• Home
بدھ, جنوری 28, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

    مدھیہ پردیش پیشاب واقعہ پر نیہا سنگھ راٹھوڑ کے ٹوئٹ پر ہنگامہ، ایف آئی آر درج

    چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھی مقدمات درج ہو جاتے ہیں: نیہا سنگھ راٹھور

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    پٹنہ میں ایک اور طالبہ کی پر اسرار موت

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    تیجسوی یادو نےنتیش حکومت کو 100 دنوں کا الٹی میٹم دیا

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    روہتاس ضلع کے 332 گاؤں میں پانی میں زہر بننے کی خبر

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    آئی آر سی ٹی سی معاملے میں لالو یادو کو مایوسی کا سامنا

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    ڈاکٹر نصرت نے اب تک جوائن نہیں کی ملازمت

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    وزیر برائے دیہی ترقی اشوک چودھری کی ڈگری پر سوال

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے  سات افراد بہار میں گرفتار

    دہلی پولیس کانسٹیبل امتحان میں نقل کرانے والے سات افراد بہار میں گرفتار

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

جمعیۃ علماء ہند اور جماعت اسلامی ہند کا مشترکہ وفد اتراکھنڈ کے ڈی جی پی سے ملا

ہلدوانی میں ہوئے واقعہ کے تناظر میں میمورنڈم سونپ کرمتعدد شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا

by Qaumi Tanzeem
فروری 12, 2024
in قومی خبریں
0
جمعیۃ علماء ہند اور جماعت اسلامی ہند کا مشترکہ وفد اتراکھنڈ کے ڈی جی پی سے ملا

نئی دہلی: جمعیۃ علماء ہند اور جماعت اسلامی ہند کے مشترکہ وفد نے آج اتراکھنڈ کے ڈی جی پی ابھینو کمار سے اتراکھنڈ پولیس ہیڈکوارٹر دہرادون پہنچ کر ملاقات کی اور ہلدوانی میں ہوئے واقعہ کے تناظر میں ایک میمورنڈم سونپا۔ میمورنڈم میں بن بھول پورہ میں ’شوٹ ایٹ سائٹ‘ آرڈر اور پولیس کے ذریعہ پتھر بازی میں شمولیت کی سخت مذمت کی گئی اور متعدد شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ جس نے بھی تشدد، خون خرابہ اور آگ زنی میں شرکت کی، ان کے خلاف سخت کارروائی ہو نی چاہیے، لیکن اس درمیان پولیس کے ذریعہ غیر قانونی راستہ اختیار کرنا اور بھی قابل مذمت ہے۔ بالخصوص ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس جیسے غیر مہلک متبادل کا انتخاب کرنے کی جگہ شوٹ ایٹ سائٹ کا آرڈر جاری کرنا شرمناک ہے۔ میمورنڈم میں یہ بھی کہا گیا کہ مابعد تشدد مسلم اقلیتی محلہ میں غیر ضروری تلاشی مہم اور خواتین و بچوں کو خوف زدہ کرنے کا عمل بھی غلط ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کی وجہ سے کئی مسلم خاندان نقل مکانی کر رہے ہیں۔ اس لیے ہم آپ سے گزارش کرتے ہیں کہ معصوم لوگوں کو گرفتار نہ کریں اور مسلم علاقوں میں خواتین و بچوں کو تحفظ فراہم کریں اور اعتماد کی بحالی پر کام کریں۔
مشترکہ وفد کا کہنا ہے کہ اس فساد میں جو افراد ہلاک ہوئے ہیں، وہ زیادہ تر معاشی طور پر پسماندہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ذمہ دار اور فکر مند شہری کی حیثیت سے ہمارا مطالبہ ہے کہ ان خاندانوں کو ایک کروڑ روپے کا معاوضہ دیا جائے اور گھر کے کسی ایک فرد کو سرکاری نوکری دی جائے۔ میمورنڈم میں کہا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران انسداد تجاوزات مہم میں ضابطہ شکنی کرتے ہوئے اچانک لوگوں کے گھر توڑے گئے، ایسا لگا کہ پولس قانونی کارروائی کے بجائے انتقامی کارروائی کر رہی ہے۔ ایسے حالات میں ہم ایک بار پھر آئین اور قانون کی پاسداری پر زور دیتے ہیں۔ بالخصوص ہندوستان کے متنوع معاشرے میں مذہبی مسائل کے تئیں جذباتی حساسیت کے پیش نظر ہم حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کوئی بھی ایسا قدم اٹھانے سے گریز کریں جو تناؤ کو ہوا دے سکے۔ افہام و تفہیم اور معاشرے کے ذمہ دار افراد کو اعتماد میں لے کر اگر کارروائی کی جاتی تو ہلدوانی میں ایسا سانحہ رونما نہیں ہوتا۔ بہرحال یہاں جو کچھ بھی ہوا ہے، ہم آپ کے ذریعہ سرکار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عدالتی انکوائری کرائے۔ ہمیں پختہ یقین ہے کہ ان اقدامات کو اپنانے سے تناؤ کو کم کرنے، امن کو فروغ دینے اور حساس معاملے میں انصاف کو یقینی بنانے میں نمایاں مدد ملے گی۔
ملاقات کے بعد ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند مولانا حکیم الدین قاسمی نے بتایا کہ اس میمورنڈم کے بغور مطالعہ کے بعد ڈی جی پی نے یقین دلایا کہ ہم نے ہدایت جاری کر دی ہے کہ کسی بے قصور کو گرفتار نہیں کیا جائے، ضلع انتظامیہ کی طرف سے کوئی شکایت ہو تو آپ حضرات ڈائریکٹ مجھ سے رابطہ کریں اور بتائیں ہم وہاں معاملے کو دیکھیں گے۔ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری اس ملاقات میں ڈی جی پی نے شفافیت کو یقینی بنانے پر زور دیا۔مشترکہ وفد میں جمعیۃ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا حکیم الدین قاسمی ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند، ملک معتصم خان، نائب امیر جماعت اسلامی ہند، شفیع مدنی نائب امیر جماعت اسلامی ہند، مولانا محمد عارف قاسمی صدر جمعیۃ علماء صوبہ اتراکھنڈ، مولانا قاری محمد ذاکر قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء یوپی، لئیق احمد خان اسسٹنٹ سکریٹری جماعت اسلامی ہند، مولانا غیور احمد قاسمی، آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، مولانا شفیق احمد القاسمی مالیگانوی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند، مولانا نسیم احمد قاسمی، جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ضلع ہریدوار اتراکھنڈ شامل تھے۔(پریس ریلیز)

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ایئر انڈیاسے 180ملازمین برطرف
قومی خبریں

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد بھرنے لگا پرواز

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
اخلاقیات پر مبنی تعلیم پرضروری ۔صدر جمہوریہ
قومی خبریں

صدر جمہوریہ کے خطاب کے ساتھ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس شروع

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
مہاراشٹر کی سیاست میں پھر ہلچل , اجیت پوار این سی پی سے بغاوت کر کے اپنے حامیوں کے ساتھ شندے حکومت میں شامل
قومی خبریں

مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اور این سی پی کے سربراہ اجیت پوار طیارہ حادثہ میں ہلاک

by Qaumi Tanzeem
جنوری 28, 2026
آئندہ سال سے ایک سالہ پی جی کورسز کے نفاذ کا اعلان
قومی خبریں

یو جی سی کے نئے ضوابط کے خلاف سپریم کورٹ میں عرضی

by Qaumi Tanzeem
جنوری 27, 2026
کرنل صوفیہ قریشی کو وششٹ سیوا میڈال دینے کا اعلان
قومی خبریں

کرنل صوفیہ قریشی کو وششٹ سیوا میڈال دینے کا اعلان

by Qaumi Tanzeem
جنوری 26, 2026
’شکتی‘ سے منسلک بیان پرراہل گاندھی کے خلاف بی جے پی کی مہم بے معنی ۔سنجے راؤت
قومی خبریں

بھگت سنگھ کوشیاری کو ’پدم بھوشن‘ ملنے پر سنجے راؤت کا سخت اعتراض

by Qaumi Tanzeem
جنوری 26, 2026
Next Post
اے ائی یو ڈی ایف سربراہ اور لوک سبھا ایم پی پرہیمنت سرماکا سخت لفظی حملہ

اے ائی یو ڈی ایف سربراہ اور لوک سبھا ایم پی پرہیمنت سرماکا سخت لفظی حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

ایمس کے تعمیری کام کے حوالے سے کانگریس نے مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا

17 منٹس ago
ایئر انڈیاسے 180ملازمین برطرف

ایئر انڈیا کا مسافر طیارہ لینڈنگ کے بعد بھرنے لگا پرواز

27 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem