• Home
منگل, جون 16, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر  کیسے بنے!

    ایم ایل اے یا ایم ایل سی منتخب ہوئے بغیر وزیر کیسے بنے!

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

    پاٹلی پتر اسٹیشن پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ، کئی پولیس اہلکار زخمی

    زمین کے بدلے نوکری معاملے میں آر جے ڈی صدر لالو پرساد اور ان کے کنبہ کوضمانت

    لالو پرساد یادو اور اہل خانہ پر فردِ جرم سے متعلق فیصلہ 16 جولائی تک ملتوی

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی  گرفتاری پر لگائی روک

    پٹنہ سول کورٹ نے خان سرکی گرفتاری پر لگائی روک

    سارن تشددمیں لالو پرساد کی بیٹی روہنی کے خلاف ایف آئی آر

    سیکورٹی کٹوتی پر روہنی آچاریہ کا بہار حکومت کو سخت انتباہ

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    نتیش کمار اور جیتن رام مانجھی کو بھی سرکاری بنگلہ خالی کرنے کا نوٹس دینے کا مطالبہ

    خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، گارڈ کی پٹائی

    خان سر کوچنگ سینٹر کے باہر فائرنگ، گارڈ کی پٹائی

    بی جے پی میں ارکان اسمبلی کی تعداد میں اضافہ نتیش کمار کے لیے خطرے کی گھنٹی

    رابڑی دیوی کو سرکاری بنگلہ خالی کرنے کے نوٹس پر آر جے ڈی نے حکومت کو بنایانشانہ

    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

    ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home ادبیات

دہلی میں سہ روزہ بین الاقوامی غالب سمیناراختتام پذیر  

غالب انسٹی ٹیوٹ میں تقریبات کا افتتاح 20دسمبر کو ہواتھااور 22دسمبر کو یہ مکمل ہوگئیں

by Qaumi Tanzeem
دسمبر 23, 2024
in ادبیات
0
غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام بین الاقوامی غالب تقریبات کا افتتاح

دہلی کے غالب انسٹی ٹیوٹ میں تقریبات کا افتتاح 20دسمبر کی شام کو ہواتھااور آج 22دسمبر کو یہ مکمل ہوگئیں۔ 22دسمبر کو بین الاقوامی سمینار کے تین اجلاس ہوئے۔ پہلے اجلاس کی صدارت پروفیسر ارتضیٰ کریم نے کی۔ اس موقع پر پروفیسر ارتضیٰ کریم نے کہاکہ غالب تقریبات کا انتظارہم سال بھر کرتے ہیں۔ پوری اردو دنیا کی نظریہاں کے بین الاقوامی سمینا رپر ہوتی ہیں، اس لےے ہمیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس زیادہ ہونا چاہیے ۔ اس اجلاس میں جناب امیر مہدی نے ’غالب کا تفکر‘ ، جناب سیفی سرونجی نے ’غالب اور تصوف‘ اور ڈاکٹر احسان حسن نے ’سوالوں کا شاعر غالب‘ پیش کیا۔ اس اجلاس کی نظامت ڈاکٹر حنبل رضا نے کی۔ دوسرے اجلاس کے صدر جناب ظہیر انور نے اپنی تقریر میں کہاکہ تنہائی ہر تخلیق کارکاسب سے قیمتی سرمایہ ہے لیکن یہی اس کا کرب بھی ہے۔ ہر شخص کی تنہائی اپنا منفرد مفہوم رکھتی ہے۔ غالب کے یہاں جس اندازمیں یہ احساس ظاہر ہوا اس کی مثال غالب سے پہلے نظر نہیں آتی۔ اس اجلاس میں پروفیسر انیس اشفاق نے ’کلام غالب میں نثریت‘، پروفیسر سرورالہدیٰ نے ’فریاد کی کوئی لے نہیںہے‘ اور ڈاکٹر جاویدنجارنے ’غالب کا ہے انداز بیاں اور‘ کے موضوع پر مقالات پیش کےے۔ آخری اجلاس کا صدارتی خطبہ پیش کرتے ہوئے پروفیسر خالد محمود نے کہاکہ علمی مذاکروں کا فیضان یہ ہے کہ یہاں بہت سارے مقالہ نگاراپنے مطالعے کا نچوڑ پیش کرتے ہیں اس طرح ہم چند لمحوں میں بہت ساری کتابوں کامطالعہ کرلیتے ہیں۔ اس لحاظ سے سمیناروں میں شرکت بڑے فائدے کاسودا ہے۔اس اجلاس میں پروفیسر مظہرمہدی نے ’1857کی بغاوت غالب کا غم اور ان کی ہمدردی‘، ڈاکٹر شاہد پٹھان نے ’تنقید غالب کی تازہ تمثیل،غالب نئی تشکیل‘، اور ڈاکٹر خالد مبشرنے ’کلام غالب میں مسلمات کی ردوقبول کی آویزش‘ کے موضوع پر مقالات پیش کےے۔ اختتامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے پروفیسر صدیق الرحمن قدوائی نے کہاکہ بین الاقوامی غالب تقریبات میں مقالہ نگاروں اور شرکاکی شرکت ہمیں نئی توانائی عطا کرتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ آئندہ بھی آپ کا تعاون اسی طرح برقرار رہے گا۔ پروفیسر انیس اشفاق نے کہاکہ غالب تقریبات میری زندگی کے معمول کاحصہ ہے اگرمیں اس میں شریک نہ ہوسکوں تو شاید ان دنوں جب یہ منعقد ہورہی ہوگی میں رات کو سو نہ سکوں گا۔ اس سمینار نے ایک پوری نسل کی تربیت کی ہے۔میری کئی تحریریں اس سمینار کی وجہ سے وجود میں آئی ہیں۔ پروفیسر شہزاد انجم نے کہاکہ غالب کا سرمایہ  شعر دوسرے بہت سے شعراکے مقابلے میں مختصر ہے لیکن یہ ایسا سرچڑھ کے بولتاہے کہ دوسرا کوئی شاعر اس کے مقابلے نہیں ٹھہر سکتا۔ غالب تقریبات نے غالب کی انہیں امتیازی خصوصیات کو واضح کیا ہے۔ غالب انسٹی ٹیوٹ کے ڈائرکٹرادریس احمد نے تمام شرکاکا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ غالب انسٹی ٹیوٹ ہر سال کسی اہم موضوع پر سمینار منعقد کرتاہے اور اس کے پیچھے منصوبہ یہی ہوتاہے کہ غالب اور تمام ادبی سرمایہ پر نئے سرے سے غور کیا جائے۔ سمینار کے بعد اردو ڈرامہ ’نظیر کتھاکیرتن‘ پیش کیاگیا۔ اس کے ڈائرکٹر جناب رجنیش بشٹ تھے اور پیش کش ہم سب ڈرامہ گروپ اور کھیل تماشا تھیئٹر گروپ کی تھی۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

بشیر بدر کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی ادبی، سماجی اور سیاسی حلقوں میں غم کی لہر
ادبیات

بشیر بدر کے انتقال کی خبر عام ہوتے ہی ادبی، سماجی اور سیاسی حلقوں میں غم کی لہر

by Qaumi Tanzeem
مئی 30, 2026
حسن ضیاء کی کتاب ’اردو صحافت اور ادب‘ کا اجرا
ادبیات

حسن ضیاء کی کتاب ’اردو صحافت اور ادب‘ کا اجرا

by Qaumi Tanzeem
فروری 16, 2025
عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب  کا اجرا
ادبیات

عمران پرتاپ گڑھی کی جدوجہد اور خدمات پر مبنی کتاب کا اجرا

by Qaumi Tanzeem
فروری 15, 2025
’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام آن لائن ’خطوط غالب کی ڈرامائی قرات‘ اختتام پذیر
ادبیات

’ہم سب ڈرامہ گروپ‘ کے زیر اہتمام آن لائن ’خطوط غالب کی ڈرامائی قرات‘ اختتام پذیر

by Qaumi Tanzeem
جنوری 17, 2025
عرب سے آنے والے ہر شخص کو حملہ ورسمجھنا تاریخ کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر فرحت نسرین
ادبیات

عرب سے آنے والے ہر شخص کو حملہ ورسمجھنا تاریخ کو نہ سمجھنے کا نتیجہ ہے۔ پروفیسر فرحت نسرین

by Qaumi Tanzeem
مئی 4, 2024
دہلی میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا افتتاح
ادبیات

دہلی میں غالب انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام آن لائن اردو، فارسی کلاسز کا افتتاح

by Qaumi Tanzeem
مئی 2, 2024
Next Post
لکھنؤ واقع انڈین اوورسیز بینک میں چوری کی بڑی واردات

لکھنؤ واقع انڈین اوورسیز بینک میں چوری کی بڑی واردات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

میرٹھ میں واقع معروف تھانے والی مسجد کی زمین کی ملکیت پر تنازعہ شدید

میرٹھ میں واقع معروف تھانے والی مسجد کی زمین کی ملکیت پر تنازعہ شدید

11 گھنٹے ago
’ٹرانس جینڈر پرسنز ترمیمی ایکٹ 2026‘ کو چیلنج کرنے والی رِٹ عرضیوں پر جاری کارروائی پر روک

’ٹرانس جینڈر پرسنز ترمیمی ایکٹ 2026‘ کو چیلنج کرنے والی رِٹ عرضیوں پر جاری کارروائی پر روک

11 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem