امپھال :منی پور میں پھر تشدد کے واقعات کی خبر ہے۔ آج صبح اس وقت تشدد ہوا جب آسام رائفلز کے جوانوں پر نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلے آئی ای ڈی دھماکہ ہوا اور پھر آسام رائفلز کے جوانوں پر فائرنگ کی گئی۔ فی الحال سبھی جوان محفوظ بتائے جا رہے ہیں لیکن ٹینگنوپال علاقے میں حالات کشیدہ ہیں۔ سیکورٹی فورسز کو الرٹ کر دیا گیا ہے اور واقعہ کے بعد تلاشی مہم چلائی جا رہی ہے۔