• Home
جمعرات, جولائی 17, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

    لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

    بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

    ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی

    بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

    نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار

    100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

    مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی

    پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

    اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کا جے ڈی یو پر سخت حملہ

    بہار میں قانون کا نہیں، مجرموں کا راج : تیجسوی یادو

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    خاتون کی ووٹر آئی ڈی پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تصویر

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

    ریاست میں ایس آئی آر مہم زور و شور سے جاری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ریاستی خبریں بہار

وقف بل کے ذریعے اقلیتوں کی شناخت پر حملے کی کوشش-ناصر حسین

اے آئی سی سی جنرل سیکریٹری نے کہا کہ یہ صرف اقلیتوں کے حقوق پر نہیں بلکہ مجموعی مساوات کی ضمانت پر بھی ضرب ہے

by Qaumi Tanzeem
جون 29, 2025
in بہار
0
وقف بل کے ذریعے اقلیتوں کی شناخت پر حملے کی کوشش-ناصر حسین

پٹنہ: کانگریس کے سینئر لیڈر، رکن پارلیمان اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جنرل سیکریٹری ناصر حسین نے پٹنہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وقف بل کے ذریعے اقلیتوں کی شناخت پر حملے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’بی جے پی-آر ایس ایس کی پالیسی اقلیتوں اور اکثریتی ہندوؤں کے درمیان فاصلہ بڑھا کر ایک خاص ووٹ بینک بنانا ہے، تاکہ اقتدار پر قابض رہا جا سکے۔‘‘

ناصر حسین نے مزید کہا کہ گزشتہ کئی دنوں سے بی جے پی کی قیادت آئین میں سے ’سیکولرزم‘ اور ’سوشلسٹ‘ جیسے الفاظ کو ہٹانے کی بات کر رہی ہے، جو براہِ راست ہندوستان کی جمہوری اور تکثیری شناخت پر حملہ ہے۔ ان کے مطابق یہ صرف اقلیتوں کے حقوق پر نہیں بلکہ مجموعی مساوات کی ضمانت پر بھی ضرب ہے۔

کانگریس لیڈر نے مزید کہا کہ بی جے پی نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ’400 پار‘ کا نعرہ اس لیے دیا تھا تاکہ انہیں آئین میں بنیادی تبدیلیاں کرنے کا موقع مل سکے لیکن عوام نے کانگریس کے پیغام کو سمجھا اور بی جے پی کو مکمل اکثریت حاصل کرنے سے روک دیا، جس کے نتیجے میں بی جے پی کو آج اتحاد کی حکومت چلانی پڑ رہی ہے۔

ناصر حسین نے انکشاف کیا کہ پارلیمنٹ میں جب آئین پر بحث ہو رہی تھی، تو بی جے پی نے دو ترمیمات پر اعتراض کیا۔ ایک ترمیم میں زمین کی اصلاحات، ریزرویشن اور ہیٹ اسپیچ پر سخت موقف تھا، جبکہ دوسری میں سیکولرزم اور سوشلسٹ اقدار کا ذکر تھا۔ بی جے پی ان دونوں ترمیمات سے پریشان تھی کیونکہ وہ نہ تو غریبوں کو زمین دینا چاہتی ہے اور نہ ہی ریزرویشن کو مضبوط بنانا۔

ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی عوام کو ترقی کے بجائے مذہبی بنیادوں پر بانٹنے کی کوشش کر رہی ہے، کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ وہ ترقیاتی ایجنڈے پر عوام کا اعتماد حاصل نہیں کر سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ بار بار نئے شوشے چھوڑے جاتے ہیں تاکہ عوام کی توجہ اصل مسائل سے ہٹائی جا سکے۔

آخر میں ناصر حسین نے کہا کہ کانگریس پارٹی آئین، مساوات، سیکولرزم اور عوامی حقوق کی محافظ ہے اور وہ ان اقدار کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر بی جے پی کی مخالفت کرتی رہے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس منظم حملے کو پہچانیں اور جمہوری اداروں کا دفاع کریں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی
بہار

کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2025
این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار
بہار

این ڈی اے حکومت میں ’اندھیر نگری چوپٹ راجا والی صورتحال‘: کنہیا کمار

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
بہار

بہار میں35 لاکھ سے زیادہ ووٹروں کے ناموں کا اخراج طے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 15, 2025
ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی
بہار

بہار میں بڑھتے جرائم پر راہل گاندھی کا اظہارِتشویش

by Qaumi Tanzeem
جولائی 14, 2025
نتیش کمار کی مقبولیت میں اضافے سے بی جے پی پریشان : شرون کمار
بہار

100 یونٹ تک مفت گھریلو بجلی دینے کی خبر غلط

by Qaumi Tanzeem
جولائی 14, 2025
مظفر پور کے ہوٹل میں لڑکی گولی لگنے سے شدید زخمی
بہار

پٹنہ سٹی علاقہ میں دن دہاڑے وکیل کا قتل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 14, 2025
Next Post
مہاراشٹر حکومت نے ہندی  کو تیسری لازمی زبان قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا

مہاراشٹر حکومت نے ہندی کو تیسری لازمی زبان قرار دینے کا فیصلہ واپس لے لیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ  اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ

جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ اور لداخ کو آئینی تحفظ دینے کی مانگ

18 گھنٹے ago
طالبہ کی خودسوزی پر اوڈیشہ اسمبلی کے باہر احتجاج

طالبہ کی خودسوزی پر اوڈیشہ اسمبلی کے باہر احتجاج

18 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem