• Home
جمعرات, جولائی 31, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    اسمبلی انتخاب سے پہلے  نتیش کا ایک اور اعلان -آشا  اور ممتا کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ

    اسمبلی انتخاب سے پہلے نتیش کا ایک اور اعلان -آشا اور ممتا کارکنوں کے اعزازیہ میں اضافہ

    50 ہزار کا انعامی بدمعاش ڈبلیو یادو یوپی میں انکاؤنٹر میں ہلاک

    50 ہزار کا انعامی بدمعاش ڈبلیو یادو یوپی میں انکاؤنٹر میں ہلاک

    بہار میں 7 مراحل میں ہوں گے انتخاب

    ریاست میں ایس آئی آر کا پہلا مرحلہ مکمل

    سب کہہ رہے ہیں کہ بی جے پی 2024 میں ختم ہو جائے گی۔تیج پرتاپ یادو

    تیج پرتاپ یادو کا ’مہوا‘ سے بطور آزاد امیدوار انتخاب لڑنے کا اعلان

    نتیش حکومت کو جھٹکا:ریزرویشن کا دائرہ 65 فیصد کرنے کا فیصلہ منسوخ

    بہار میں صفائی ملازمین کے لیے کمیشن کی تشکیل کا اعلان

    تیجسوی یادو کا بی جے پی پر شدید حملہ

    آپ اتحاد میں کیوں ہیں؟چراغ پاسوان سے تیجسوی یادوکا سوال

    انڈیا اتحاد میں کسی بھی طرح کا کوئی اختلاف نہیں ۔نتیش

    بہار میں 70 ہزار کروڑ روپے کے اخراجات کا حساب نہیں

    بہار اسمبلی میں ’ایس آئی آر‘ پر تیجسوی-نتیش میں تیکھی نوک جھونک

    لوک سبھا 2024انتخابات کے بعد اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں نے راحت کی سانس لی

    ایس آئی آرکے تحت تقریباً 52 لاکھ ووٹرس کے نامو ں کا اخراج یقینی

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home ادبیات

ضیاء الحق خیر آبادی کی تصنیف ’کتابوں کی سیر‘ کا اجراء

اس پروقار تقریب کے لیے مولانا حافظ عبدالحئی مفتاحی ناظم اعلیٰ مدرسہ عربیہ منبع العلوم خیرآباد و صدر جمعیتہ العلماء مشرقی زون اترپردیش کی صدارت میں مجلس منعقدکی گئی۔

by Qaumi Tanzeem
جولائی 7, 2023
in ادبیات
0
ضیاء الحق خیر آبادی کی تصنیف ’کتابوں کی سیر‘ کا اجراء

خیرآباد (پریس ریلیز) تذکرہ علماء خیرآباد اور اکابر و مشاہیر کے حالات پر تصنیفی کارنامہ انجام دینے والے خیرآباد کے نوجوان مولانا ضیاء الحق خیر آبادی عرف حاجی بابو کی تازہ ترین تصنیف ’کتابوں کی سیر‘ کا اجراء انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی کے چیئر ہولڈر مولانا ڈاکٹر محمد ابواللیث خیرآبادی کی موجودگی میں عمل میں آیا۔ اس پروقار تقریب کے لیے مولانا حافظ عبدالحئی مفتاحی ناظم اعلیٰ مدرسہ عربیہ منبع العلوم خیرآباد و صدر جمعیتہ العلماء مشرقی زون اترپردیش کی صدارت میں مجلس منعقدکی گئی۔

کتاب کا اجراء کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر محمد ابواللیث خیرآبادی نے مصنف کتاب کی علمی و قلمی کاوشوں اور کوششوں کا کھلے دل سے اعتراف کیا اور کہا کہ اس کتاب کے ذریعہ حاجی بابو نے ان مصنفین کو زندہ جاوید کر دیا ہے جن کی کتابوں کا تعارف اس کتاب میں آیا ہے۔ ماضی میں حاجی خلیفہ نے کشف الظنون تصنیف کرکے جس طرح سے بہت سے مصنفین اور ان کی تصنیفات کو دوام بخشا ہے حاجی بابو کی یہ کتاب بھی ایک تاریخی مقام پیدا کرے گی۔

مجلس کی صدارت کرتے ہوئے مولانا حافظ عبدالحئ مفتاحی نے کہا کہ کتابوں کے تعارف کایہ سلسلہ مولانا ضیاء الحق نے ایک وہاٹس ایپ گروپ میں شروع کیا تھامیں اس کی تمام قسطیں بہت اہتمام سے پڑھتا تھا،شستہ قلم، رواں اسلوب اور بہترین طرز نگارش نے مجھے بہت متاثر کیا، انہوں نے کہا کہ اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ کتابوں کے تعارف کے ساتھ ساتھ مصنفین کتاب کے احوال بھی ذکر کردیے گیے ہیں نیز مجھےاس بات کی بھی خوشی ہے کہ مصنف کتاب میرے بھتیجے ہیں۔

