• Home
ہفتہ, مئی 24, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    دو مرحلوں کے انتخابات کے بعد این ڈی اے کے لوگ ڈپریشن کا شکار۔تیجسوی

    جان بحق ہونے والے نیم فوجی جوانوں کو شہید کا درجہ دیا جائے: تیجسوی یادو

    تفتیشی ایجنسیاں دباؤ میں کام کر رہی ہیں۔تیجسوی یادو

    بدعنوانی اور جرائم سے پریشان بہار کے لوگ تبدیلی کے خواہاں : تیجسوی یادو

    راہل گاندھی کو دربھنگہ میں روکے جانے سے کھڑگے اور پرینکا ناراض

    راہل گاندھی کو دربھنگہ میں روکے جانے سے کھڑگے اور پرینکا ناراض

    شہید محمد امتیازاپنےآبائی گاؤں میں سپرد خاک

    شہید محمد امتیازاپنےآبائی گاؤں میں سپرد خاک

    ’شرادھ‘ کا کھانا بنانے کے لیے استعمال کیے گئے سلنڈر میں دھماکہ

    بھاگلپور کے پیر پینتی میں شدید آتشزدگی، 36 گھر جل کر خاک

    کنہیا کمار کی جانب سے  امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی  مذمت

    کنہیا کمار کی جانب سے امتحان دہندگان پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    بی پی ایس سی طلبا کا احتجاجی مظاہرہ-پولیس کا لاٹھی چارج

    مہاراشٹر میں سڑک حادثہ میں سات افراد ہلاک

    کٹیہار میں اسکارپیو اور ٹریکٹر میں شدید ٹکر، 8 کی موت

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    ذات پر مبنی مردم شماری سماجی انصاف کی جانب پہلا قدم

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

ممبئی حج ہاؤس میں مفت رہائشی یوپی ایس سی کوچنگ پھر سے شروع

راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن عمران پرتاپ گڑھی کی پُرزور مانگ کے آگے آخرکار حکومت کو جھکنا پڑا

by Qaumi Tanzeem
مئی 23, 2025
in قومی خبریں
0
ممبئی حج ہاؤس میں مفت رہائشی یوپی ایس سی کوچنگ پھر سے شروع

ممبئی: راجیہ سبھا میں کانگریس کے رکن عمران پرتاپ گڑھی کی کوششیں رنگ لائیں اور بالآخر تقریباً 2 برس بند رہنے کے بعد ممبئی حج ہاؤس میں چلنے والی مفت رہائشی یوپی ایس سی کوچنگ پھر سے شروع ہو گئی ہے۔ وزارت برائے اقلیتی امور کے ماتحت حج کمیٹی آف انڈیا نے اس سے متعلق باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے اور خواہش مند طلبا سے اس کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

واضح ہو کہ یو پی ایس سی اور دیگر ریاستی سول سروسز امتحانات کے خواہشمند طلبا کے لیے ممبئی حج ہاؤس میں حج کمیٹی کے ذریعہ 2009 سے فری ریزیڈنشیل یو پی ایس سی کوچنگ چلائی جا رہی تھی۔ اس میں منتخب طلبا کو مفت کوچنگ کے ساتھ ساتھ ہاسٹل کی سہولت بھی فراہم کی جاتی تھی۔ سروسز کے امتحانات دینے والے بالخصوص غریب طلبا اس کوچنگ سے کافی مستفید ہوئے اور اس کے قیام کے بعد سے تقریباً 25 طلبا یو پی ایس سی میں منتخب ہوئے اور 150 کے قریب نے ریاستی اور دیگر سرکاری ملازمتوں میں کامیابی حاصل کی۔

کوچنگ کی اس شاندار حصولیابی کے باوجود موجودہ حکومت نے اسے کورونا وبا اور دیگر وجوہات کا حوالہ دے کر 2 برس قبل دسمبر 2023 میں بند کر دیا، جس کی کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے کھلے طور پر مذمت کی۔ کانگریس رہنما عمران پرتاپ گڑھی نے آج سے تقریباً 2 ماہ قبل مارچ 2025 میں پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے دوران راجیہ سبھا میں اس موضوع کو پُرزور طریقے سے اٹھایا اور وزارت برائے اقلیتی امور سے سوال کیا کہ جب اسے ان کے پیسے سے نہیں چلایا جا رہا ہے تو حکومت کو اسے چلانے میں پریشانی کیا ہے؟ انہوں نے حکومت سے درخواست کی تھی کہ حاجیوں کے پیسے سے چلنے والی اس کوچنگ کو دوبارہ شروع کیا جائے۔

عمران پرتاپ گڑھی کی اس پرزور مانگ کے آگے آخرکار حکومت کو مجبور ہونا پڑا اور حج کمیٹی آف انڈیا نے اب اس کے لیے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر درخواستیں طلب کی ہیں۔ حج کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حج ہاؤس ریزیڈنشیل کوچنگ انسٹی ٹیوٹ (ایچ ایچ آر سی آئی) 2026 کے سول سروسز امتحان (پری اور مینس) کے واسطے اہل امیدواروں سے مفت رہائشی کوچنگ (ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ) طلب کرتا ہے۔ اس کے تحت 100 طلبا کو منتخب کیا جائے گا جس میں 80 فیصد سیٹیں مسلم طلبا کے لیے مختص ہیں جبکہ 20 فیصد ایس سی/ایس ٹی اور او بی سی سمیت دیگر اقلیتی برادریوں کے لیے ریزرو ہیں۔ درخواستیں جمع کرنے کی آخری تاریخ 21 جون 2025 ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

جے این یو سے دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش
قومی خبریں

جے این یو میں ایک بار پھر انتظامیہ اور طلبا یونین آمنے سامنے

by Qaumi Tanzeem
مئی 24, 2025
شمالی ہندوستان میں تیز ہوائوں کے بعد بارش کے آثار
قومی خبریں

ویسٹرن ڈسٹربینس کے مسلسل فعال رہنے سے پری مانسون بے قابو

by Qaumi Tanzeem
مئی 24, 2025
ہند۔پاک بڑھتی کشیدگی کے سبب کامیڈکے سمیت کئی امتحانات  ملتوی
قومی خبریں

جامعہ ملیہ تشدد: 7طلبا کو کیا معطل، 20 طلبا کو ’وجہ بتاؤ نوٹس‘ جاری

by Qaumi Tanzeem
مئی 23, 2025
کوٹہ میں طلبا کی خودکشی کے بڑھتے معاملوں پر سپریم کورٹ فکر مند
قومی خبریں

کوٹہ میں طلبا کی خودکشی کے بڑھتے معاملوں پر سپریم کورٹ فکر مند

by Qaumi Tanzeem
مئی 23, 2025
نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ
قومی خبریں

میٹرنٹی لیو ہر خاتون کا حق، کسی ادارے کو انکار کا اختیار نہیں

by Qaumi Tanzeem
مئی 23, 2025
بہار میں آندھی، بارش اور بجلی گرنے سے 80 افراد ہلاک
قومی خبریں

شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں اچانک موسم تبدیل

by Qaumi Tanzeem
مئی 22, 2025
Next Post
کوٹہ میں طلبا کی خودکشی کے بڑھتے معاملوں پر سپریم کورٹ فکر مند

کوٹہ میں طلبا کی خودکشی کے بڑھتے معاملوں پر سپریم کورٹ فکر مند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

جے این یو سے دو لڑکیوں کو اغوا کرنے کی ناکام کوشش

جے این یو میں ایک بار پھر انتظامیہ اور طلبا یونین آمنے سامنے

55 سیکنڈز ago
شمالی ہندوستان میں تیز ہوائوں کے بعد بارش کے آثار

ویسٹرن ڈسٹربینس کے مسلسل فعال رہنے سے پری مانسون بے قابو

7 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem