نئی دہلی :چندریان 3کی تاریخی کامیابی کے بعدہندوستانی خلائی تحقیق تنظیم (اسرو )نے سورج پر پہونچنے کی قواعد شروع کر دی ہے ۔اس قواعد کے تحت سورج کے بارے میں معلومات حاصل کرنے والے خلاء پرمبنی آدتیہ ایل ون نامی پہلے ہندوستانی آبزرویٹری کو آندھرا پردیش کے سری ہری کوٹا سے دوستمبر کو دن میں گیارہ بج کر پچاس منٹ پر روانہ کیا جائے گا۔
اسرو کے حوالے سے آل انڈیا ریڈیو کی خبر کے مطابق سیٹلائٹ کو سورج – زمین کے سسٹم کےلگرنگ پوائنٹ ایل ون کے قریب ایک مدار میں بھیجا جائے گا۔اسرو کی اطلاع کے مطابق سورج – زمین کا یہ سسٹم زمین سے تقریباََ پندرہ لاکھ کلومیٹر دور ہےاور سیٹلائٹ کولگرنگ پوائنٹ تک پہنچنے میں تقریباََ چار مہینے لگیں گے۔اس سے فلکیاتی تپش، بڑے پیمانے پر ہونے والے فلکیاتی اخراج، شعلے بھڑکنے سے قبل یا بھڑکنے کی کارروائیوں، موسمیات کی حرکات اور سیاروں کے مابین ذرّات اور فیلڈس کے پھیلاؤ کا مطالعہ کرنے میں مدد ملے گی۔