پٹنہ : بہار میں کئی مقامات پر پارہ 44 ڈگری سیلسیس سے اوپر چلا گیا۔ ریاست کے 3 اضلاع میں 20 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اورنگ آباد محکمہ صحت کے مطابق گرمی کی لہر کی وجہ سے 12 لوگوں کی موت ہو گئی ہے اور 20 سے زیادہ لوگ مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ کے پالامو ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اڈیشہ میں بھی کئی لوگوں کی جانیں گئیں۔
اوڈیشہ کے رورکیلا شہر میں گرمی کی لہر کی وجہ سے دس لوگوں کی موت ہو گئی۔ ڈاکٹر سدھرانی پردھان، ڈائرکٹر انچارج (ڈی آئی سی)، راؤرکیلا سرکاری اسپتال (آر جی ایچ) نے بتایا کہ یہ اموات دوپہر 2 بجے کے چھ گھنٹے کے اندر ہوئیں۔ ہسپتال پہنچنے تک آٹھ افراد کی موت ہو چکی تھی جبکہ باقی یہاں علاج کے دوران دم توڑ گئے۔ ان لوگوں کے جسم کا درجہ حرارت 103-104 ڈگری فارن ہائیٹ کے لگ بھگ تھا جو کہ موسمی حالات کے پیش نظر بہت زیادہ ہے۔ کچھ اور لوگ اب بھی زیر علاج ہیں۔