• Home
پیر, نومبر 17, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار اسمبلی  میں اس باراب تک کی سب سے کم  مسلم نمائندگی

    دیگھا کی بیٹی ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی-دیویا گوتم

    اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس کےچھاپے پر اکھلیش یادو کا شدید ردعمل

    بہار کے انتخابی نتائج سے اکھلیش یادو حیران

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے سیاست اور خاندان دونوں کو چھوڑ دیا

    اوبی سی اور مسلم خواتین کو ریزرویشن کیوں نہیں ؟

    اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم 5 سیٹوں پر کامیاب

    تمام نشستوں کے رجحانات جاری، این ڈی  اےکو واضح اکثریت حاصل

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی پر امید !کہا : 14 تاریخ کو ووٹو ں کی گنتی ہوگی اور 18 تاریخ کو حلف برداری ہوگی

    دوسرے مرحلے میں 68.48 فیصد  ووٹنگ

    دوسرے مرحلے میں 68.48 فیصد ووٹنگ

    اسمبلی انتخابات کے دوسرے اور آخری مرحلے کی ووٹنگ جاری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ریاستی خبریں بہار

کیا نماز ہمارے سماج کا حصہ نہیں؟منوج جھا کا تلخ سوال

بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی کے ذریعہ مسلم منافرت پر مبنی تبصرہ کو آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 3, 2025
in بہار
0
بی جے پی لیڈران اپنی ریاست کو واجب حق دلائیں۔پروفیسر منوج کمار

پٹنہ:بی جے پی ترجمان سدھانشو ترویدی کے ذریعہ مسلم منافرت پر مبنی ’سماجواد نہیں، نمازواد‘ تبصرہ کو آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ منوج جھا کا کہنا ہے کہ ملک میں اس وقت غیر اعلانیہ ایمرجنسی والا ماحول ہے، اور ایسے میں بی جے پی لیڈران نفرت کی سیاست کو مزید فروغ دے رہے ہیں۔آر جے ڈی ترجمان اور رکن پارلیمنٹ منوج جھا نے یہ بیان ’وقف ترمیمی قانون‘ سے متعلق ’این ڈی ٹی وی‘ کے ساتھ خصوصی گفتگو کے دوران دیا۔ انھوں نے سدھانشو ترویدی کے ’سماجواد نہیں، نمازواد‘ والے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے آئین کی دفعات کا حوالہ دیا اور کہا کہ ’’آپ کو (بی جے پی کو) یہ جاننا چاہیے کہ آئین میں ’سیکولرزم اور سوشلزم‘ کب اور کس طرح جوڑا گیا۔

دراصل گزشتہ روز ’وقف ترمیمی قانون‘ کے خلاف پٹنہ میں منعقد ایک عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک آر جے ڈی لیڈر نے کہا تھا کہ وقف قانون کو کوڑے دان میں پھینک دیں گے۔ اسی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے سدھانشو ترویدی نے کہا کہ ’’یہ سماجواد نہیں، نمازواد ہے۔‘‘ اس سلسلے میں اپنی رائے ’این ڈی ٹی وی‘ کے سامنے رکھتے ہوئے منوج جھا کہتے ہیں کہ ’’سپریم کورٹ میں وقف معاملے میں آر جے ڈی بھی عرضی گزار ہے، اور اسی کے ناطے پارٹی نے وقف پر پٹنہ میں ہو رہی میٹنگ میں اپنی بات رکھی۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’ہم نے زرعی قوانین پر بھی ہاتھ جوڑ کر حکومت سے کہا تھا کہ اسے نافذ مت کیجیے۔ آخر کار کیا ہوا، خود وزیر اعظم کو قانون واپس لینا پڑا۔‘‘

سدھانشو ترویدی کے تبصرہ پر ایک تلخ سوال بھی منوج جھا نے سامنے رکھا۔ انھوں نے کہا کہ ’’سدھانشو ترویدی اگر یہ کہتے ہیں کہ سماجواد نہیں نمازواد ہے، تو وہ بتائیں کہ کیا نماز ہمارا حصہ نہیں ہے؟ کیا اقلیتی آبادی ہمارے لوگ نہیں ہیں۔‘‘ منوج جھا نے بی جے پی لیڈران کے پرانے بیانات کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ ’’اگر پیچھے جا کر دیکھیں تو پہلے جعلی دار ٹوپی کہہ کر (مسلمانوں کو) ہدف بنایا گیا، پھر بھینس، منگل سوتر، مجرا جیسی تُک بندی بٹھانا، اور اب سماجواد کو نمازواد کہنا، یہ سب ’بیڈ پریکٹس‘ ہے۔‘‘ ایک سوال کے جواب میں وہ کہتے ہیں کہ ’’سچر کمیٹی کی رپورٹ پڑھی جانی چاہیے، نہ کہ واٹس ایپ یونیورسٹی کا نالج۔‘‘ آر جے ڈی رکن پارلیمنٹ نے پٹنہ واقع مولانا مظہر الحق یونیوسٹی کی مثال بھی سامنے رکھی اور دعویٰ کیا کہ وہاں 88 فیصد استفادہ کرنے والے طلبا ہندو ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بہار اسمبلی  میں اس باراب تک کی سب سے کم  مسلم نمائندگی
بہار

بہار اسمبلی میں اس باراب تک کی سب سے کم مسلم نمائندگی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 16, 2025
دیگھا کی بیٹی ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی-دیویا گوتم
بہار

دیگھا کی بیٹی ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی-دیویا گوتم

by Qaumi Tanzeem
نومبر 16, 2025
اعظم خان کے گھر پر انکم ٹیکس کےچھاپے پر اکھلیش یادو کا شدید ردعمل
بہار

بہار کے انتخابی نتائج سے اکھلیش یادو حیران

by Qaumi Tanzeem
نومبر 16, 2025
سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر
بہار

لالو پرساد یادو کی بیٹی روہنی آچاریہ نے سیاست اور خاندان دونوں کو چھوڑ دیا

by Qaumi Tanzeem
نومبر 15, 2025
اوبی سی اور مسلم خواتین کو ریزرویشن کیوں نہیں ؟
بہار

اویسی کی پارٹی اے آئی ایم آئی ایم 5 سیٹوں پر کامیاب

by Qaumi Tanzeem
نومبر 15, 2025
تمام نشستوں کے رجحانات جاری، این ڈی  اےکو واضح اکثریت حاصل
بہار

تمام نشستوں کے رجحانات جاری، این ڈی اےکو واضح اکثریت حاصل

by Qaumi Tanzeem
نومبر 14, 2025
Next Post
آگرہ-کانپور قومی شاہراہ پر  چلتی بس میں اچانک آگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بہار اسمبلی  میں اس باراب تک کی سب سے کم  مسلم نمائندگی

بہار اسمبلی میں اس باراب تک کی سب سے کم مسلم نمائندگی

16 گھنٹے ago
دیگھا کی بیٹی ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی-دیویا گوتم

دیگھا کی بیٹی ہمیشہ آپ کے ساتھ کھڑی رہے گی-دیویا گوتم

16 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार