• Home
بدھ, مارچ 18, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    ’’اب چھوڑ دیجیے، مجھے جانے دیجیے‘‘

    بی جے پی نے تو تاوان میں پورا بہار مانگ لیا-اکھلیش

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    راجیہ سبھا جانا میری دیرینہ خواہش تھی: نتیش کمار

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    ہم لوگ ساتھ رہتے تو یہ دن نہیں دیکھنا پڑتا-تیجسوی

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    بی جے پی کی سازش سے عوام ہوشیار رہیں- تیجسوی یادو

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جمنا کو صاف کرنے کی کوششیں اب بھی ناکافی، ایم سی مہتا نے مفاد عامہ کی عرضی کی داخل

جمنا کی گندی کی وجہ دہلی، ہریانہ اور یوپی تھے لیکن اس کا حل صرف یوپی میں تلاش کیا جاتا رہا۔ اس مہم میں دہلی اور ہریانہ کو شامل کرنے کے لئے متھرا کی ایم پی ہیما مالنی نے اب پہل کرنے کا عزم کیا ہے۔

by Qaumi Tanzeem
جون 4, 2023
in قومی خبریں
0
جمنا کو صاف کرنے کی کوششیں اب بھی ناکافی، ایم سی مہتا نے مفاد عامہ کی عرضی کی داخل

متھرا: ہندو عقیدے سے وابستہ گنگا ندی کی معاون ندی جمنا کو چار دہائیوں سے زیادہ کا عرصہ گزر جانے کے باوجود اس کے پانی کو شفاف پانے کی کوششیں ابھی تک کارگر ثابت نہیں ہوسکی ہیں۔ جمنا ندی کی دھارا کو صاف بنانے کے لئے تحریکیں چلائی گئیں۔ بیان بازی ہوئی یہاں تک کی عدالت کا بھی دروازہ کھٹکھٹایا گیا لیکن نتائج صفر رہے۔ اور مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔ جمنا کی گندی کی وجہ دہلی، ہریانہ اور یوپی تھے لیکن اس کا حل صرف یوپی میں تلاش کیا جاتا رہا۔ اس مہم میں دہلی اور ہریانہ کو شامل کرنے کے لئے متھرا کی ایم پی ہیما مالنی نے اب پہل کرنے کا عزم کیا ہے۔ وہ نہ صرف دہلی اور ہریانہ کے وزرائے اعلی سے ملیں گی بلکہ یہ بھی بتائیں گی کی متھرا میں اس مسئلے کا حل کس طرح سے کیا جا رہا ہے۔ادھر معروف ماحولیات دوست ایم سی مہتا نے اب سپریم کورٹ میں ایک مفاد عامہ کی عرضی فائل کی ہے۔ انہیں امید ہے کہ اس پر عدالتی آرڈر کے بعد حالات میں کچھ تبدیلی آسکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک جو بھی کوششیں ہوئی ان کا نتیجہ اچھا نہیں ملا ہے۔ افسوس تو ہے کہ جب جمنا کی حالت دیکھنے کےلئے وی وی آئی پی آتا ہے تو نالے بھی روک دئیے جاتے ہیں اور ندی میں اوپر سے پانی بھی چھوڑ دیا جاتا ہے لیکن بعد میں صورتحال پہلے کی طرح ہو جاتی ہے۔

میونسپل کمشنر انونے جھا نے بتایا کہ متھرا میں کل 36 نالے سیدھے جمنا میں گرتے ہیں، جن میں سے 31 پر پہلے ٹیپ کیا جا چکا ہے۔ باقی پانچ کے لیے ٹینڈرز ہو چکے ہیں اور جلد ہی کام شروع ہو جائے گا۔ اس کے بعد نالے کے پانی کا ایک قطرہ بھی جمنا میں نہیں جانے دیا جائے گا۔ درحقیقت چار دہائی قبل متھرا میں نالے جمنا میں گرتے تھے، لیکن ان نالوں میں فیکٹریوں کا فضلہ نہیں آتا تھا۔ جمنا میں کچھوؤں اور مچھلیوں کی تعداد بہت زیادہ تھی جس کی وجہ سے مچھلی اور کچھوے قدرتی طور پر جمنا کو صاف رکھتے تھے۔

1980  کی دہائی سے جمنا سے کچھوے اور مچھلیاں رات کے وقت چوری۔چھپے پکڑی جانے لگیں اور ان کی بنگلہ دیش اسمگلنگ شروع ہو گئی اور آج جمنا سے کچھوے ناپید ہو چکے ہیں۔ متھرا میں، جمنا کو ‘موکش پرداینی’ کہا جاتا ہے، اسی لیے یہاں سال بھر آنے والے کروڑوں عقیدت مند یمنا میں نہاتے/عقیدت کی ڈبکی لگاتے ہیں۔ گجرات سے آنے والے لوگ یمنا کے پانی کو لوٹی میں بند کرکے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں اور جب لوٹی کھولی جاتی ہے تو ایک مذہبی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔

جمنا کی اس حالت زار کو دیکھ کر ہندو رہنما گوپیشور ناتھ چترویدی نے 1998 میں الہ آباد ہائی کورٹ میں جسٹس گرددھر مالویہ اور جسٹس کے ڈی شاہی کی بنچ میں مفاد عامہ کی عرضی دائر کی۔ بنچ نے نہ صرف جمنا میں گرنے والے نالوں پر اعتراض کیا اور انہیں روکنے کو کہا، بلکہ کٹی گھر کو دوسری جگہ منتقل کرنے، فیکٹریوں کے فضلے کو جمنا میں گرنے سے روکنے جیسے احکامات ہی نہیں دیئے ساتھ ہی اے ڈی گری کو اس کی نگرانی کا حکم دیا۔ 101 کیوسک پانی اوکھلا سے جمان میں روزانہ ڈالنے کا بھی حکم دیا گیا۔

تقریباً ایک دہائی تک اس کا کچھ اثر دکھائی دیا اور اہلکار بھی مستعد ہو گئے اور پہلے مرحلے میں نالوں کو ٹیپ کرنے کا دس سالہ منصوبہ بنایا گیا اور کام ہوا۔ بعد میں 25 سال کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے، نالوں کو ٹیپ کرنے کا کام شروع ہوا، لیکن چونکہ دہلی اور ہریانہ کا کچرا متھرا آتا رہا، اس لیے جمنا مزید آلودہ ہوتی گئی۔ آج جمنا محض ایک نالہ ک شکل اختیار کر کے رہ گئی ہے۔ورنداون سے کونسلر رادھے پاٹھک کا کہنا ہے کہ اس وقت کی مرکزی وزیر اوما بھارتی نے جمنا کو صاف کرنے کا منصوبہ بنایا تھا، لیکن اس وقت کی ایس پی حکومت نے یہ منصوبہ مرکز کو نہیں بھیجا تھا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ اس کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں۔ سماجی کارکن نارائن تیواری کا کہنا ہے کہ اگر دہلی اور ہریانہ کے نالوں کے پانی کو صاف کرکے نہروں میں ڈالا جائے تو یہ پانی زراعت کے لیے ایک تحفہ ثابت ہوسکتا ہے اور جمنا کو بھی صاف کیا جاسکتا ہے۔ مجموعی طور پر جمنا آج متھرا کے مقدس وشرام گھاٹ پر دہلی، ہریانہ اور جزوی طور سے متھرا کا نالہ بن کر رہ گئی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ممتا بنرجی بھوانی پور سے ہوں گی امیدوار
قومی خبریں

ممتا بنرجی بھوانی پور سے ہوں گی امیدوار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 17, 2026
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

تین ماہ سے زیادہ عمر کے بچے کو گود لینے والی خواتین بھی میٹرنٹی لیو کی حق دار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 17, 2026
وارانسی میں  گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی  پر تنازعہ
قومی خبریں

وارانسی میں گنگا ندی میں کشتی پر افطار پارٹی پر تنازعہ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 17, 2026
منوسمرتی کے مطابق ملک چلانے کی سوچ قوم کی یکجہتی کے لیے زہر
قومی خبریں

منوسمرتی کے مطابق ملک چلانے کی سوچ قوم کی یکجہتی کے لیے زہر

by Qaumi Tanzeem
مارچ 16, 2026
کٹک میں ایس سی بی میڈیکل کالج کے ٹراما کیئر آئی سی یو میں آگ
قومی خبریں

کٹک میں ایس سی بی میڈیکل کالج کے ٹراما کیئر آئی سی یو میں آگ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 16, 2026
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج
قومی خبریں

انتخاب والی تمام ریاستوں میں ضابطۂ اخلاق نافذ

by Qaumi Tanzeem
مارچ 16, 2026
Next Post
پاکستان میں شرح مہنگائی نے توڑ دیے سبھی ریکارڈ، سری لنکا کو بھی چھوڑا پیچھے، شہباز حکومت پریشان!

پاکستان میں شرح مہنگائی نے توڑ دیے سبھی ریکارڈ، سری لنکا کو بھی چھوڑا پیچھے، شہباز حکومت پریشان!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ممتا بنرجی بھوانی پور سے ہوں گی امیدوار

ممتا بنرجی بھوانی پور سے ہوں گی امیدوار

7 گھنٹے ago
کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

کے سی تیاگی کا جے ڈی یو چھوڑنے کا اعلان

8 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem