• Home
جمعہ, جولائی 25, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    بہار میں 70 ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کا حساب نہیں

    بہار اسمبلی میں ’ایس آئی آر‘ پر تیجسوی-نتیش میں تیکھی نوک جھونک

    لوک سبھا 2024انتخابات کے بعد اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں نے راحت کی سانس لی

    ایس آئی آرکے تحت تقریباً 52 لاکھ ووٹرس کے نامو ں کا اخراج یقینی

    آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے  الیکشن کمیشن کا انکار

    آدھار، ووٹر آئی ڈی اور راشن کارڈ کو حتمی شہریت کا ثبوت ماننے سے الیکشن کمیشن کا انکار

    پٹنہ میں پھر قتل، جرائم پیشوں نے سیکورٹی ایجنسی کے مالک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

    پٹنہ میں پھر قتل، جرائم پیشوں نے سیکورٹی ایجنسی کے مالک کو گولی مار کر ہلاک کر دیا

    پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مشورہ کسی نجومی نے دیا ہوگا۔منوج جھا

    بہار میں ووٹوں کی چوری نہیں بلکہ دن دہاڑے ’ڈکیتی‘- منوج جھا

    زیر علاج  قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    زیر علاج قیدی چندن مشرا کے قتل کےپانچوں شوٹروں کی شناخت

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا  گولی مارکرقتل

    پٹنہ کے پارس اسپتال میں علاج کرا رہے قیدی کا گولی مارکرقتل

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    کم فرق سے ہار جیت والی نشستوں سے ووٹروں کے نام ہٹانے کی کوشش: تیجسوی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

خود کو ’ڈپلومیٹک ایمبیسڈر‘ بتا کر غیر قانونی سفارت خانہ چلانے والا شخص گرفتار

ہرش وردھن نامی شخص نے غازی آباد  میں ایک کرایہ کے مکان کو ’ویسٹ ارٹیکا‘، ’سبورگا‘، ’پاؤلویا‘، ’لوڈونیا‘ جیسے خیالی مائیکرونیشن ملکوں کا سفارت خانہ بنا رکھا تھا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 24, 2025
in قومی خبریں
0
خود کو ’ڈپلومیٹک ایمبیسڈر‘ بتا کر  غیر قانونی سفارت خانہ چلانے والا شخص گرفتار

غازی آباد کے کوی نگر علاقے سے ایک حیران کرنے والا معاملہ سامنے آیا ہے۔ یہاں اتر پردیش ایس ٹی ایف کی نوئیڈا یونٹ نے ایک ایسے شخص کو گرفتار کیا ہے جو خود کو ’ڈپلومیٹک ایمبیسڈر‘ بتا کر برسوں سے ایک غیر قانونی سفارت خانہ چلا رہا تھا۔ گرفتار شخص کا نام ہرش وردھن جین بتایا گیا ہے جو غازی آباد کے کوی نگر کے بی-45 کا باشندہ ہے۔

ہرش وردھن نے کوی نگر کے کے بی-35 میں ایک کرایہ کے مکان کو ’ویسٹ ارٹیکا‘، ’سبورگا‘، ’پاؤلویا‘، ’لوڈونیا‘ جیسے خیالی مائیکرونیشن ملکوں کا سفارت خانہ بنا رکھا تھا۔ خود کو ان ملکوں کا سفیر/قونصل بتا کر وہ لوگوں کو متاثر کرتا تھا۔ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے اس نے وزیر اعظم، صدر جمہوریہ اور دیگر معزز شخصیتوں کے ساتھ اپنی ’مارف‘ کی گئی تصویریں بھی تیار کرکے رکھی ہوئی تھیں، جس کی بنیاد پر وہ فرضی ڈپلومیٹک پہچان کو معتبر بنانے کی کوشش کرتا تھا۔

ایس ٹی ایف کی چھاپہ ماری کے دوران کثیر تعداد میں نقد، دستاویز اور غیر ملکی اشیا ضبط کی گئیں جن میں 4 ڈپلومیٹک نمبر پلیٹ لگی لگژری گاڑیاں، 12 فرضی ڈپلومیٹک پاسپورٹ (مائیکرونیشن ملکوں کے)، وزارت خارجہ کی مہر لگے جعلی دستاویز، 2 فرضی پین کارڈ، 34 الگ الگ کمپنیوں اور ملکوں کی سیلیں، 2 فرضی پریس کارڈ، 44 لاکھ 70 ہزار روپے نقد، کئی ملکوں کی غیر ملکی کرنسی، 18 اضافی سفارتی نمبر پلیٹ برآمد کیے گئے۔

ابتدائی جانچ میں انکشاف ہوا ہے کہ ہرش وردھن کا نیٹ ورک صرف ہندوستان تک ہی محدود نہیں تھا۔ وہ بیرون ملک میں کام دلانے کے نام پر بھی کمپنیوں اور لوگوں سے موٹی رقم وصول کرتا تھا اور پھر اس پیسے کو شیل کمپنیوں کے ذریعہ حوالہ نیٹ ورک سے باہر بھیجتا تھا۔

حیرانی کی بات یہ ہے کہ پکڑے گئے ملزم ہرش وردھن کا نام پہلے بھی کئی سنگین معاملوں میں جڑا رہا ہے۔ اس میں 2011 میں غیر قانونی سیٹلائٹ فون برآمدگی کا کیس تھانہ کوی نگر میں درج ہے جبکہ چندرا سوامی اور انٹرنیشنل آرمس ڈیلر عدنان خشوگی  سے رابطہ کا معاملہ بھی شامل ہے۔

اس پورے معاملے میں تھانہ کوی نگر میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور ملزم سے گہری پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔ ایس ٹی ایف کا کہنا ہے کہ اس سنگین فرضی واڑے سے جڑے دیگر لوگوں کو بھی جلد ہی گرفت میں لیا جائے گا۔ فی الحال معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ممبئی میں پھرطوفانی بارش نے مچایا کہرام
قومی خبریں

ممبئی اور قرب و جوار کے ضلعوں میں لگاتار بارش سے معمولات زندگی متاثر

by Qaumi Tanzeem
جولائی 25, 2025
راجستھان میں 68.24فیصدپولنگ
قومی خبریں

پورے ملک میں ووٹر لسٹو ں کی خصوصی گہری نظرثانی کا کام شروع کرنے کا فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 25, 2025
کل جماعتی میٹنگ میں پیر سے پارلیمنٹ کی کارروائی کو بلارخنہ چلانے پر اتفاق
قومی خبریں

کل جماعتی میٹنگ میں پیر سے پارلیمنٹ کی کارروائی کو بلارخنہ چلانے پر اتفاق

by Qaumi Tanzeem
جولائی 25, 2025
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
قومی خبریں

نائب صدر کے انتخاب کی تیاریاں مکمل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 25, 2025
ہمیں جموں و کشمیر کے لوگوں کو ان کا حق لوٹانا ہے: راہل گاندھی
قومی خبریں

مرکزی یونیورسٹیوں میں پسماندہ طبقات کی کمی منصوبہ بند سازش کا حصہ-راہل گاندھی

by Qaumi Tanzeem
جولائی 25, 2025
یونیفارم سول کوڈ آئین میں دئیے گئے بنیادی حقوق سے متصادم
قومی خبریں

فلم ’ادے پور فائلز‘ کے خلاف سپریم کورٹ میں جمعیۃ علماء ہند کا تفصیلی حلف نامہ داخل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 24, 2025
Next Post
ہلکی بارش کے بعد دہلی میں کم سے کم درجہ حرارت 24.5 ڈگری تک پہنچا

ملک میں مانسون پوری طرح فعال ۔ کشمیر سے چنئی تک بارش کا سلسلہ جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ممبئی میں پھرطوفانی بارش نے مچایا کہرام

ممبئی اور قرب و جوار کے ضلعوں میں لگاتار بارش سے معمولات زندگی متاثر

2 گھنٹے ago
انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

بہار میں 70 ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کا حساب نہیں

2 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem