• Home
منگل, ستمبر 8, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پٹنہ کے گاندھی گھاٹ پر گنگا کا پانی اب تک کی بلند ترین سیلابی سطح سے اوپر پہنچا

    ’سوتنترتا سینانی ایکسپریس‘ کے اے سی فرسٹ کلاس کوچ سے تقریباً 75 لیٹر شراب برآمد

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    سی بی آئی جانچ سے قبل بہار حکومت کی رضامندی لازمی – نئی گائیڈ لائن جاری

    پٹنہ ضلع کے نشیبی علاقوں میں سیلاب کا پانی داخل- تقریباً 2.32 لاکھ آبادی سیلاب سے متاثر

    پنچایت سے صدر جمہوریہ تک 280 سے زائد انتخابات لڑنے والے ’دھرتی پکڑ‘نہیں رہے

    بہار طلبہ تحریک کے زخمیوں سے ملے راہل گاندھی

    نشے سے دور رہ کر صحت مند اور بہتر مستقبل کی جانب آگےبڑھیں- نشانت کمار

    مرکز کی مودی حکومت پر تیجسوی یادوکا زبردست حملہ

    تیجسوی یادو کا این ڈی اے کے رہنماؤں کو چیلنج

    ’ساون کے آخری سوموار‘ پر سنگھیشور دھام میں بھگڈر ، کئی افراد  زخمی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

وندے ماترم کو لازمی بنانا مذہبی آزادی پر حملہ

حکومت فیصلہ واپس لے: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

by Qaumi Tanzeem
مئی 8, 2026
in قومی خبریں
0
یکساں سول کوڈ کے سلسلے میں مرکزی وزیر داخلہ کا بیان ناقابل قبول ۔مسلم پرسنل لا بورڈ

نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے مرکزی کابینہ کے اس فیصلے پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے جس کے تحت وندے ماترم کو قومی ترانے جن گن من کے مساوی درجہ دیتے ہوئے اس کے تمام 6 اشلوک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔ بورڈ نے اس اقدام کو آئین کی بنیادی روح، مذہبی آزادی، سیکولر اقدار اور دستور ساز اسمبلی کے تاریخی فیصلوں کے منافی قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری طور پر فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

بورڈ کے قومی ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک پریس بیان میں کہا کہ حکومت کا یہ فیصلہ نہ صرف غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے بلکہ ملک کی مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی کے لیے بھی نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیکولر ریاست کسی خاص مذہبی تصور یا عقیدے کو زبردستی تمام شہریوں پر نافذ نہیں کر سکتی۔ ان کے مطابق وندے ماترم کے کئی اشلوک میں دیوی درگا سمیت دیگر دیوی دیوتاؤں کی تعریف اور عقیدت کا اظہار کیا گیا ہے، جو اسلام کے نظریۂ توحید کے سراسر خلاف ہے۔

ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ اسلام صرف ایک اللہ کی عبادت کی اجازت دیتا ہے اور شرک کی کسی بھی شکل کو قبول نہیں کرتا۔ ایسے میں مسلمانوں کو وندے ماترم کے تمام اشلوک پڑھنے پر مجبور کرنا ان کے مذہبی عقیدے میں مداخلت کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہندوستانی آئین کی بنیادی ضمانت ہے اور کسی بھی حکومت کو اس میں مداخلت کا اختیار حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے تاریخی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 1937 میں رابندر ناتھ ٹیگور کے مشورے پر کانگریس نے خود یہ طے کیا تھا کہ وندے ماترم کے صرف ابتدائی دو اشلوک ہی استعمال کیے جائیں، کیونکہ بعد کے اشلوک مذہبی نوعیت رکھتے ہیں اور تمام طبقات کے لیے قابل قبول نہیں ہو سکتے۔ بعد میں 1950 میں دستور ساز اسمبلی نے بھی اسی اصول کو تسلیم کرتے ہوئے صرف ابتدائی دو اشلوک کو اختیار کیا تھا۔

بورڈ کے مطابق موجودہ فیصلہ نہ صرف اس تاریخی اتفاق رائے سے انحراف ہے بلکہ ملک میں مذہبی کشیدگی بڑھانے والا قدم بھی ثابت ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر الیاس نے کہا کہ قومی اتحاد زبردستی یکسانیت نافذ کرنے سے نہیں بلکہ آئین کی پاسداری، باہمی احترام اور مذہبی آزادی کے تحفظ سے مضبوط ہوتا ہے۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ حساس مذہبی معاملات کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے سے گریز کیا جائے۔

آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے واضح کیا کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہیں لیا تو بورڈ عدالت سے رجوع کرے گا اور قانونی چارہ جوئی کے ذریعے اس فیصلے کو چیلنج کیا جائے گا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جماعت کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کا موں کا منصوبہ
قومی خبریں

جماعت کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کا موں کا منصوبہ

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 7, 2026
ستیہ نکیتن عمارت حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل

دہلی میں  کثیر منزلہ عمارت منہدم ہونے کے واقعے میں اموات کی تعداد  6 ہو ئی

دہلی کے ستیہ نکیتن میں ہاسٹل کی عمارت منہدم

ستمبر 6, 2026
مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم مذہب کی آڑ میں سیاست کا کھیل۔مولانا ارشد مدنی
قومی خبریں

بلڈوزر تفریق اور نفرت پر مبنی سیاست کی علامت بن چکا ہے-مولانا ارشد مدنی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 6, 2026
اتراکھنڈ میں مدارس کے خلاف بڑی کارروائی، اب تک 20 مدارس مکمل طور پر بند

Next Post
نتیش کمار کے بیٹے کی باضابطہ طور پر اقتدار کی سیاست میں انٹری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جماعت کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کا موں کا منصوبہ

جماعت کا نیپال کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کا موں کا منصوبہ

14 گھنٹے ago
ستیہ نکیتن عمارت حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل

ستیہ نکیتن عمارت حادثہ: ریسکیو آپریشن مکمل

14 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार