• Home
ہفتہ, جنوری 31, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد ، رابڑی دیوی اور تیجسوی یادو کو ذاتی پیشی سے چھوٹ

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

نوح میں بلڈوزر کی مسلسل کارروائی سے عوام میں خوف و ہراس

اب انتظامیہ نے ایس ایچ کے ایم گورنمنٹ میڈیکل کالج، نلہڑ کے قریب مبینہ غیر قانونی دکانوں کو مسمار کیا

by Qaumi Tanzeem
اگست 5, 2023
in قومی خبریں
0
نوح میں بلڈوزر کی مسلسل کارروائی سے عوام میں خوف و ہراس

نئی دہلی: ہریانہ کے نوح میں تشدد کے بعد ضلعی انتظامیہ نے غیر قانونی تعمیرات کے نام پر بلڈوزر کے ذریعے کارروائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ ہفتہ کو یہاں ایس ایچ کے ایم گورنمنٹ میڈیکل کالج، نلہڑ کے قریب مبینہ غیر قانونی دکانوں کو مسمار کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ مبینہ ناجائز تجاوزات کو بھی خالی کرایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ہفتہ کی صبح نوح انتظامیہ کی ٹیم نلہڑ مندر کے راستے میں واقع اسپتال کے بالکل سامنے پہنچی اور وہاں پر تجاوزات ہٹانے کا کام شروع کیا۔ شہر میں بلڈوزر کی مسلسل کارروائی سے علاقہ کے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ کارروائی ڈسٹرکٹ ٹاؤن پلانر کی طرف سے کی جا رہی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ 40 کے قریب دکانیں غیر قانونی ہیں اور انہیں گرایا جا رہا ہے۔ یہ وہ جگہ ہے جہاں 31 جولائی کو تشدد پھوٹنے کے بعد گاڑیوں کو جلایا گیا تھا اور پتھراؤ کیا گیا تھا۔ انتظامیہ نے نوح میں نئی ​​گاوں، سنگار، بیسرو، ڈوڈولی پنگواں، فیروزپور میں بھی بلڈوزر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ انتظامیہ سے وابستہ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’ناجائز تجاوزات‘ ہٹا دی جائیں گی۔
نوح انتظامیہ بلڈوزر کی کارروائی پر کوئی سرکاری بیان نہیں دے رہی۔ موقع پر موجود اہلکاروں کے مطابق ناجائز قبضوں کی زمین خالی کروائی جا رہی ہے۔ قبل ازیں جمعہ کو مقامی انتظامیہ نے چار مقامات پر بلڈوزر چلا کر ’غیر قانونی‘ تعمیرات ہٹا دی تھیں۔ جمعرات کو نوح کے تاوڑو میں بلڈوزر چلایا گیا تھا۔
پولیس نے تاؤڑو میں روہنگیا کے خلاف بلڈوزر چلایا تھتا۔ دعویٰ کیا گیا کہ ان روہنگیوں نے ہریانہ اربن ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی زمین پر غیر قانونی قبضہ کر رکھا تھا۔ پولیس نے 200 سے زائد کچی بستیاں بلڈوزر سے مسمار کر دیں۔ بلڈوزر کی کارروائی تقریباً 4 گھنٹے تک جاری رہی۔ کہا گیا اکہ بنگلہ دیش کے بہت سے لوگ ان کچی بستیوں میں غیر قانونی طور پر رہ رہے ہیں اور ان میں سے بہت سے لوگ مبینہ طور پر تشدد میں ملوث تھے!
خیال رہے کہ ہریانہ کے نوح میوات میں 31 جولائی کو برج منڈل یاترا نکالی گئی تھی۔ اس دوران اشتعال انگیز بیانات کی وجہ سے تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ فرقہ وارنہ تشدد کے دوران سینکڑوں کاروں کو آگ لگا دی گئی تھی۔ تشدد میں 2 ہوم گارڈز سمیت 6 لوگ مارے گئے۔ پولیس نے تشدد کے ملزمان کے خلاف کارروائی تیز کر دی ہے۔

ہریانہ کے وزیر داخلہ انل وج کا کہنا ہے کہ تشدد کے پیچھے بڑا گیم پلان ہے۔ سب کچھ پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ گولیاں چلائی گئیں، آگ لگائی گئی۔ کچھ لوگوں نے اسلحہ کا بندوبست بھی کر رکھا تھا۔ مکمل تحقیقات کے بغیر ہم کسی نتیجے پر نہیں پہنچیں گے۔ صورتحال بہتر ہونے کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال کر دی جائے گی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ویشنو دیوی کالج کے ایم بی بی ایس طلباء  دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل
قومی خبریں

ویشنو دیوی کالج کے ایم بی بی ایس طلباء دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل

by Qaumi Tanzeem
جنوری 31, 2026
اجیت پوار کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا
قومی خبریں

اجیت پوار کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

by Qaumi Tanzeem
جنوری 29, 2026
سونے کی قیمت میں زبردست اچھال! 67 ہزار روپے فی 10 گرام ہوئی قیمت
قومی خبریں

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کی راجیہ سبھا میں گونج

by Qaumi Tanzeem
جنوری 29, 2026
نیٹ-یو جی امتحان میں بے ضابطگی پر سپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

یو جی سی کے نئے ضوابط پر سپریم کورٹ کی روک

by Qaumi Tanzeem
جنوری 29, 2026
ایئر انڈیاسے 180ملازمین برطرف
قومی خبریں

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد بھرنے لگا پرواز

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
اخلاقیات پر مبنی تعلیم پرضروری ۔صدر جمہوریہ
قومی خبریں

صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
Next Post
چندریان-3 کے لیےآج کا دن بے حد اہم

چندریان-3 کے لیےآج کا دن بے حد اہم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ویشنو دیوی کالج کے ایم بی بی ایس طلباء  دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل

ویشنو دیوی کالج کے ایم بی بی ایس طلباء دیگر میڈیکل کالجوں میں منتقل

8 گھنٹے ago
بی جے پی کے قومی صدر کے عہدے کے لیے اب الیکشن نہیں ہوگا

بی جے پی کا اندرونی خلفشار منظر عام پر

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem