بنگلورو: کرناٹک میں مبینہ جنسی ویڈیو اسکینڈل کے مرکزی ملزم جے ڈی ایس کے مفرور رکن پارلیمنٹ پرجول ریوانہ کو جمعرات کی رات جرمنی کے میونخ سے پہنچنے کے فوراً بعد بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ 33 سالہ پرجول ریوانہ کو سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) نے پہنچنے پر اپنی تحویل میں لے لیا۔ اسے معاملے کی جانچ کرنے والی خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ سی آئی ایس ایف نے میونخ سے آنے والی لفتھانسا کی فلائٹ کو گھیرے میں لے لیا اور پراجول ریونا کو اپنی تحویل میں لے لیا، جسے سی آئی ایس ایف اہلکاروں کے ساتھ امیگریشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا کے پوتے پراجول ریوانا نے 26 اپریل کو کرناٹک میں لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے کے بعد مبینہ جنسی ویڈیو اسکینڈل سامنے آنے کے بعد ملک چھوڑ دیا تھا۔