وارانسی۔آچاریہ وید ویاس پیٹھ مندر کے صدر پجاری شلیندر کمار پاٹھک ویاس نے سینئر ڈویثرن سیول جج کے روبرو ایک عرضی پیش کرتے ہوئے مسجد کے تہہ خانہ میں شرینگر گوری اور دیگر دکھائی دینے والے اور پوشیدہ دیوتاؤں کی پوجا کرنے کی اجازت مانگی ہے اور ضلع مجسٹریٹ یا موزوں افراد میں کسی کو عمارت کے جنوبی حصہ میں تہہ خانہ کے لئے بطور ریسور مقرر کریں۔
ویاس کے وکیل سبھاش نندن چترویدی کے ذریعہ مقدمہ دائر کرنے کے چند منٹ بعد ہی‘ ایک اوروکیل وشنو شنکر جین نے ضلع جج کی عدالت میں درخواست دائر کی کہ کہاکہ وہ اس مقدمے کو اپنی عدالت سے منتقل کرنے کا حکم دیں‘درخواست میں کہا گیا ہے کہ انصاف کے مفاد کے لئے اسے مناسب سمجھا جائے گا۔
انجمن انتظامی مسجد کمیٹی‘ گیان واپی مسجد انتظامی کمیٹی کومدعا علیہ بناتے ہوئے ویاس نے اپنی عرضی میںکہا گیا ہے کہ 1993تک عمارت کے جنوبی حصے کے تہہ خانے میں دیوتاؤں کی پوجا کی جاتی تھی۔تاہم انکے اباؤ اجداد اور پجاری ویاس جی رکاوٹ والے علاقے میں جانے سے روک دیاگیاتھا اور اس طرح تہہ خانہ میں رسومات اور دیگر تقاریب کی انجام دہی روک دی گئی تھی۔