• Home
جمعہ, جولائی 17, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    بانکی پور  ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی  امیدوار

    بانکی پور ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی امیدوار

    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مونگیر میں 3دنوں سے لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    میں بہار کا شیر ہوں، مجھے سیکورٹی کی کوئی فکر نہیں-لالو

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    عوام کے حقوق کی لڑائی مزید مضبوطی سے لڑیں-لالو

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    تیجسوی پرساد یادو کا ’ریشو شری ٹینڈر گھوٹالہ‘ کو لے کر این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    گوپال گنج میں شراب سے لدی  کار درخت سے ٹکرائی

    گوپال گنج میں شراب سے لدی کار درخت سے ٹکرائی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

دہلی، اتر پردیش سمیت کئی ریاستوں کے لیے آئندہ 5 دنوں تک شدید گرم لہرکا الرٹ

پورا شمالی ہندوستان بھٹی بنا ہوا ہے، گویا آسمان سے آگ برس رہی ہو۔ دوپہر ہی نہیں، بوقت شب اور علی الصبح بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے

by Qaumi Tanzeem
مئی 22, 2026
in قومی خبریں
0
گرمی کی شدید لہر سے تقریباً 100 افراد ہلاک

ان دنوں پورا شمالی ہندوستان بھٹی بنا ہوا ہے، گویا آسمان سے آگ برس رہی ہو۔ دوپہر ہی نہیں، بوقت شب اور علی الصبح بھی شدید گرمی پڑ رہی ہے۔ تشویش ناک بات یہ ہے کہ ہندوستانی محکمۂ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے دہلی، اتر پردیش، پنجاب اور ہریانہ سمیت کئی ریاستوں کے لیے آئندہ 5 دنوں تک شدید گرم لہر (ہیٹ ویو) کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یعنی لوگوں کو فی الحال گرمی سے راحت ملنے والی نہیں ہے۔

قومی راجدھانی دہلی اور اس کے قرب و جوار ان دنوں شدید گرمی کی زد میں ہیں۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق جمعہ (22 مئی) کو دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت ایک بار پھر 46 ڈگری سلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ اس کے بعد 23 سے 26 مئی کے درمیان بھی پارہ 44 سے 45 ڈگری کے آس پاس ہی برقرار رہنے کا امکان ہے۔ یعنی دہلی والوں کو فی الحال اس جھلسا دینے والی گرمی اور شدید لُو سے راحت ملتی دکھائی نہیں دے رہی۔

اتر پردیش میں بھی گرمی نے لوگوں کی زندگی دشوار کر دی ہے۔ بدھ کے روز باندا ضلع میں درجۂ حرارت 48 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا تھا، جو معمول سے 4.5 ڈگری زیادہ ہے۔ یہ نہ صرف ریاست بلکہ پورے ملک میں سب سے زیادہ درجۂ حرارت رہا۔ لکھنؤ موسمی مرکز کے مطابق اتر پردیش کے کئی علاقوں میں فی الحال حالات بہتر ہونے کے آثار نہیں ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے اگلے 3 دنوں کے لیے یلو الرٹ اور اس کے بعد شدید گرمی کے پیش نظر اورینج الرٹ جاری کیا ہے۔

ہریانہ اور پنجاب میں بھی لُو کے تھپیڑوں سے لوگ جھلس رہے ہیں۔ آئی ایم ڈی کی تازہ رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے روہتک اور پنجاب کے بھٹنڈہ میں درجۂ حرارت 46 ڈگری سلسیس سے تجاوز کر گیا ہے۔ دونوں ریاستوں میں مسلسل گرم ہوائیں چل رہی ہیں۔ مرکز کے زیر انتظام خطہ چندی گڑھ میں بھی زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 44.4 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ حالانکہ جموں و کشمیر اور ہماچل پردیش جیسے پہاڑی علاقوں میں ہلکی بارش اور آندھی طوفان کے باعث کچھ حد تک راحت ملی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جوہر یونیورسٹی کے خلاف کارروائی پراکھلیش یادو کا سخت ردعمل
قومی خبریں

جوہر یونیورسٹی کے خلاف کارروائی پراکھلیش یادو کا سخت ردعمل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 17, 2026
نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری، پنجاب اور ہریانہ کے طلبہ مشترکہ طور پر سرفہرست
قومی خبریں

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری، پنجاب اور ہریانہ کے طلبہ مشترکہ طور پر سرفہرست

by Qaumi Tanzeem
جولائی 17, 2026
بزرگ اور شدید بیمار قیدیوں کے حق میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ
قومی خبریں

بزرگ اور شدید بیمار قیدیوں کے حق میں سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2026
سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش
قومی خبریں

سونم وانگچک کی بھوک ہڑتال پر دہلی ہائی کورٹ کا اظہارِ تشویش

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2026
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

تیسری زبان چھٹی جماعت سے پڑھائی جائے- سپریم کورٹ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2026
تیسرے مرحلے کے تحت ملک کی 11 ریاستوں میں پولنگ کل
قومی خبریں

دہلی سے کرناٹک تک ایس آئی آر کی تاریخ میں توسیع

by Qaumi Tanzeem
جولائی 16, 2026
Next Post
لوک سبھا انتخابات کی تاریخوں کا اعلان آج

10 ریاستوں کی 24 راجیہ سبھا سیٹوں پر 18 جون کو انتخاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جوہر یونیورسٹی کے خلاف کارروائی پراکھلیش یادو کا سخت ردعمل

جوہر یونیورسٹی کے خلاف کارروائی پراکھلیش یادو کا سخت ردعمل

3 گھنٹے ago
نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری، پنجاب اور ہریانہ کے طلبہ مشترکہ طور پر سرفہرست

نیٹ یو جی 2026 کا نتیجہ جاری، پنجاب اور ہریانہ کے طلبہ مشترکہ طور پر سرفہرست

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem