• Home
جمعرات, ستمبر 18, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ’بہار ادھیکار یاترا‘ کے دوران این ڈی اے حکومت پر تیجسوی کا حملہ

    کانگریس کی جانب سے ہریانہ کی آٹھ لوک سبھا سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان

    اسمبلی انتخاب کے پیش نظربہار کانگریس نے نئی الیکشن کمیٹی تشکیل دی

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    اسٹوڈنٹ کریڈٹ کارڈ کے تحت اب بغیر سود کے ملے گا قرض

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    انتخاب سے عین قبل مرکزی حکومت کی جانب سےبہار کو ملی ’ سوغات‘

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    مشکل حالات کے سبب بہار کی بیٹیاں تعلیم سے دور

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    ڈبل انجن حکومت نے دو نسلوں کو برباد کر دیا-تیجسوی

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    بہار کی سیاست پرمسلمانوں کاغلبہ- 87اسمبلی سیٹوں پر 20 فیصد سے زیادہ مسلم ووٹ

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

بی جے پی اور عآپ پر پولرائزیشن کی سیاست کا سلمان خورشید کا الزام

دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر منعقد پریس کانفرنس میں کہا:کیجریوال کو صرف دلتوں کے ووٹ چاہییں، ان کے تئیں انھیں کوئی ہمدردی نہیں ہے

by Qaumi Tanzeem
جنوری 20, 2025
in قومی خبریں
0
بی جے پی اور عآپ  پر  پولرائزیشن کی سیاست کا سلمان خورشید کا الزام

سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے آج دہلی اسمبلی انتخاب کے پیش نظر منعقد ایک پریس کانفرنس میں بی جے پی اور عآپ دونوں ہی پارٹیوں پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے کے لیے خاص طبقہ کو مدنظر رکھتے ہوئے پولرائزیشن کی سیاست کا الزام عائد کیا۔سلمان خورشید کا کہنا ہے کہ ’’گزشتہ 10 سالوں میں دیکھا گیا ہے کہ دہلی کے انتخاب میں ایک خاص طبقہ کو ووٹ بینک بنایا جاتا ہے۔ لیکن ہم چاہتے ہیں کہ ایسا نہ کیا جائے۔ سیاسی پارٹیاں جو بھی کہیں، وہ کسی خاص طبقہ پر مرکوز نہ ہو، بلکہ اصولوں کی بات ہو، جسے سبھی لوگ قبول کریں۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’دہلی اسمبلی انتخاب میں ہر پارٹی انتخابی تشہیر کر رہی ہے، لیکن یہ بھی دیکھنے والی بات ہے کہ دہلی پہلے کیسی تھی، اَب کیسی ہے اور کیسی ہونی چاہیے۔ بجلی، پانی، گھر، سڑک، سہولیات، خواتین و بچوں کی سیکورٹی وغیرہ موضوعات پر بات ہوتی اور اس طرح توجہ جاتی ہے۔ لیکن مزید ایک پہلو یہ بھی ہے کہ انتخاب میں کسی خاص طبقہ کو ہدف بنا کر انھیں ووٹ بینک بنایا جاتا ہے، جبکہ سبھی سیاسی پارٹی کا ووٹ مانگنے کا اور ہر شہری کو ووٹ دینے کا حق جو جمہوریت میں ہمیں ملا ہے، اس میں کہیں نہ کہیں ایک طبقہ کے تئیں بدسلوکی ہوتی ہے اور انھیں ہدف بنایا جاتا ہے۔

اس سلسلے میں سلمان خورشید نے خاص طور پر دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ہدف تنقید بنایا اور ان سے کچھ اہم سوالات پوچھے۔ مثلاً انھوں نے پوچھا کہ جہانگیر پور اور مشرقی دہلی میں جب فرقہ وارانہ فسادات ہوئے تھے تو انھوں نے خاموشی کیوں اختیار کر لی تھی؟ بلقیس بانو معاملے پر اُس وقت منیش سسودیا نے کوئی بیان کیوں نہیں دیا؟ سی اے اے اور این آر سی کے خلاف مظاہرہ کے دوران شاہین باغ کی خواتین کو مظاہرہ والی جگہ خالی کرنے کو کیوں کہا؟ کورونا وبا کے وقت نظام الدین مرکز پر انگلی اٹھائی گئی تو آپ کا رویہ کیا تھا؟ سلمان خورشید نے ان سوالات کے ساتھ ساتھ مزید کئی باتیں پریس کانفرنس میں رکھیں جو کہ اقلیتی طبقہ کے خلاف کیجریوال حکومت میں دیکھنے کو ملیں۔

اروند کیجریوال کے ذریعہ پجاریوں اور گرنتھیوں کے لیے 18 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دینے کے اعلان پر بھی سلمان خورشید نے اپنی بات رکھی۔ انھوں نے کہا کہ ’’پجاریوں اور گرنتھیوں کو 18 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی تو بودھ بھکشو، روی داس مندر اور والمیکی مندر کے پجاریوں کو کیوں نہیں؟ جبکہ دہلی میں 314 بدھ وِہار ہیں، 150 والمیکی مندر ہیں اور تقریباً اتنے ہی روی داس مندر ہیں۔ یہ سب بہوجن سماج سے تعلق رکھتے ہیں۔ کلیسا کے پادریوں کو بھی تنخواہ ملے۔‘‘ ساتھ ہی انھوں نے سوال کیا کہ عآپ نے 11 راجیہ سبھا رکن بنائے ہیں، ان میں ایک بھی دلت اور پسماندہ طبقہ کا کیوں نہیں؟ کیجریوال کو صرف دلتوں کے ووٹ چاہیے، ان کے تئیں انھیں کوئی ہمدردی نہیں ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ووٹوں کو منظم طریقہ سے حذف کئے جانے کے ثبوت موجود
قومی خبریں

ووٹوں کو منظم طریقہ سے حذف کئے جانے کے ثبوت موجود

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 18, 2025
آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار
قومی خبریں

نصف سے زائد ووٹرس کو ایس آئی آر کے دوران کسی دستاویز کی ضرورت نہیں

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 18, 2025
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

پرالی جلانے کے معاملے کو لے کر سپریم کورٹ سخت ناراض

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
حجاب پر پابندی سے متعلق عرضیوں پر ’سپریم کورٹ میں‘جلد سماعت کا امکان
قومی خبریں

مہاراشٹر الیکشن کمیشن کو سپریم کورٹ کی پھٹکار

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 17, 2025
ٹرین میں دہشت گرد ہونے کی خبر- ممبئی سے امرتسر جانے والی ٹرین متھرا میں روکی گئی
قومی خبریں

یکم اکتوبر سے تتکال والا ضابطہ ریزرویشن ٹکٹ پر بھی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 16, 2025
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی
قومی خبریں

مولانا ارشد مدنی کا ’سپریم فیصلہ‘ پر اظہارِ اطمینان

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 15, 2025
Next Post
مدھیہ پردیش میں آٹو ڈرائیور کی بیٹی عائشہ انصاری ڈپٹی کلکٹرکےعہدے پر مامور

مدھیہ پردیش میں آٹو ڈرائیور کی بیٹی عائشہ انصاری ڈپٹی کلکٹرکےعہدے پر مامور

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

اب جوہر یونیورسٹی پر انکم ٹیکس اور سی پی ڈبلیو ڈی کا چھاپہ

اعظم خان کو الٰہ آباد ہائی کورٹ سے ملی راحت

6 گھنٹے ago
ووٹوں کو منظم طریقہ سے حذف کئے جانے کے ثبوت موجود

ووٹوں کو منظم طریقہ سے حذف کئے جانے کے ثبوت موجود

6 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem