• Home
منگل, ستمبر 2, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    پٹنہ میں کانگریس کے صوبائی دفتر ’صداقت آشرم‘ پر حملہ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    بہار میں تبدیلی کی لہر: سچن پائلٹ

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    الیکشن کمیشن کو مزید تین لاکھ ناموں پر شک

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

    ایس آئی آر شروع ہونے کے بعد سے اب تک 4 ہزار کروڑ روپے کی رشوت خوری

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home اتر پردیش

عمر انصاری کی ضمانت کی عرضی پر سماعت ایک بار پھر ملتوی

ریاستی حکومت کی جانب سے وقت مانگنے پر الہ آباد ہائی کورٹ نے سماعت کی اگلی تاریخ 8 ستمبر مقرر کی

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 2, 2025
in اتر پردیش
0
لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی

 مختار انصاری کے چھوٹے بیٹے عمر انصاری کی ضمانت کی عرضی پر سماعت الہ آباد ہائی کورٹ نے ایک بار پھر ملتوی کر دی ہے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے وقت مانگنے پر عدالت نے اگلی تاریخ 8 ستمبر مقرر کی ہے۔ معاملہ جسٹس سمیر جین کی سنگل بنچ کے سامنے زیر سماعت ہے، جو اس وقت عمر کی ضمانت عرضی پر غور کر رہی ہے۔

عمر انصاری اس وقت کاسگنج جیل میں قید ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی والدہ افشاں انصاری کے جعلی دستخط کر کے جائیداد کے دستاویزات میں دھوکہ دہی کی۔ غازی پور پولیس نے گذشتہ ماہ عمر کو اس الزام میں گرفتار کیا تھا۔ غازی پور کی عدالت نے پہلے ہی ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی تھی، جس کے بعد انہوں نے الہ آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔گرفتاری کے بعد عمر کو کچھ دن غازی پور جیل میں رکھا گیا، مگر قریب دو ہفتے قبل انہیں کاسگنج جیل منتقل کر دیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ ان کے بڑے بھائی اور مئو صدر سے رکن اسمبلی عباس انصاری بھی اسی جیل میں بند ہیں۔

 عمر انصاری کے خلاف یہ پہلا مقدمہ نہیں ہے۔ اس سے قبل مارچ 2022 کے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران ایک بھڑکاؤ تقریر کے معاملے میں بھی ان کا نام آیا تھا۔ اس وقت الزام یہ تھا کہ انتخابی تشہیر کے دوران عباس انصاری نے ایک عوامی ریلی میں سرکاری افسران کے خلاف سخت اور اشتعال انگیز کلمات کہے اور اس میں عمر کا بھی کردار جتایا گیا۔ تاہم مئو کی عدالت نے عمر کو اس مقدمے میں بری کر دیا تھا۔

اسی معاملے میں عباس انصاری کو مئو کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے 31 مئی کو دو سال کی قید اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی عباس انصاری کی اسمبلی رکنیت بھی ختم ہو گئی تھی۔ عدالت نے ان کے انتخابی ایجنٹ منصور کو چھ ماہ کی سزا سنائی تھی۔ مگر بعد میں الہ آباد ہائی کورٹ نے 20 اگست کو مئو کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ اس فیصلے کے بعد عباس کی اسمبلی رکنیت کی بحالی کی راہ بھی ہموار ہو گئی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

وارانسی میں گنگا اور ورونا ندی کی آبی سطح میں اضافے سے گھاٹ غرقاب
اتر پردیش

وارانسی میں گنگا اور ورونا ندی کی آبی سطح میں اضافے سے گھاٹ غرقاب

by Qaumi Tanzeem
اگست 28, 2025
نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈ کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیےخوشخبری
اتر پردیش

نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈ کے درمیان سفر کرنے والوں کے لیےخوشخبری

by Qaumi Tanzeem
اگست 25, 2025
گورنمنٹ انٹر کالج میں لیکچرر کی بھرتی کے لیے نوٹیفیکیشن جاری
اتر پردیش

گورنمنٹ انٹر کالج میں لیکچرر کی بھرتی کے لیے نوٹیفیکیشن جاری

by Qaumi Tanzeem
اگست 15, 2025
محمود آباد میں نگر پالیکا پریشد کے صدر کے عہدے پر سماجوادی پارٹی کاقبضہ
اتر پردیش

محمود آباد میں نگر پالیکا پریشد کے صدر کے عہدے پر سماجوادی پارٹی کاقبضہ

by Qaumi Tanzeem
اگست 14, 2025
Next Post
پنجاب میں عآپ ایم ایل اے  پولیس حراست سے فرار

پنجاب میں عآپ ایم ایل اے پولیس حراست سے فرار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

پنجاب میں عآپ ایم ایل اے  پولیس حراست سے فرار

پنجاب میں عآپ ایم ایل اے پولیس حراست سے فرار

1 منٹ ago
لیو ان ریلیشن شپ کے لئے پولیس تحفظ کی درخواست الہ آباد ہائی کورٹ نے خارج کردی

عمر انصاری کی ضمانت کی عرضی پر سماعت ایک بار پھر ملتوی

7 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem