• Home
پیر, جولائی 7, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    پارلیمانی رکنیت کی منسوخی کے خلاف مہوا موئترانے سپریم کورٹ دروازہ کھٹکھٹایا

    ووٹر لسٹ میں ترمیم کو لے کر سیاسی ہنگامہ جاری

    نیٹ امتحان دوبارہ نہیں۔سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ

    ووٹر لسٹ کی ’نظرثانی‘کے خلاف اے ڈی آرنے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    مگدھ ہسپتال کے مالک گوپال کھیمکا کا پٹنہ میں گولی مار کر قتل

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    پورے ملک میں صرف بہاریوں کو ہی اپنی شہریت کیوں ثابت کرنی چاہئے

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    ووٹرس کی ’خصوصی گہری نظرثانی‘ پر پپو یادو چراغ پا

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    اے آئی ایم آئی ایم بہار اسمبلی انتخابات سے پہلےمہاگٹھ بندھن میں شامل ہونےکی خواہاں

    حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر  شوہر کو مار ڈالا

    حقیقی پھوپا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا

    سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی

    سماج وادی پارٹی بہار اسمبلی انتخاب میں آر جے ڈی کی حمایت کرے گی

    وزیر اعظم بہار کے مسئلہ پر بات نہیں کر رہے۔تیجسوی

    مہا گٹھ بندھن حکومت بننے پر معذوروں کیلئے وزارت اور کمیشن کی تشکیل

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home عالمی خبریں

پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کا قرض منظور

آئی ایم ایف نے قرض کے بدلے میں پاکستان سے ساختی اصلاحات اور ٹیکس وصولی میں اضافے کا مطالبہ کیا

by Qaumi Tanzeem
جولائی 14, 2023
in عالمی خبریں
0
پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے تین ارب ڈالر کا قرض منظور

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے تین ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکج کو منظوری دے دی ہے۔ جوہری طاقت سے لیس جنوب ایشیائی ملک اور مالیاتی ادارے کے درمیان اس سلسلے میں پچھلے کئی ماہ سے بات چیت چل رہی تھی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت ہوئی ہے جب پاکستانی معیشت مشکل حالات سے گذر رہی ہے۔ تباہ کن سیلاب اور مبینہ غلط اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے اسے بڑے مالی اور بیرونی خسارے سے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور زرمبادلہ کے تیزی سے ختم ہوتے ہوئے ذخائر جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ پاکستانی مرکزی بینک کے پاس درآمدات کی ادائیگی کے لیے صرف چند ماہ کے لیے ہی زرمبادلہ کے ذخائر رہ گئے ہیں۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹیوبورڈ نے کہا کہ امداد کا مقصد "معیشت کو مستحکم کرنے کی فوری اقدامات کا تعاون کرنا اور مالی دھچکوں سے حفاظت کرنا ہے جب کہ پاکستانی عوام کی مدد کے لیے سماجی ترقیات پر خرچ کے لیے بھی مواقع تیار کیے جائیں گے۔”

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ "پاکستانی معیشت اس وقت مشکل حالات سے گزر رہی ہے۔ تباہ کن سیلاب اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے اسے بڑے مالی اور بیرونی خسارے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تیزی سے ختم ہوتے ہوئے زرمبادلہ کے ذخائر جیسے مسائل کا سامنا ہے۔” آئی ایم ایف نے امداد کے لیے جون میں ابتدائی منظوری دے دی تھی لیکن اس کے تحت رقم کی پہلی قسط کے اجراء سے قبل اسے ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری درکار تھی۔

قرض کی پہلی قسط کے طورپر 1.2 ارب ڈالر کی رقم فوری طورپر جاری کردی جائے گی جب کہ بقیہ دو قسطیں سہ ماہی بنیادوں پر دو جائزوں کے بعد جاری کی جائیں گی۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے کہا ہے کہ وہ توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کرے، کرنسی کنٹرول ترک کردے، ٹیکس وصولی کو بہتر بنائے اور مالیاتی پالیسی کو سخت کرے۔ مرکزی بینک کو اپنی پالیسی سود کی شرح کو 22 فیصد کی بلند ترین سطح تک بڑھانا ہے اور حکومت کو نئے ٹیکسو ں کے ذریعہ 1.39ارب ڈالر جمع کرنے ہیں۔

آئی ایم ایف نے کہا کہ وہ چاہتا ہے اسلام آبا د ساختی اصلاحات، بالخصوص توانائی کے شعبے اور سرکاری ملکیت والے اداروں اور موسمیاتی لچک میں مزید پیش رفت کرے۔ یہ بیل آوٹ پیکج دسمبر میں روک دیا گیا تھا، جب آئی ایم ایف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں سابقہ حکومت کے ساتھ سن 2019 میں ہونے والے معاہدے کی تکمیل نہ کرنے کی وجہ سے قرض کی منظورشدہ رقم میں سے 1.1 ارب ڈالر جاری کرنے سے انکار کردیا تھا۔ اپریل 2022 میں عدم اعتماد کی تحریک میں ناکام ہوجانے کی وجہ سے عمران خان کی حکومت گر گئی تھی۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے تین ارب ڈالر کی منظوری کو معیشت کے استحکام کے لیے حکومت کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔ شہباز شریف نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا کہ یہ فوری سے درمیانی مدت کے معاشی چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی معاشی پوزیشن کو تقویت دیتا ہے، جس سے اگلی حکومت کو آگے بڑھنے کے لیے مالیاتی جگہ ملتی ہے۔”

انہوں نے مزید لکھا، "یہ سنگ میل جو سخت ترین مشکلات اور بظاہر ناممکن نظر آنے والی ڈیڈ لائن کے خلاف حاصل کیا گیا، ٹیم کی بہترین کوششوں کے بغیر ممکن نہیں تھا۔” وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزارت خزانہ میں ان کی ٹیم کی محنت کو سراہا اور آئی ایم ایف کی ایم ڈی کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم
عالمی خبریں

گجرات میں مساجد، درگاہوں، قبرستان سمیت 45 مکانات منہدم

by Qaumi Tanzeem
اکتوبر 3, 2024
بنگلہ دیش میں مظاہرین نے عوامی لیگ رہنما کے ہوٹل میں آگ لگائی،24ہلاک
عالمی خبریں

بنگلہ دیش میں تختہ پلٹ کے دوران ایک ہزار افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 30, 2024
سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری
عالمی خبریں

سعودی عرب میں سفیر ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں کو یمن کی اضافی ذمہ داری

by Qaumi Tanzeem
اگست 22, 2024
غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم
عالمی خبریں

غار حرا تک جانے کے لیے2025 تک کیبل کار سسٹم

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
برطانیہ میں  75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند
عالمی خبریں

برطانیہ میں 75 فیصد مسلم خواتین اپنی حفاظت کے تعلق سے فکر مند

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
پاکستان میں بارش کا قہر8  بچےسمیت 18افراد جاں بحق
عالمی خبریں

پاکستان میں بارش کا قہر8 بچےسمیت 18افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
اگست 19, 2024
Next Post
چراغ پاسوان اور بی جے پی کے درمیان اتحاد ہو گیا!

چراغ پاسوان اور بی جے پی کے درمیان اتحاد ہو گیا!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

یومِ عاشورہ مذہبی عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ منایا گیا

یومِ عاشورہ مذہبی عقیدت اور نظم و ضبط کے ساتھ منایا گیا

9 گھنٹے ago
امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ

امام حسین کی قربانی ہر دور کے لیے مشعل راہ

14 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem