• Home
بدھ, نومبر 18, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

    راج ٹھاکرے سرخیوں میں رہنے کے لیے بے بنیاد بیانات دے رہے ہیں

    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    ٹوٹی ہوئی سڑکوں کا نام بی جے پی لیڈران ’گری راج کنڈ‘ اور ’کندن کنڈ‘ رکھا گیا

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی  ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    بیگوسرائے میں لوگوں سے بھری کشتی ڈھاب ندی میں پلٹی، 2 افراد لاپتہ، 4 زخمی

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    جے ڈی یو کے لیے 10 سیٹیں حاصل کرنا بھی مشکل ہوگا – اننت سنگھ کا دعویٰ

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    گوپال گنج میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے سے 17 افراد جھلسے، 2 کی موت

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    بہار میں ’کسان تحریک‘ کا اعلان، راکیش ٹکیت کا حق کے لیے لڑنے کا عزم

    دہلی میں یمنا کی سطح  207.55 میٹر تک پہنچی ، اب تک کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

    بہار میں سیلاب کی خوفناک صورتحال کو لے کر ڈبل انجن حکومت پرراہل گاندھی کا سخت  حملہ 

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بجلی کے ننگے تاروں کی زد میں آکر میاں بیوی سمیت 3 افراد کی موت

    بہار میں بڑھتے جرائم  سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

    بہار میں بڑھتے جرائم سے بی جے پی رکن پارلیمنٹ بھی تشویش میں مبتلا

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home عالمی خبریں

بنگلہ دیش کے غازی پور میں گارمنٹ مزدوروں کا احتجاج جاری

مظاہرین نے ڈھاکہ-میمن سنگھ شاہراہ جام کردی، جب کہ احتجاج اور کشیدگی کے باعث درجنوں فیکٹریاں غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہیں

by Qaumi Tanzeem
نومبر 18, 2026
in عالمی خبریں
0
بنگلہ دیش کے غازی پور میں گارمنٹ مزدوروں کا احتجاج جاری
ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے شہر غازی پور میں گارمنٹ فیکٹریوں کے مزدوروں کا احتجاج بدھ کو بھی جاری رہا۔ مظاہرین نے ایک بار پھر ڈھاکہ-میمن سنگھ شاہراہ کو جام کردیا، جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت مکمل طور پر متاثر ہوئی۔ احتجاج کے پیش نظر درجنوں فیکٹریاں غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، غازی پور شہر کے چھایدانہ علاقے میں واقع متعدد گارمنٹ فیکٹریوں کے مزدور بدھ کی صبح تقریباً 9 بج کر 45 منٹ پر چھایدانہ اور ہری کین کے قریب شاہراہ پر جمع ہوگئے اور اسے بند کردیا۔ اس کے نتیجے میں سڑک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

بنگلہ دیشی اخبار ’ڈھاکہ ٹریبیون‘ کے مطابق، باگھیر بازار میں واقع گولڈن ریفٹ گارمنٹس، سری پور کے نوتون بازار علاقے میں ایس ایم نٹ ویئر اور بھوانی پور میں فکیرا گارمنٹس کے مزدوروں نے کام بند کردیا۔ ان فیکٹریوں کے ملازمین اپنے اپنے کارخانوں کے اندر پرامن طریقے سے دھرنے پر بیٹھے رہے۔ اس کے علاوہ کوناباری کی دو دیگر گارمنٹ فیکٹریوں کے مزدوروں نے بھی احتجاج کیا۔

غازی پور صنعتی علاقے کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امجد حسین نے بتایا کہ حالات کو قابو میں لانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کے مطابق، منگل کو موصول ہونے والی رپورٹ کے تحت 10 فیکٹریوں نے بدھ کے روز تعطیل کا اعلان کیا تھا، جب کہ 39 فیکٹریاں غیر معینہ مدت کے لیے بند کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ منگل کو بھی غازی پور کے متعدد علاقوں میں مزدوروں نے احتجاج کیا تھا۔ ان علاقوں میں چاندنا چوراستہ، جارون، ناؤجور، چھایدانہ، کوناباری، کاشیم پور، بھوگرا اور آپدا شامل ہیں۔ اس دوران مظاہرین اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مظاہرین نے اینٹ اور پتھراؤ کیا، جب کہ پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور ساؤنڈ گرینیڈ استعمال کیے۔ ان واقعات میں پولیس اہلکاروں، گارمنٹ مزدوروں اور صحافیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

حالات مزید خراب ہونے سے روکنے کے لیے حکام نے منگل کو غازی پور کی 70 فیکٹریاں بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس سے قبل پیر کو بھی کوناباری علاقے میں اے بی ایم فیشن اور جمیونا نامی دو گارمنٹ فیکٹریوں کے مزدوروں نے اپنے کام کی جگہوں کے باہر جمع ہوکر احتجاج کیا تھا اور کوناباری-کاشیم پور سڑک کو جام کردیا تھا۔اطلاع ملنے پر پولیس اور بارڈر گارڈ بنگلہ دیش (بی جی بی) کے اہلکار موقع پر پہنچے اور مزدوروں سے سڑک خالی کرنے کو کہا۔ تاہم، مظاہرین کے مشتعل ہونے پر پولیس نے آنسو گیس اور ساؤنڈ گرینیڈ کا استعمال کیا، جس کے بعد مزدور منتشر ہو گئے اور حالات معمول پر آ گئے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

کواڈ کا سرحد پار دہشت گردی کی مذمت، سمندری نگرانی بڑھانے پر اتفاق
عالمی خبریں

کواڈ کا سرحد پار دہشت گردی کی مذمت، سمندری نگرانی بڑھانے پر اتفاق

by Qaumi Tanzeem
نومبر 17, 2026
ڈونالڈ ٹرمپ کوشدید عدالتی جھٹکا۔کسی بھی انتخاب میں حصہ لینے پر پابندی
عالمی خبریں

وسط مدتی انتخابات میں شکست کے بعد ٹرمپ کی پارٹی میں بغاوت!

by Qaumi Tanzeem
نومبر 16, 2026
ڈونلڈ ٹرمپ ’ہش منی کیس‘ میں مجرم ثابت
عالمی خبریں

واشنگٹن واقع تاریخی گولف کورس کو نئی شکل دینے کے منصوبے پر عدالتی پابندی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 15, 2026
این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کا استعفیٰ
عالمی خبریں

این ویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ کا استعفیٰ

by Qaumi Tanzeem
نومبر 13, 2026
اٹلی کے 6300 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی
عالمی خبریں

اٹلی کے 6300 اسکولوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی

by Qaumi Tanzeem
نومبر 11, 2026
ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی بڑی وجہ ایران جنگ : جے ڈی وینس
عالمی خبریں

ریپبلکن پارٹی کی انتخابی شکست کی بڑی وجہ ایران جنگ : جے ڈی وینس

by Qaumi Tanzeem
نومبر 5, 2026

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

بنگلہ دیش کے غازی پور میں گارمنٹ مزدوروں کا احتجاج جاری

بنگلہ دیش کے غازی پور میں گارمنٹ مزدوروں کا احتجاج جاری

2 منٹس ago
جھارکھنڈ میں زیر تعمیر کنویئر بیلٹ کا ڈھانچہ گرنے سے تین مزدور ہلاک

جھارکھنڈ میں زیر تعمیر کنویئر بیلٹ کا ڈھانچہ گرنے سے تین مزدور ہلاک

9 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem