• Home
جمعرات, اکتوبر 15, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    پی ایم سی ایچ کے جونیئر ڈاکٹر پھر ہڑتال پر

    جموئی کے بعد اب سمستی پور میں لڑکی کے ساتھ بدسلوکی، 4 ملزمین گرفتار

    بہار کے سیلاب متاثرین کے لیے سونو سود نے بڑھایا مدد کا ہاتھ

    جموئی  معاملہ میں 120 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف سائبر تھانے میں ایف آئی آر درج

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

انتخابی ریکارڈ غائب ہونے پر الیکشن کمیشن کی سرزنش

سپریم کورٹ نے 15 فروری تک فوٹیج پیش کرنے کا حکم دیا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
in قومی خبریں
0
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے کرناٹک اسمبلی انتخابات سے متعلق ایک معاملہ کی سماعت کے دوران انتخابی ریکارڈ، خصوصاً ووٹوں کی اصل گنتی کی ویڈیو ریکارڈنگ، دستیاب نہ ہونے پر الیکشن کمیشن کو سخت سرزنش کی ہے۔ عدالت نے کمیشن سے کہا ہے کہ مقدمے کی اگلی سماعت پر اس کے پاس موجود تمام متعلقہ ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے خبردار کیا کہ ریکارڈ پیش نہ ہونے کی صورت میں کمیشن کے خلاف فیصلہ دیا جا سکتا ہے۔

جسٹس سنجے کمار اور جسٹس سنجیو سچدیوا پر مشتمل بنچ بدھ کو کانگریس رہنما ٹی ڈی راجے گوڑا کی درخواست پر سماعت کر رہی تھی۔ راجے گوڑا نے 2023 کے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں شرنگیری نشست سے کامیابی حاصل کی تھی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار ڈی این جیوراج نے ان کی کامیابی کو کرناٹک ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

ہائی کورٹ نے پوسٹل بیلٹ کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا۔ دوبارہ گنتی کے بعد راجے گوڑا کے ووٹوں کی تعداد کم ہو گئی اور جیوراج کو کامیاب قرار دے دیا گیا۔ راجے گوڑا نے ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ مئی میں سپریم کورٹ نے انہیں عبوری ریلیف دیتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست پر حتمی فیصلہ آنے تک وہ رکن اسمبلی برقرار رہیں گے۔

بدھ کی سماعت میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی گنتی کی ویڈیو فوٹیج طلب کی۔ کمیشن کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ووٹوں کی اصل گنتی کی ویڈیو ریکارڈنگ ابھی تک نہیں مل سکی اور اسے تلاش کیا جا رہا ہے۔ اس جواب پر بنچ نے ناراضگی ظاہر کی اور سوال اٹھایا کہ کمیشن اس انتخاب کا ریکارڈ گم ہونے کی بات کیسے کر سکتا ہے، جب انتخاب اسی کی نگرانی میں ہوا تھا۔

عدالت نے کہا کہ الیکشن کرانا کمیشن کی ذمہ داری ہے اور متعلقہ ریکارڈ اس کے پاس محفوظ ہونا چاہیے۔ بنچ نے ریمارکس دیے کہ یہ کہنا کافی نہیں کہ ریکارڈ تلاش کیا جا رہا ہے، خصوصاً جب یہ ریکارڈ امیدوار کو دیا گیا تھا۔ عدالت نے دستیاب تمام مواد اگلی تاریخ پر پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے کمزور عذر قبول نہیں کیے جائیں گے۔

سپریم کورٹ نے معاملہ کی اگلی سماعت 15 فروری 2027 کو مقرر کی ہے۔ بنچ نے واضح کیا کہ اگر الیکشن کمیشن مطلوبہ ریکارڈ پیش کرنے میں ناکام رہا تو عدالت اس کے خلاف فیصلہ دے سکتی ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن نے ایس آئی آر پر اٹھائےسوال
قومی خبریں

امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن نے ایس آئی آر پر اٹھائےسوال

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 15, 2026
سورو داس اور آشوتوش رانکا کو  تہاڑ بھیجنے پر ابھجیت دپکے کا سوال
قومی خبریں

سورو داس اور آشوتوش رانکا کو تہاڑ بھیجنے پر ابھجیت دپکے کا سوال

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 14, 2026
دیوالی تک یو پی آئی ٹرانزیکشن پر  ’ایم ڈی آر‘ چارج نہیں لگے گا
قومی خبریں

دیوالی تک یو پی آئی ٹرانزیکشن پر ’ایم ڈی آر‘ چارج نہیں لگے گا

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2026
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ
قومی خبریں

ایس آئی آر کےخلاف درخواست میں کئی تکنیکی خامیوں کی نشاندہی

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 13, 2026
دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑا – ایک شخص کی موت
قومی خبریں

دہلی میٹرو میں سیٹ کو لے کر جھگڑا – ایک شخص کی موت

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 12, 2026
کینسر کی دواؤں پر ٹریڈ مارجن کو ریگولیٹ کرنے کا مرکزی حکومت  کا  فیصلہ

Next Post
امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن نے ایس آئی آر پر اٹھائےسوال

امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن نے ایس آئی آر پر اٹھائےسوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن نے ایس آئی آر پر اٹھائےسوال

امریکی کانگریس کی ہند نژاد خاتون رکن نے ایس آئی آر پر اٹھائےسوال

2 منٹس ago
مسلم خاتون کو سابق شوہر سے کفالت حاصل کرنے کا حق ہے۔سپریم کورٹ

انتخابی ریکارڈ غائب ہونے پر الیکشن کمیشن کی سرزنش

17 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार