• Home
ہفتہ, ستمبر 6, 2025
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

    بی ایس پی  سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    بی ایس پی سبھی اسمبلی سیٹوں پر انتخاب لڑے گی

    خصوصی پیکیج کا کیا ہوا؟مودی  سے پپو یادو کا سوال

    راہل گاندھی کی ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ جمہوریت کے لیے اہم: پپو یادو

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    راہل گاندھی نے سوربھ کو دلائی نئی موٹرسائیکل

    بہار میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد کی موت

    کیمور میں آسمانی بجلی کی زد میں آکر 3 خواتین کی موت

    ایس سی ۔ایس ٹی میںذیلی درجہ بندی کی اجازت۔سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

    ایس آئی آر پردعوے اور اعتراضات 30 ستمبر کے بعد بھی داخل ہوں گے

    مایا وتی کی جانب سے مرکزی حکومت کی ’پردھان منتری غریب کلیان اَن یوجنا‘ کی نکتہ چینی

    بہوجن سماج پارٹی بہار اسمبلی انتخاب تنہا لڑے گی

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ووٹر ادھیکار یاترا، ایک یاترا جس نے تاریخ رقم کر دی-کانگریس

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم  میں اکھلیش یادو کی  شرکت

    ’ووٹ چوری‘ مخالف مہم میں اکھلیش یادو کی شرکت

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

Home کھیل

نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے سے اعتراض پر شاہد آفریدی نے پی سی بی کو لگائی پھٹکار

ایک پاکستانی نیوز چینل پر کہا کہ ’’وہ احمد آباد کی پچوں پر کھیلنے سے کیوں منع کر رہے ہیں؟ کیا یہ آگ اگلتی ہے یا وہاں بھوت پریت آتے ہیں؟

by Qaumi Tanzeem
جون 18, 2023
in کھیل
0
نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے سے اعتراض پر شاہد آفریدی نے پی سی بی کو لگائی پھٹکار

یک روزہ کرکٹ میچوں کا عالمی کپ ہندوستان میں اکتوبر ماہ سے شروع ہوگا۔ لیکن اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے کھیلنے کو لے کر ابھی تک تذبذب والی حالت دیکھنے کو مل رہی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) چیف نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ حکومت سے اجازت ملنے پر ہی پی سی بی اپنے کھلاڑیوں کو ہندوستان بھیجے گا۔ کئی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یک روزہ عالمی کپ میں ہندوستان اور پاکستان کا میچ احمد آباد کے میدان میں ہو سکتا ہے۔ حالانکہ پی سی بی نے اس میدان میں کھیلنے پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔ اس معاملے میں پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے اپنے ہی کرکٹ بورڈ کو پھٹکار لگائی ہے۔

شاہد آفریدی نے ایک پاکستانی نیوز چینل پر کہا کہ ’’وہ احمد آباد کی پچوں پر کھیلنے سے کیوں منع کر رہے ہیں؟ کیا یہ آگ اگلتی ہے یا وہاں بھوت پریت آتے ہیں؟ جاؤ اور کھیلو، کھیلو اور جیتو۔ اگر یہ قیاس آرائی پر مبنی چیلنجز ہیں تو ان سے نمٹنے کا واحد طریقہ ایک بڑی جیت ہے۔‘‘ آفریدی کا ماننا ہے کہ پی سی بی کو اس معاملے کو سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اس میدان پر کھیلنے سے منع کرنے کی جگہ ہندوستان کو ان کی سرزمیں پر شکست دے کر میدان پر جواب دینا چاہیے۔

سابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’’دن کے آخر میں جو معنی رکھتا ہے وہ پاکستانی ٹیم کی جیت ہے۔ سب کچھ اسی میں پوشیدہ ہے۔ اس بات کو مثبت انداز سے لینا چاہیے۔ اگر وہ (ہندوستان) وہاں بہتر ہیں، تو آپ کو جانا چاہیے۔ کھچا کھچ بھرے ہندوستانی ناظرین کے سامنے جیت حاصل کرنی چاہیے اور انھیں دکھانا چاہیے کہ آپ کے اندر کتنی صلاحیت ہے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ہندوستان نے ایشیا کپ پاکستان میں کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ بی سی سی آئی کے اس اعلان کے بعد پی سی بی نے بھی کہا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو وہ بھی عالمی کپ کھیلنے ہندوستان نہیں جائے گا۔ لیکن اب یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے، کیونکہ ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کے لیے پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل منظور کر لیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز کے مطابق ایشیا کپ 2023 پاکستان اور سری لنکا میں مشترکہ طور پر کھیلا جائے گا۔ ایشین کرکٹ کونسل نے اپنے نوٹیفکیشن میں بتایا کہ ایشیا کپ میں پاکستان 4 میچوں کی میزبانی کرے گا، جبکہ باقی کے 9 میچ سری لنکا میں ہوں گے۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

پریتی زنٹا نے روی شاستری سے کہہ کر پلیئر آف دی میچ  بدلوا دیا
کھیل

پریتی زنٹا نے روی شاستری سے کہہ کر پلیئر آف دی میچ بدلوا دیا

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 5, 2025
ہندوستانی گیندباز امت مشرا نے کرکٹ کو کہا الوداع!
کھیل

ہندوستانی گیندباز امت مشرا نے کرکٹ کو کہا الوداع!

by Qaumi Tanzeem
ستمبر 4, 2025
روہت وکوہلی کے  ونڈے میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں
کھیل

روہت وکوہلی کے ونڈے میچوں سے بھی ریٹائرمنٹ کی خبریں

by Qaumi Tanzeem
اگست 23, 2025
سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کی  ثانیہ چنڈوک سے منگنی
کھیل

سچن تندولکر کے بیٹے ارجن تندولکر کی ثانیہ چنڈوک سے منگنی

by Qaumi Tanzeem
اگست 14, 2025
ہندوستان نے اوول ٹیسٹ  میں انگلینڈ کو 6 رنوں سے ہرایا
کھیل

ہندوستان نے اوول ٹیسٹ میں انگلینڈ کو 6 رنوں سے ہرایا

by Qaumi Tanzeem
اگست 4, 2025
بی سی سی آئی کے دفتر میں چوری
کھیل

بی سی سی آئی کے دفتر میں چوری

by Qaumi Tanzeem
جولائی 30, 2025
Next Post
لوگ ندیوں، نہروں، جھیلوں کو زندہ کرنے میں مصروف

لوگ ندیوں، نہروں، جھیلوں کو زندہ کرنے میں مصروف

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

ہٹیا-پٹنہ ایکسپریس سے اغوا کوچ اٹینڈنٹ آزاد-ایک ملزم گرفتار

2 گھنٹے ago
پاواگڑھ ہِل مندر میں روپ وے کا تار ٹوٹنے سے 6 افراد کی موت

پاواگڑھ ہِل مندر میں روپ وے کا تار ٹوٹنے سے 6 افراد کی موت

3 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem