نئی دہلی: میٹا کی ملکیت والے واٹس ایپ نے نئے آئی ٹی قوانین2021 کی تعمیل کرتے ہوئے ستمبر کے مہینے میں ہندوستان میں ریکارڈ 71 لاکھ سے زیادہ مشتبہ اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی۔ یکم تا 30 ستمبر کے درمیان کمپنی نے “71,11,000 اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔
واٹس ایپ نے اپنی ماہانہ کمپلائنس رپورٹ میں کہا کہ صارفین کی طرف سے کسی بھی رپورٹ سے پہلے ان میں سے تقریباً 25,71,000 اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ سب سے زیادہ مقبول میسجنگ پلیٹ فارم جس کے ملک میں 500 ملین سے زیادہ صارفین ہیں، کو ملک میں ستمبر میں ریکارڈ 10,442 شکایتیں موصول ہوئیں۔ اکاؤنٹس ایکشنڈ ان رپورٹوں کی نشاندہی کرتا ہے جہاں واٹس ایپ نے رپورٹ کی بنیاد پر اصلاحی کارروائی کی۔