ریاض :سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں جنہیں یمن کی اضافی ذمہ داری سونپی گئی ہے ، انھوں نے ڈاکٹر راشد العلیمی صدرجمہوریہ یمن کو اپنے دستاویزات تقرری پیش کئے۔ اس سلسلہ میں قصر صدارت میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وزیر خارجہ یمن ڈاکٹر شایع زندانی نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خاں نے کہا کہ وہ ہند یمن کے درمیان تعلقات کو مزید استحکام دینے میں اپنی مقدور بھر کوششیں روبعمل لائئں گے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون، یمنی عوام کے لئے ITEC courses, نیز ICCR اسکالر شپس مہیا کرائیں گے۔عزت مآب صدر ڈاکٹر العلیمی اس موقع پر ہند یمن کے درمیان قائم قدیم تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا ان کی خواہش کہ دونوں ممالک کے تعلقات وسیع تر پیمانے پر ترقی کریں۔صدر یمن سے ملاقات کے علاوہ ڈاکٹر سہیل نے سرکاری عہدیداران سے بھی ملاقات کی اور انڈین کمیونٹی کے اراکین سے بھی ملاقات کی۔ڈاکٹر سہیل نے امید ظاہر کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ثقافت، تعلیم، صحت وغیرہ شعبوں میں ایسے قدم اٹھائیں گے جس سے دونون ممالک کو فائدہ ہو۔