• Home
پیر, ستمبر 22, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

    پٹنہ ہائی کورٹ کے نئے چیف جسٹس پون کمار بھیمپّا بجنتری کی حلف برداری

    بہارمیں انتخابی جلسوں کے معاملے میں تیجسوی یادو سب سے آگے رہے

    بہار کی سڑکیں خون سے سرخ اورحکومت خاموش تماشائی- تیجسوی یادو

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    این ڈی اے حکومت نے 1200 ایکڑ لائق زراعت اراضی اڈانی پاور کو دے دی: کانگریس

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

مسلم طبقہ کو تعلیمی اور معاشی شعبوں میں مسلسل پسماندگی کا سامنا

ایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز نے آئی آئی سی سی دہلی کے اشتراک سے کمیونٹی کی ترقی کے لیے مکالمہ کا آغازکیا

by Qaumi Tanzeem
اگست 7, 2025
in قومی خبریں
0
مسلم طبقہ کو تعلیمی اور معاشی شعبوں میں مسلسل پسماندگی کا سامنا

نئی دہلی: ہندوستان کی 14 فیصد سے زیادہ آبادی ہونے کے باوجود مسلم طبقہ کو تعلیمی اور معاشی شعبوں میں مسلسل پسماندگی کا سامنا ہے۔ سرکاری ڈیٹا، آل انڈیا سروے آن ہائر ایجو کیشن کے مطابق اعلیٰ تعلیم میں مسلم طلبہ کی نمائندگی گھٹ کر صرف 4.6 فیصد رہ گئی ہے۔ کمیونٹی کو معیاری اسکولوں تک محدود رسائی، مہارت سے متعلق تربیت کی کمی، مالی شمولیت میں رکاوٹ، مدارس کی بندش، حجاب پر پابندی، اور وظائف میں کمی جیسے سماجی و سیاسی مسائل درپیش ہیں۔

موجودہ حالا ت کے پیش نظرایسوسی ایشن آف مسلم پروفیشنلز (اے ایم پی) نے انڈیا اسلامک کلچرل سینٹر (آئی آئی سی سی) دہلی کے اشتراک سے آئی آئی سی سی میں قومی مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیاجس میں ممبرانِ پارلیمنٹ کو ہندوستانی مسلمانوں کی تعلیمی اور معاشی ترقی کے لیے تیار کردہ 25 سالہ روڈ میپ پر گفتگو کے لیے مدعو کیا گیا۔یہ پہل اے ایم پی، ماہرین تعلیم، ماہرین معاشیات، پالیسی سازوں، سماجی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے اشتراک سے ہوئی ہے، جس کا مقصد ہندوستان کے 100 سب سے زیادہ پسماندہ اور مسلم اکثریتی اضلاع میں تعلیم، روزگار، مہارت، وسائل تک رسائی اور مقامی حکومت سے متعلق اہم ترقیاتی چیلنجز کا حل پیش کرنا ہے۔

3 روزہ اجلاس کے پہلے دن کی افتتاحی نشست کے مہمانِ خصوصی سابق مرکزی وزیر اور آئی آئی سی سی کے صدر سلمان خورشید تھے۔ اس موقع پر سلمان خورشید نے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ اے ایم پی اور اس کے صدر عامر ادریسی کمیونٹی کے لیے غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔ ان کی پیشہ ور ٹیم نے دوسروں کے لیے ایک نیا معیار قائم کیا ہے۔ میں ان کے 25 سالہ روڈ میپ کے اقدام کی دل سے تعریف کرتا ہوں اور ان کے لیے نیک تمنائیں رکھتا ہو

راجیہ سبھا کی رکن ڈاکٹر فوزیہ خان (مہاراشٹر) نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے اے ایم پی کی اس اہم پہل پر مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ مرکزی دھارے کی سماجی تنظیموں کو مدارس اور دیگر اداروں کے ساتھ مل کر تعلیمی مسائل پر قابو پانا چاہیے۔ اتر پردیش کے کیرانہ سے رکن پارلیمنٹ اقرا حسن نے کہا کہ میں نے بہت سی میٹنگز دیکھی ہیں جہاں جذباتی باتیں تو ہوتی ہیں لیکن بعد میں کچھ نتیجہ نہیں نکلتا۔ یہ پہلا موقع ہے جب اے ایم پی نے ایک تحریری دستاویز کے ذریعے عملی اقدامات تجویز کیے ہیں۔ سنجے دینا پاٹل، لوک سبھا ایم پی (ممبئی) نے اجلاس میں شرکت پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ہر اُس اقدام کی حمایت کرتے ہیں جو قوم کی تعمیر اور شہریوں کی بہتری کا سبب بنے۔ رکن پارلیمنٹ ضیاء الرحمن برق نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس دور میں جب بے لوث خدمت نایاب ہو چکی ہے، اے ایم پی نے ملک بھر میں بہترین کام کر کے مثال قائم کی ہے اور کمیونٹی کے فلاحی کاموں میں قابلِ ذکر کردار ادا کیا ہے۔

اے ایم پی کے صدر عامر ادریسی نے تمام مہمانان اور شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 25 سالہ روڈ میپ پالیسی سازوں، ریٹائرڈ افسران، ماہرین تعلیم اور سماجی رہنماؤں کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے۔ ہم جلد اسے عوامی سطح پر لائیں گے تاکہ 100 پسماندہ اضلاع کی ترقی ممکن ہو اور صنعت کاروں و کاروباری افراد کو اس کے نفاذ میں شامل ہونے کی دعوت دیں۔ اجلاس کی صدارت وجاہت حبیب اللہ (سابق چیف انفارمیشن کمشنر) نے کی، جبکہ مہمان اعزازی کے طور پر ڈاکٹر ایس وائی قریشی (ریٹائرڈآئی اے ایس، سابق چیف الیکشن کمشنر) اور خواجہ شاہد (سابق وائس چانسلر، مولانا آزاد اردو یونیورسٹی) شامل تھے۔ اے ایم پی نیشنل کوآرڈینیشن ٹیم کے سربراہ فاروق صدیقی نے اس اہم سلسلہ وار نشستوں کی میزبانی کی اور نہایت مؤثر انداز میں نظامت کے فرائض بھی انجام دیے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

تملناڈو میں نہیں نافذ ہونے دیں گےسی اے اے۔ اسٹالن
قومی خبریں

اسٹالن نے سی اے اے، تین طلاق اور وقف معاملے پر مرکز کوبنایا نشانہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 22, 2025
کوچنگ سانحہ پر دہلی پولیس کو دہلی ہائی کورٹ کی شدیدپھٹکار
قومی خبریں

دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کا انتخاب رَد کرنے کی عرضی پر سماعت شروع

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 22, 2025
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت عرضی پر دہلی پولیس کو نوٹس

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 22, 2025
جمعیۃ علماء ہند  پنجاب اور جموں و کشمیر میں سیلاب زدگان کی مدد میں سرگرم
قومی خبریں

جمعیۃ علماء ہند پنجاب اور جموں و کشمیر میں سیلاب زدگان کی مدد میں سرگرم

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 22, 2025
ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا  فیصلہ
قومی خبریں

ریل نیر برانڈ کی پانی کی بوتلوں کی قیمتیں کم کرنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2025
جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کا فائدہ :امول پروڈکٹس پیک کی قیمتوں میں تخفیف
قومی خبریں

جی ایس ٹی سلیب میں تبدیلی کا فائدہ :امول پروڈکٹس پیک کی قیمتوں میں تخفیف

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 21, 2025
Next Post
اُترکاشی میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائڈ کی وجہ سے حالات بے حد سنگین

اُترکاشی میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائڈ کی وجہ سے حالات بے حد سنگین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

تملناڈو میں نہیں نافذ ہونے دیں گےسی اے اے۔ اسٹالن

اسٹالن نے سی اے اے، تین طلاق اور وقف معاملے پر مرکز کوبنایا نشانہ

7 گھنٹے ago
کوچنگ سانحہ پر دہلی پولیس کو دہلی ہائی کورٹ کی شدیدپھٹکار

دہلی یونیورسٹی طلبا یونین کا انتخاب رَد کرنے کی عرضی پر سماعت شروع

7 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem