آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے جارحانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ان کا قتل ریاستی خودمختاری پر کھلا حملہ اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سخت خلاف ورزی ہے، جس کے لیے امریکہ اور اسرائیل کو عالمی برادری کے سامنے جواب دہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔ ایک برسرِ اقتدار سربراہِ مملکت کے سفاکانہ قتل کو جواز فراہم کرنے کے لیے من گھڑت بہانے تراش کر امریکہ اور اسرائیل نے نہ صرف ایک غیر قانونی جنگی جرم کا ارتکاب کیا ہے بلکہ اس نے اپنی ظالمانہ فطرت بھی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ممالک بین الاقوامی اصولوں، انسانی وقار اور بنیادی تہذیبی اقدار کا احترام نہیں کرتے، انہیں ان کی غیر قانونی جارحیت اور بین الاقوامی قانون کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سزا دی جانی چاہیے۔

سید سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ ایران کے خلاف مزید جارحیت کو فوری طور پر روکنے کے لیے مؤثر اقدام کرے۔ اس بلا اشتعال حملے کی ذمہ دار قوتوں کا محاسبہ کیا جائے اور انہیں بین الاقوامی عدالتِ انصاف کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ وہ اپنے اعمال کا جواب دیں۔ اس نوعیت کی جارحیت کو معمول کا حصہ نہیں بنایا جا سکتا اور نہ ہی اسے نظر انداز کیا جا سکتا۔

جماعتِ اسلامی ہند اس بات کا اعادہ کرتی ہے کہ پائیدار امن اور استحکام صرف اسی صورت ممکن ہے جب ممالک کی خودمختاری کا احترام کیا جائے اور بین الاقوامی تعلقات میں عدل و انصاف کےاصولوں کی پاسداری کی جائے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

یو جی سی-نیٹ امتحان کی منسوخی لاکھوں طلباء کی فتح۔کھڑگے
قومی خبریں

منی پوری موسیقار وکرم کے قتل پر کھڑگے کا تلخ تبصرہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 8, 2026
18ویں برکس سربراہ اجلاس کے لیے  دہلی میں تیاریاں تیز ۔ غیر ملکی مہمانوں کی آمد شروع

سنجے راؤت ’نیشنل فلم ایوارڈ‘ دہلی سے گجرات لے جانے پر ناراض

جماعت کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کا موں کا منصوبہ

ستمبر 7, 2026
ستیہ نکیتن عمارت حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل

دہلی میں  کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں اموات کی تعداد  6 ہو ئی

Next Post
خامنہ ای کی شہادت کے بعد ہندوستان کے مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

یو جی سی-نیٹ امتحان کی منسوخی لاکھوں طلباء کی فتح۔کھڑگے

منی پوری موسیقار وکرم کے قتل پر کھڑگے کا تلخ تبصرہ

17 منٹس ago
18ویں برکس سربراہ اجلاس کے لیے  دہلی میں تیاریاں تیز ۔ غیر ملکی مہمانوں کی آمد شروع

18ویں برکس سربراہ اجلاس کے لیے دہلی میں تیاریاں تیز ۔ غیر ملکی مہمانوں کی آمد شروع

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार