سمڈیگا: جھارکھنڈ کے سمڈیگاضلع کے جلڈیگا میں ایک قبائلی لڑکی کے ساتھ تین دن تک اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
عصمت دری کے ملزمان میں سے ایک نیل کمل سنگھ ہے، جو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ڈریسر ہے۔ زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی سمڈیگا کے تھانہ بنو کی رہائشی ہے۔وہ ہفتہ کو جلڈیگاتھانہ علاقہ کے تحت ایک گاؤں میں رشتہ دار کے گھر آئی تھی۔ پیر کو وہ بنجوگا میں ہفتہ وار بازار دیکھنے گئی تھی۔ یہاں سے واپس آتے وقت سورج نائک نے انہیں اپنے آٹو میں بٹھایا۔ اس کے بعد اس نے وکی نائک کے ساتھ مل کر گاؤں کے ایک خالی مکان میں اس کی عصمت دری کی۔
اگلی صبح سورج نےجلڈیگا کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں ڈریسر کے طور پر کام کرنے والے نیل کمل سنگھ کو لڑکی کے بارے میں مطلع کیا۔نیل کمل لڑکی کو میڈیکل کوارٹر لے گیا۔ اس کے بعد سمیت لوگن اور دوسرے نے منگل اور بدھ کو اس کی عصمت دری کی۔ اس کے بعد ملزم لڑکی کو جمعرات کی صبح ولیم چوک کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے۔