• Home
ہفتہ, نومبر 28, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ہمارا دردبہار کے کروڑوں نوجوانوں کی تکلیف کے سامنے کچھ بھی نہیں۔تیجسوی

    اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر اشوک چودھری نے اپنی غلطی تسلیم کی: تیجسوی

    پورنیہ میں تیسری بار لگا ’روزگار میلہ

    پورنیہ میں تیسری بار لگا ’روزگار میلہ

    راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

    راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی  ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

تارکین وطن کو روکنے کے مسئلہ پر اختلافات کے باعث ہالینڈ حکومت گر گئی

ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے کہا کہ چاروں جماعتوں کے درمیان کئی دنوں سے جاری مذاکرات کے بعد بھی کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہو پایا۔

by Qaumi Tanzeem
جولائی 8, 2023
in عالمی خبریں
0
تارکین وطن کو روکنے کے مسئلہ پر اختلافات کے باعث ہالینڈ حکومت گر گئی

چار جماعتی اتحاد کے اندر تارکین وطن کو روکنے کے مسئلہ پر "ناقابل تسخیر” اختلافات کے باعث ہالینڈ حکومت گر گئی۔ اس مسئلے نے پورے یوروپ کی قوموں کو منقسم کیا ہوا ہے۔ ہالینڈ کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے رہنما اور یورپ کے سب سے تجربہ کار سیاست دانوں میں سے ایک ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے کہا کہ چاروں جماعتوں کے درمیان کئی دنوں سے جاری مذاکرات کے بعد بھی کسی حتمی معاہدے پر اتفاق نہیں ہو پایا۔

ہالینڈ الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ انتخابات نومبر کے وسط میں ہونے کی توقع ہے۔ ہالینڈ کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے وزیر اعظم کے فیصلے کا مطلب ہے کہ ملک کو اس سال کے آخر میں پارلیمنٹ کی 150 نشستوں والے ایوان زیریں کے لیے عام انتخابات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تاہم، روٹے اور ان کی حکومت اس وقت تک نگراں عہدے پر رہیں گے جب تک کہ نیا حکمران اتحاد منتخب نہیں ہو جاتا۔ حکومت ڈیڑھ سال قبل قائم ہوئی تھی لیکن کچھ عرصے سے تارکین وطن کے مسئلے پر فریقین میں اختلافات تھے۔

روٹے نے کہا کہ "یہ کوئی راز کی بات نہیں ہے کہ اتحادی شراکت داروں کے مائیگریشن پالیسی پر بہت مختلف خیالات ہیں اور یہ اختلافات ناقابل مصالحت ہیں۔ اس لیے میں فوری طور پر پوری کابینہ کا استعفیٰ تحریری طور پر پیش کروں گا۔‘‘ واضح رہے اپوزیشن جماعتیں نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہیں اس سے پہلے کہ روٹے نے اپنے استعفیٰ کی باضابطہ تصدیق بیان کی۔

روٹے نے بدھ اور جمعرات کو رات گئے اجلاسوں کی صدارت کی تھی جو مائگریشن کی پالیسی پر ڈیل کرنے میں ناکام رہی تھیں۔ جمعے کی شام بات چیت کے ایک آخری دور میں، فریقین نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا کہ وہ متفق نہیں ہو سکتے اور اس کے نتیجے میں، اتحاد میں ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔

واضح رہے معاملہ صرف ہالینڈ تک محدود نہیں ہے۔ یورپ میں دوسری جگہوں پر بھی اسی طرح کی بحثیں جاری ہیں کیونکہ تنازعات سے فرار ہونے والے یا بہتر زندگی کی تلاش میں آنے والے تارکین وطن شمالی افریقہ سے براعظم تک پہنچنے کے لیے خطرناک سمندری راستے اختیار کرتے ہیں۔ یوکرین میں جاری جنگ سے لاکھوں لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں۔

روٹے کے اتحاد نے تقریباً 18 ملین افراد کے ملک میں آنے والے نئے تارکین وطن کے بہاؤ کو کم کرنے کے لیے ایک معاہدہ کرنے کی مہینوں تک کوشش کی۔ مبینہ طور پر تجاویز میں پناہ کی دو کلاسیں بنانا شامل ہیں- ایک عارضی تنازعات سے بھاگنے والے لوگوں کے لیے اور ایک مستقل ان لوگوں کے لیے جو ظلم و ستم سے بچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

حیدر آبادمیں باحجاب طالبات کو امتحان دینے سے روکا گیا
عالمی خبریں

اٹلی کے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 28, 2026
مصر میں ایندھن ٹینکر پلٹنے سے خوفناک آتشزدگی، 30 افراد جاں بحق
عالمی خبریں

مصر میں ایندھن ٹینکر پلٹنے سے خوفناک آتشزدگی، 30 افراد جاں بحق

by Qaumi Tanzeem
نومبر 26, 2026
نوجوانوں کے پاس ڈگریاں ہیں لیکن نوکریاں نہیں
عالمی خبریں

نوجوانوں کے پاس ڈگریاں ہیں لیکن نوکریاں نہیں

by Qaumi Tanzeem
نومبر 26, 2026
3 مرتبہ شیطان کا سامنا کیا اور جہنم کا دروازہ بھی دیکھا
عالمی خبریں

3 مرتبہ شیطان کا سامنا کیا اور جہنم کا دروازہ بھی دیکھا

by Qaumi Tanzeem
نومبر 24, 2026
میانمار کی جانب سے بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ مسترد
عالمی خبریں

میانمار کی جانب سے بین الاقوامی عدالت کا فیصلہ مسترد

by Qaumi Tanzeem
نومبر 22, 2026
بنگلہ دیش کے غازی پور میں گارمنٹ مزدوروں کا احتجاج جاری
عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے غازی پور میں گارمنٹ مزدوروں کا احتجاج جاری

by Qaumi Tanzeem
نومبر 18, 2026
Next Post
ہندوستان کو مطلوب دہشت گرد اکرام بنگلہ دیش میں گرفتار

ہندوستان کو مطلوب دہشت گرد اکرام بنگلہ دیش میں گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

46 امیدواروں پر مشتمل کانگریس کی چوتھی فہرست جاری

راجستھان پنچایت سمیتی انتخابات میں کانگریس کی زبردست فتح

11 منٹس ago
ہمارا دردبہار کے کروڑوں نوجوانوں کی تکلیف کے سامنے کچھ بھی نہیں۔تیجسوی

اسسٹنٹ پروفیسر کے عہدے سے استعفیٰ دے کر اشوک چودھری نے اپنی غلطی تسلیم کی: تیجسوی

16 منٹس ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem