• Home
ہفتہ, جولائی 25, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    بانکی پور  ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی  امیدوار

    بانکی پور ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی امیدوار

    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مونگیر میں 3دنوں سے لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    میں بہار کا شیر ہوں، مجھے سیکورٹی کی کوئی فکر نہیں-لالو

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    عوام کے حقوق کی لڑائی مزید مضبوطی سے لڑیں-لالو

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    تیجسوی پرساد یادو کا ’ریشو شری ٹینڈر گھوٹالہ‘ کو لے کر این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

نتیش کمار نے .راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لے لیا

اب وہ بہار کے چھٹے ایسے رہنما بن گئے ہیں جو چاروں ایوانوں کے رکن رہنے والوں کی فہرست میں شامل ہیں

by Qaumi Tanzeem
اپریل 10, 2026
in قومی خبریں
0
نتیش کمار نے .راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لے لیا

بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (یونائٹیڈ) کے قومی صدر نتیش کمار نے جمعہ کے روز راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر حلف لے لیا۔ حلف لینے کے ساتھ ہی نتیش کمار نے ایک ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔ دراصل وہ بہار کے چھٹے ایسے رہنما بن گئے ہیں جو چاروں ایوانوں کے رکن رہنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ نتیش کمار سے پہلے بہار سے سابق مرکزی وزیر ناگ منی، بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی کے قدآور لیڈر آنجہانی سشیل کمار مودی، راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو، سابق مرکزی وزیر اوپیندر کشواہا اور موجودہ بہار حکومت میں وزیر رام کرپال یادو یہ ریکارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ نتیش کمار رکن پارلیمنٹ رہتے ہوئے وزارت میں شامل نہیں ہوں گے، بلکہ اب وہ پارٹی کی رہنمائی کا کام کریں گے۔ نتیش کمار کو راجیہ سبھا رکن بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے انھیں ملک کے سب سے تجربہ کار رہنماؤں میں سے ایک قرار دیا اور ان کی اچھی حکمرانی اور وابستگی کی ستائش کی۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین سی پی رادھاکرشنن نے انھیں ایوانِ بالا کی رکنیت کا حلف دلایا۔ حلف برداری کے بعد نتیش کمار آج شام ہی دہلی سے پٹنہ لوٹ جائیں گے، جس کے بعد ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کا عمل تیز ہو جائے گا۔

نتیش کمار کے راجیہ سبھا جانے کے ساتھ ہی بہار میں نئے وزیر اعلیٰ کے نام کو لے کر گہما گہمی شروع ہو گئی ہے۔ نتیش کمار کی حلف برداری سے قبل پٹنہ واقع بی جے پی کے دفتر کے باہر سمراٹ چودھری کو بہار کا نیا وزیر اعلیٰ قرار دینے والا پوسٹر بھی لگا دیا گیا۔ ان پوسٹرس میں سے کچھ کو پارٹی دفتر کے ملازمین نے ہٹا بھی دیا، جن پر ’والمیکی سماج‘ کا نام لکھا تھا۔ تازہ خبر یہ ہے کہ آج ہی بی جے پی نے نئی حکومت کو شکل دینے اور قیادت کو لے کر دہلی میں ’کور گروپ‘ کی اہم میٹنگ طلب کی ہے۔ اس میٹنگ میں بی جے پی کی مرکزی قیادت بہار کے اہم لیڈران کے ساتھ صلاح و مشورہ کرے گا۔ بہار کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ سمراٹ چودھری اور وجئے کمار سنہا پہلے سے ہی دہلی میں موجود ہیں۔ ذرائع کے حوالہ سے سامنے آئی کچھ میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ 14 اپریل کو این ڈی اے قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں نئے وزیر اعلیٰ کے نام پر مہر لگ سکتی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

طلبہ پر دہلی پولیس کی کارروائی کے معاملے کی سپریم کورٹ میں باقاعدہ سماعت پیر کو

by Qaumi Tanzeem
جولائی 25, 2026
نیٹ  پوسٹ گریجویٹ امتحانات کی فیس میں 750 روپے کی کمی کا فیصلہ
قومی خبریں

طلبہ کے احتجاج کے بعد این ٹی اے کے 47 افسران برطرف

by Qaumi Tanzeem
جولائی 24, 2026
مسلم دنیا نے اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح نہیں نبھایا۔شاہی امام
قومی خبریں

جامع مسجد کے سابق شاہی امام سید احمد بخاری مظفرنگر کی عدالت میں پیش

by Qaumi Tanzeem
جولائی 24, 2026
پیپر لیک احتجاج کے دوران زخمی طالب علم کو میڈیا کے سامنے لائے راہل
قومی خبریں

پیپر لیک احتجاج کے دوران زخمی طالب علم کو میڈیا کے سامنے لائے راہل

by Qaumi Tanzeem
جولائی 24, 2026
زبردست ہنگامہ کے درمیان راجیہ سبھا میں ’وندے ماترم بل‘ پیش
قومی خبریں

زبردست ہنگامہ کے درمیان راجیہ سبھا میں ’وندے ماترم بل‘ پیش

by Qaumi Tanzeem
جولائی 24, 2026
ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

سپریم کورٹ نے حکومت سے طلب کیا امتحانی اصلاحات کا مکمل روڈ میپ

by Qaumi Tanzeem
جولائی 24, 2026
Next Post
تمل ناڈو میں 2 بسوں کی ٹکر میں 7 افراد جاں بحق

متھرا کے ورنداون میں دردناک حادثہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہلدوانی ریلوے کی زمین پر قبضہ کرنے والے لوگوں کی بازآبادکاری کی جائے۔سپریم کورٹ

طلبہ پر دہلی پولیس کی کارروائی کے معاملے کی سپریم کورٹ میں باقاعدہ سماعت پیر کو

4 گھنٹے ago
سکم کےسیلاب متا ثرہ علاقوں میں راحت کا کام جاری

آسام میں سیلاب سے 10.6 لاکھ سے زائد افراد متاثر

4 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem