لندن: انگلینڈ کے برمنگھم میں فائرنگ کے واقعات میں ایک بچہ سمیت 7افراد ہلاک ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق لاباما میں پولیس نے بتایا کہ برمنگھم کے ایک نائٹ کلب میں ہفتہ کی رات دیر گئے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں بعض لوگ مارے گئے جبکہ اس سے قبل شہر میں ایک گھر کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں ایک کمسن بچہ سمیت تین افراد ہلاک ہوئے۔ برمنگھم پولیس ڈپارٹمنٹ کے افسر ٹرومین فٹزجیرالڈ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں کہا کہ 27 ویںا سٹریٹ نارتھ کے 3400 بلاک پر ایک نائٹ کلب کے باہر متعدد افراد کو گولی مار دی گئی۔برمنگھم فائر اینڈ ریسکیو اہلکاروں نے نائٹ کلب کے قریب فٹ پاتھ پر ایک شخص کو مردہ قرار دیا۔ فٹزجیرالڈ نے کہا کہ کلب کے اندر دو خواتین کو مردہ قرار دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے شخص کو برمنگھم ہاسپٹل میں مردہ قرار دیا گیا جہاں کم از کم نو دیگر متاثرین کا گولی لگنے کے زخموں کا علاج کیا جا رہا ہے۔فٹزجیرالڈ نے کہا کہ متاثرین کو ہنگامی طبی عملے کے ذریعے منتقل کیا گیا تھا یا وہ خودہاسپٹل پہنچ گئے تھے۔