نئی دہلی :مرکزی حکومت نے نوجوانوں کی ترقی اور نوجوان کی قیادت والی ترقی کیلئے :میرا یووا بھارت :نامی ایک خود مختار ادارےکے قیام کی منظوری دی ہے۔ یہ نوجوانوں کو اپنی امنگوں کو پورا کرنے اور ایک ترقی یافتہ بھارت بنانے کیلئے اُنھیں منصفانہ رسائی فراہم کرے گی۔نئی دلّی میں کابینہ کی میٹنگ کے بعد اخبار نویسوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے اطلاعات ونشریات کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ ملک میں تقریباً 40 کروڑ نوجوان ہیں جو 15 سے 29 سال کی عمر کے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ یہ نوجوانوں کی بہبود کیلئے ٹیکنالوجی سے لیس ایک پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ ٹھاکر نے کہا کہ اس کا مقصد ملک کی تعمیر کیلئے نوجوانوں کی توانائی کو کام میں لانا ہے تاکہ وہ سرکار اور شہریوں کے درمیان یووا سیتو کے طور پر کام کرسکیں۔وزیر موصوف نے کہا کہ میرا یووا بھارت، سردار بلبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش 31 اکتوبر کو قوم کے نام وقف کیا جائے گا۔