• Home
منگل, جولائی 1, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پربہار میں راجستھان جیسا ہیلتھ ماڈل

    انڈیا اتحاد کی حکومت بننے پربہار میں راجستھان جیسا ہیلتھ ماڈل

    کیا نماز ہمارے سماج کا حصہ نہیں؟منوج جھا کا تلخ سوال

    یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں، ہندوستان ہم سب کا ہے-تیجسوی یادو

    یہ ملک کسی کے باپ کا نہیں، ہندوستان ہم سب کا ہے-تیجسوی یادو

    وقف بل کے ذریعے اقلیتوں کی شناخت پر حملے کی کوشش-ناصر حسین

    وقف بل کے ذریعے اقلیتوں کی شناخت پر حملے کی کوشش-ناصر حسین

    سعودی شہریوں اور غیر ملکیوں کیلیے حج پرمٹ کا اجرا ء شروع

    2026 میں سفر حج پر جانے والوں کے لیے حج کمیٹی کی طرف سے تیاریاں شروع

    اویسی کی جانب سے کے سی آر کو تیسرا محاذ تشکیل دینے کا مشورہ

    بہار میں غریبوں کو ووٹر لسٹ سے باہر کرنے کی سازش-اویسی

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    لالو پرساد نے آر جے ڈی کے قومی صدر کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کر دیا

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 7 اسمبلی سیٹوں کے لئے ضمنی انتخاب کا اعلان

    ووٹر لسٹوں کی گھر گھرجا کر تصدیق پر غور

    بہار کو نئی وندے بھارت ٹرین اور نئی ریل لائن کی سوغات

    بہار کو نئی وندے بھارت ٹرین اور نئی ریل لائن کی سوغات

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home قومی خبریں

روزنامہ سیاست کےمنیجنگ ایڈیٹر ظہیرالدین علی خان سپرد خاک

جنازہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔

by Qaumi Tanzeem
اگست 8, 2023
in قومی خبریں
0
روزنامہ سیاست کےمنیجنگ ایڈیٹر ظہیرالدین علی خان سپرد خاک

حیدرآباد: منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب ظہیرالدین علی خان کی نماز جنازہ آج بعد نماز فجر شاہی مسجد باغ عامہ میں ادا کی گئی اور تدفین دارالسلام روڈ میں عمل میں آئی، نماز جنازہ میںمختلف شعبہ ہائے زندگی سے منسلک ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ ظہیرالدین علی خان کاپیر کی شام قلب پر حملہ کے باعث اچانک انتقال ہوگیا۔ ظہیرالدین علی خان ولد محمد بشیرالدین علی خان مرحوم کی عمر 63 برس تھی،وہ زاہد علی خان ایڈیٹر روزنامہ سیاست کے خالہ زاد بھائی تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ فرزندان اصغر علی خان اور فخر علی خان شامل ہیں۔
ظہیرالدین علی خان نے گزشتہ 30 برسوں میں سماجی، ملی اور علمی شعبہ جات میں غیر معمولی خدمات انجام دیتے ہوئے اپنی شناخت بنائی۔ انتقال کی اطلاع نہ صرف ہندوستان کے مختلف شہروں بلکہ بیرونی ممالک میں بھی پھیل گئی اور سماجی، سیاسی، مذہبی اور ادبی شعبہ جات سے وابستہ اہم شخصیتوں نے ان کے لڑکوں سے ربط قائم کرتے ہوئے گہرے دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا۔ حیدرآباد کے ملی، سماجی اور علمی حلقوں میں غم کی لہر دوڑ گئی اور لکڑی کا پل میں واقع ان کی قیام گاہ پہنچ کر دیدار کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا۔
ظہیرالدین علی خان نے عابد علی خان مرحوم اور زاہد علی خان کی سرپرستی و رہنمائی میں سماج بالخصوص ملت اسلامیہ کے غریب مسلمانوں میں تعلیم کو عام کرنے کا بیڑہ اٹھایا۔ وہ سیاست ٹکنالوجیز لمٹیڈ کے ڈائرکٹر، عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ، ادبی ٹرسٹ اور سیاست ملت فنڈ کے سکریٹری تھے۔ علحدہ تلنگانہ تحریک میں ظہیرالدین علی خان نے غیر معمولی رول ادا کیا ۔ تلنگانہ تحریک سے وابستہ سیاسی اور سماجی شخصیتوں کی وقتاً فوقتاً رہنمائی اور مدد کے علاوہ انہوں نے جہد کاروں سے اپنے روابط کو استوار رکھا۔اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ
قومی خبریں

19 کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تخفیف

by Qaumi Tanzeem
جولائی 1, 2025
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی
قومی خبریں

آج سےانڈین ریلوے میں نیا ریزرویشن سسٹم

by Qaumi Tanzeem
جولائی 1, 2025
جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب احمد کا کیس  بند
قومی خبریں

جے این یو کے گمشدہ طالب علم نجیب احمد کا کیس بند

by Qaumi Tanzeem
جون 30, 2025
آگرہ-کانپور قومی شاہراہ پر  چلتی بس میں اچانک آگ
قومی خبریں

آگرہ-کانپور قومی شاہراہ پر چلتی بس میں اچانک آگ

by Qaumi Tanzeem
جون 30, 2025
تاج محل میں نماز ادا کرنےسے سیاح کو روکا گیا
قومی خبریں

تاج محل کے قریب فائرنگ سے سیاح خوف زدہ

by Qaumi Tanzeem
جون 30, 2025
سونے کی قیمت میں زبردست اچھال! 67 ہزار روپے فی 10 گرام ہوئی قیمت
قومی خبریں

سونے اور چاندی کے خریداروں کے لیے خوشخبری

by Qaumi Tanzeem
جون 29, 2025
Next Post
لوک سبھا کی رکنیت بحال ہونے کے بعد راہل گاندھی کو پرانا سرکاری بنگلہ بھی الاٹ

لوک سبھا کی رکنیت بحال ہونے کے بعد راہل گاندھی کو پرانا سرکاری بنگلہ بھی الاٹ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

کمرشیل ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمتوں میں 7 روپے کا اضافہ

19 کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں تخفیف

10 گھنٹے ago
محض  6روپےکے لئے ریلوے کی نوکری گنوادی

آج سےانڈین ریلوے میں نیا ریزرویشن سسٹم

10 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem