بالی ووڈ اداکارہ کرشمہ کپور کے سابق شوہر اور بزنس مین سنجے کپور 53 سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ذرائع نے آج تک کو بتایا کہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ پولو کھیل رہے تھے۔ سنجے کپور کی اس وقت پریا سچدیو سے شادی ہوئی وی تھی۔اداکار اور مصنف سہیل سیٹھ نے سنجے کی موت کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کرکے تعزیت کا اظہار کیا۔ سنجے کپور نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل احمد آباد طیارہ حادثے پر ٹویٹ کیا تھا۔
ایکس پر سنجے کپور کی آخری پوسٹ آج 12 جون، شام 5 بجے کے قریب احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے سے متعلق تھی۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ‘احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کی انتہائی افسوسناک خبر ملی۔ میری تعزیت اور دعائیں تمام متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ خدا انہیں اس مشکل وقت میں ہمت دے۔‘واضح رہے کہ کرشمہ کپور اور سنجے کپور کی شادی سال 2003 میں ہوئی تھی لیکن کچھ ہی سالوں میں ان کا رشتہ ٹوٹ گیا اور 2014 میں ان کی طلاق ہو گئی۔کرشمہ اور سنجے کے دو بچے ہیں بیٹی سمیرا اور بیٹا کیان۔