• Home
اتوار, مارچ 1, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    برڈ فلو کی دہشت، پٹنہ کا چڑیا گھر بند، 4,575 مرغیوں کو مارا گیا

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    عوامی مقامات پر گوشت و مچھلی کی خرید و فروخت پر پابندی

    لوک سبھا انتخابات کےنتیجے آنے کے بعد بہار میں بڑا واقعہ پیش آنے کاتیجسوی کا دعویٰ

    بی جے پی کی سازش سے عوام ہوشیار رہیں- تیجسوی یادو

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

    میتھلی ٹھاکر کے ’دھرتراشٹرا اور دوریودھن‘ والے بیان پر کھیساری لال کی سخت تنقید

    تیجسوی یادو کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت

    لالو یادو پر میتھلی ٹھاکر کے تبصرہ سے تیجسوی یادو ناراض

    42 اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس

    42 اراکین اسمبلی کو پٹنہ ہائی کورٹ نے بھیجا نوٹس

    آر جے ڈی کے یومِ تاسیس پر پرانے انداز میں نظر آئے لالو پرساد یادو

    لالو پرساد کی سزا کی معطلی کے خلاف درخواست پر اپریل سے سماعت

    سائبر جرائم کے خلاف مختلف مقامات پر سی بی آئی کی چھاپہ ماری

    پٹنہ گرلز ہاسٹل معاملے کی تحقیقات تیز

    گڑگاؤں میں آگ بجھانے کا آلہ بنانے والی کمپنی میں آگ لگنے سے8ہلاک

    کٹیہار کے کرسیلا میں آگ لگنے سے کروڑوں روپے کا نقصان

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home قومی خبریں

صدر جمہوریہ نے سپریم کورٹ سے گورنر اور صدر کے اختیارات پر پوچھے 14 سوالات

سپریم کورٹ نے ایک تاریخی فیصلے میں کہا تھا کہ اگر کوئی بل طویل عرصے تک گورنر کے پاس زیر التواء رہے تو اسے ’منظور شدہ‘ تصور کیا جائے گا

by Qaumi Tanzeem
مئی 15, 2025
in قومی خبریں
0
درج فہرست ذات کمیشن وفد کے ذریعے سندیش کھَلی کی رپورٹ صدر جمہوریہ کو پیش

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے 8 اپریل کو ایک تاریخی فیصلے میں کہا تھا کہ اگر کوئی بل طویل عرصے تک گورنر کے پاس زیر التواء رہے تو اسے ’منظور شدہ‘ تصور کیا جائے گا۔ اس فیصلے کے بعد صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے آئینی اختیار کے تحت عدالت سے 14 اہم سوالات پر رائے طلب کی ہے۔

صدر نے آئین کے آرٹیکل 143(1) کے تحت سپریم کورٹ سے استفسار کیا ہے کہ آیا گورنر اور صدر کو اسمبلیوں سے منظور شدہ بلوں پر فیصلہ لینے میں کوئی مخصوص آئینی وقت دیا جا سکتا ہے؟ کیا عدلیہ اس معاملے میں مداخلت کر سکتی ہے؟ نیز کیا گورنر اور صدر کی صوابدیدی طاقتوں پر کوئی عدالتی تحدید لگائی جا سکتی ہے؟

صدر نے یہ سوالات بھی اٹھائے ہیں:

– جب کسی ریاست کا گورنر آئین کے آرٹیکل 200 کے تحت کوئی بل وصول کرتا ہے تو اس کے پاس کون سے آئینی متبادلات ہوتے ہیں؟

– کیا گورنر بل پر فیصلہ کرتے وقت وزارتی کونسل کی رائے کا پابند ہے؟

– کیا گورنر یا صدر کی جانب سے صوابدیدی اختیارات کا استعمال جائز ہے؟

– کیا گورنر کے فیصلوں پر عدالتی جائزہ آرٹیکل 361 کی روشنی میں ممکن ہے؟

– اگر آئین میں کسی بل پر فیصلہ لینے کی مدت مقرر نہ ہو، تو کیا عدلیہ اپنے احکامات کے ذریعے وقت کی تحدید کر سکتی ہے؟

– کیا صدر بھی آرٹیکل 201 کے تحت اسی نوعیت کے اختیارات اور پابندیوں کے تحت کام کرتا ہے؟

– کیا صدر کے پاس زیرغور کسی بل پر سپریم کورٹ سے رائے لینے کی ضرورت پڑتی ہے؟

– کیا عدالت کسی بل کی منظوری سے قبل ہی اس کے مواد پر فیصلہ دے سکتی ہے؟

– کیا آرٹیکل 142 کے تحت عدالت صدر یا گورنر کے آئینی اختیارات کی جگہ اپنا حکم نافذ کر سکتی ہے؟

– کیا ریاستی اسمبلی کا بل گورنر کی منظوری کے بغیر نافذالعمل قانون بن سکتا ہے؟

– کیا آئین کا آرٹیکل 145(3) اس امر کا متقاضی ہے کہ ایسے معاملات میں سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بنچ ہی سماعت کرے جہاں آئینی تشریحات درکار ہوں؟

– کیا آرٹیکل 142 عدالت کو آئین یا قانون کے خلاف کوئی حکم دینے کا اختیار دیتا ہے؟

– کیا مرکز اور ریاست کے درمیان تنازعات صرف آرٹیکل 131 کے تحت ہی سپریم کورٹ میں لائے جا سکتے ہیں؟

سپریم کورٹ کے 8 اپریل کے فیصلے کے بعد سیاسی سطح پر بھی بحث شروع ہو گئی تھی اور مختلف جماعتوں نے اس معاملے پر بیانات دیے تھے۔ صدر جمہوریہ کی جانب سے ان 14 سوالات کے ذریعے عدالت سے آئینی وضاحت طلب کرنا ایک اہم قدم ہے، جو مستقبل میں گورنر اور صدر کے آئینی کردار کو مزید واضح کر سکتا ہے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

امیر جماعت اسلامی ہند  نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی
قومی خبریں

امیرجماعت اسلامی ہند کا سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

by Qaumi Tanzeem
مارچ 1, 2026
بی جے پی ملک کے آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔ کھڑگے
قومی خبریں

کیجریوال بھی نریندر مودی کی طرح ڈھونگی ہیں -کھڑگے

by Qaumi Tanzeem
مارچ 1, 2026
پورا مقدمہ فرضی تھا اور ہمیں جان بوجھ کر ایک جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا-روند کیجریوال
قومی خبریں

پورا مقدمہ فرضی تھا اور ہمیں جان بوجھ کر ایک جھوٹے کیس میں پھنسایا گیا-روند کیجریوال

by Qaumi Tanzeem
فروری 28, 2026
زکوٰۃ ٹیکس نہیں بلکہ غریبوں کا حق اور معاشی نظام کی ریڑھ کی ہڈی
قومی خبریں

زکوٰۃ ٹیکس نہیں بلکہ غریبوں کا حق اور معاشی نظام کی ریڑھ کی ہڈی

by Qaumi Tanzeem
فروری 27, 2026
جے این یو میں احتجاجی مارچ کے دوران جھڑپ
قومی خبریں

جے این یو میں احتجاجی مارچ کے دوران جھڑپ

by Qaumi Tanzeem
فروری 27, 2026
بہار میں راجیہ سبھا انتخاب کو لے کر سیاسی ہلچل تیز
قومی خبریں

بہار میں راجیہ سبھا انتخاب کو لے کر سیاسی ہلچل تیز

by Qaumi Tanzeem
فروری 26, 2026
Next Post
راہل گاندھی کو دربھنگہ میں روکے جانے سے کھڑگے اور پرینکا ناراض

راہل گاندھی کو دربھنگہ میں روکے جانے سے کھڑگے اور پرینکا ناراض

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

امیر جماعت اسلامی ہند  نے نیپال میں امن اور فوری اصلاحات کی اپیل کی

امیرجماعت اسلامی ہند کا سید علی خامنہ ای کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار

5 گھنٹے ago
بی جے پی ملک کے آئین کو بدلنا چاہتی ہے۔ کھڑگے

کیجریوال بھی نریندر مودی کی طرح ڈھونگی ہیں -کھڑگے

13 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem