نئی دہلی: مائیکروسافٹ کے چیئرمین اور سی ای او ستیہ ناڈیلا نے منگل کو مصطفی سلیمان کو کمپنی کے مصنوعی ذہانت(اے آئی)وینچر کے سی ای او کے طور پر خیرمقدم کیا ۔مائکرووسافٹ کےسی ای او کے طور پر مصطفیٰ سلیمان اے آئی مصنوعات اور تحقیق کی قیادت کریں گے جن میںبِنگ،کوپیلوٹ اوراڈج شامل ہیں۔مائیکروسافٹ چیرمین ستیہ ناڈیلا نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: مائیکرو سافٹ میں خوش آمدید۔ آپ کو مائیکروسافٹ اے آئی کی قیادت کرتا دیکھ ہمیں خوشی ہے کیونکہ ہم کوپیلوٹ کی طرح اے آئی صارف بناتے ہیں، جو دنیا بھر کے لوگوں کی پسند ہے اور انہیں فائدہ پہنچاتا ہے۔مصطفیٰ سلیمان، ڈیپ مائنڈ کمپنی کے شریک بانی ہیں۔ وہ اس کمپنی میں اپلائیڈ اے آئی کے سربراہ تھے۔ اس کمپنی کو گوگل خرید چکی ہے۔