ممبئی: مہاراشٹرا کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے حال ہی میں اپنی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے کئی نئے چہرے متعارف کرائے ہیں جبکہ کچھ تجربہ کار لیڈروں کو وزارات سے علیحدہ ہی رکھا ہے ۔ نئے وزراء نے اہنی ذمہ داریوں کو سنبھالنے کا آغاز کر دیا ہے ۔ وزرانے سرکاری صدر دفتر منترالیہ میں اپنے دفاتر کا چارج سنبھالنے کے بعد میٹنگیں شروع کر دی ہیں اور جاری کارروائیوں کا جائزہ لینے کیلئے محکموں کا دورہ کرنا شروع کر دیا ہے ۔نئے وزراء میں ٹرانسپورٹ کے وزیر پرتاپ سارنائک نے منترالیہ میں اپنے دفتر میں چارج سنبھالا اور نئے سال میں ممبئی کی ٹریفک کی بھیڑ کو کم کرنے کیلئے کیبل کاروں کو متعارف کرانے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ میں ممبئی میٹروپولیٹن ریجن میں، بنگلور کی طرح ٹریفک جام کو کم کرنے کیلئے ایک روپ وے نظام متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہوں۔