اس کتاب کے آخر میں عزیزم حافظ محمود ضیاء سلمہ کا تحریر کردہ تعارف و تبصرہ تاریخ خیرآباد اور تذکرہ علماء و دانشوران  بھی شامل ہے ،عزیز گرامی نے کم سنی میں  قرطاس وقلم سے بھر پور وابستگی پیدا کرلی ہے اسلوب تحریر اور انداز نگارش میں وہ ہم سب کے لئے لائق فخر ہیں، میری دعائیں عزیز موصوف کے ساتھ ہیں۔

مدرسہ عربیہ منبع العلوم خیرآباد کے استاد گرامی مولانا حفیظ الرحمٰن مدنی نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مولانا ضیاء الحق خیرآبادی کی دیگرتصنیفات کی‌طرح اس نئ کتاب کو مقبول عام ہونے کی امید ظاہر کی۔ مولانا ضیاء الدین قاسمی ندوی نے کہاکہ حاجی بابو نے اپنی علمی تاریخی تصنیفات اور مقالہ جات کی وجہ سے علمی دنیا میں اپنا ایک وقار و اعتماد بنالیا ہے، ارباب تحقیق کے یہاں حاجی بابو کی تحریروں کا ایک منفرد مقام ہے۔ حاجی بابو کی خوبی یہ ہے کہ وہ کوئ بھی علمی کام بڑی تندہی اور مکمل لگن اور دلچسپی کے ساتھ کرتے ہیں یہ پوری کتاب جس میں ایک سو کتابوں کا تعارف شامل ہے صرف سو دن میں لکھی گئی ہے۔

ماہنامہ مظاہر علوم سہارنپور کے ایڈیٹر مولانا عبد اللہ خالد قاسمی خیرآبادی نے کہا کہ حاجی بابو میرے علمی رفیق ہیں،لیکن علم و تحقیق اور تصنیف و تالیف کے میدان میں اللہ تعالیٰ نے ان کو جو مقبولیت عطا کی ہے وہ کم لوگوں کے حصہ میں آتی ہے، وہ علم و ادب کے چمن زاروں میں کتابوں کی سیر کے لیے نکلے اور صرف ایک سو دن میں اپنے ساتھ پوری باغ و بہار لے کر لوٹے اور کتابوں کی سیر کے نام سے ایک دبستان ادب اپنے ساتھ لایے اور سجا سنوار کر اربابِ ذوق کے خدمت میں پیش کر دیا۔

مولانا عظیم الرحمن قاسمی غازی پوری نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ضیاء الحق خیرآبادی نے بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے، روزآنہ بلاناغہ کسی نہ کسی کتاب کا بغور مطالعہ کرنااور اس کے مصنف اور فن وموضوع کا تعارف لکھناایک اہم اور مشکل کام تھا،لیکن مولانا نے یہ کام بہت سرعت کے ساتھ پورا کیا آپ ہم سب کی طرف سے مبارک باد کے مستحق ہیں ،کتاب پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے،اللہ اس کتاب کے مطالعہ سے شائقین کو نفع پہونچایے، ان شخصیات کے علاوہ شرکائے مجلس میں متعدد کتابوں کے مصنف مولانا انوار احمد قاسمی خیرآبادی ،مولانا کمال اختر قاسمی خیرآبادی، مولانا محمد راشد قاسمی  مولانا راشد عمارخیرآبادی حافظ عبید اللہ طاہر خیرآبادی مولوی احمد ضیاء خیرآبادی حافظ محمود ضیاء خیرآبادی وغیرہ خاص طور سے شامل ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

حسن ضیاء کی کتاب ’اردو صحافت اور ادب‘ کا اجرا
ادبیات

حسن ضیاء کی کتاب ’اردو صحافت اور ادب‘ کا اجرا

by Qaumi Tanzeem
فروری 16, 2025
عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب  کا اجرا
ادبیات

عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب کا اجرا

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2025
’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام آن لائن ’خطوط غالب کی ڈرامائی قرات‘ اختتام پذیر
ادبیات

’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام آن لائن ’خطوط غالب کی ڈرامائی قرات‘ اختتام پذیر

by Qaumi Tanzeem
جنوری 17, 2025
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی غالب تقریبات کا افتتاح
ادبیات

دہلی میں سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمیناراختتام پذیر  

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2024
عرب سے آنے والے ہر شخص کو حملہ ورسمجھنا تاریخ کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر فرحت نسرین
ادبیات

عرب سے آنے والے ہر شخص کو حملہ ورسمجھنا تاریخ کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر فرحت نسرین

by Qaumi Tanzeem
مئی 4, 2024
دہلی میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا افتتاح
ادبیات

دہلی میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا افتتاح

by Qaumi Tanzeem
مئی 2, 2024
Next Post
بی جے پی نے  راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ کے الیکشن انچارج کا اعلان کر دیا

بی جے پی نے  راجستھان، چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش اور تلنگانہ کے الیکشن انچارج کا اعلان کر دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

راجہ رگھوونشی قتل کیس پر، ’ہنی مون اِن شیلانگ‘ نامی  فلم بنانے کا اعلان

راجہ رگھوونشی قتل کیس پر، ’ہنی مون اِن شیلانگ‘ نامی فلم بنانے کا اعلان

36 منٹس ago
جنگ پر مصر کے صدر سے وزیر اعظم نریندر مودی کی بات چیت

قومی مفادات کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات-حکومت

51 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem