• Home
ہفتہ, جولائی 25, 2026
No Result
View All Result
हिंदी समाचार
Qaumi Tanzeem | Urdu Daily Newspaper | Patna | Ranchi | Lucknow
Epaper
  • صفحہ اول
  • قومی خبریں
  • بہار
    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    بی جے پی لیڈر نے اپنی ہی حکومت پر اٹھائے سوال

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    حیرت انگیزخبر ! امتحان سے پہلے ہی جاری کر دیا ریزلٹ

    بانکی پور  ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی  امیدوار

    بانکی پور ضمنی انتخاب میں اب نیرج کمار سنہا بی جے پی امیدوار

    مونگیر میں 3دنوں سے  لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مونگیر میں 3دنوں سے لاپتہ طالبہ کی کنویں سے لاش برآمد

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    میں بہار کا شیر ہوں، مجھے سیکورٹی کی کوئی فکر نہیں-لالو

    مودی حکومت کمزور۔اگست میں گر جائیگی!لالو کا دعویٰ

    عوام کے حقوق کی لڑائی مزید مضبوطی سے لڑیں-لالو

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    بہار قانون ساز کونسل کے 10 نومنتخب اراکین کی حلف برداری

    صرف رام کا نام لینے سے کام نہیں چلے گا، ان کی تعلیمات پر عمل بھی کرنا ہوگا۔تیجسوی

    تیجسوی پرساد یادو کا ’ریشو شری ٹینڈر گھوٹالہ‘ کو لے کر این ڈی اے حکومت پر سخت حملہ

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

    بھرت تیواری پوسٹ مارٹم رپورٹ میں 5 گولیاں لگنے کا انکشاف

  • عالمی خبریں
  • ادبیات
  • تعلیم و روزگار
  • خواتین
  • انٹرٹینمنٹ

ADVERTISEMENT
Home کھیل

بی سی سی آئی کی سالانہ معاہدہ لسٹ جاری

تیز گیند باز محمد شامی، وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن، تیز گیندباز مکیش کمار اور ممبئی کے بلے باز سرفراز خان کے نام فہرست میں نہیں

by Qaumi Tanzeem
فروری 10, 2026
in کھیل
0
بی سی سی آئی کی سالانہ معاہدہ لسٹ جاری

بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ(بی سی سی آئی) نے پیر کو 26- 2025 سیزن کے لیے سینئر مردوں اور خواتین کھلاڑیوں کے سالانہ معاہدوں کا اعلان کیا، جس میں وراٹ کوہلی اور روہت شرما کو گریڈ بی میں رکھا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بورڈ نے 7 کروڑ کی رٹنیرشپ والی اے پلس گریڈ ختم کردی ہے۔ یہ کانٹریکٹ یکم اکتوبر 2025 سے 30 ستمبر 2026 تک موثر رہے گا۔

بی سی سی آئی نے پیر کو اے، بی اور سی زمرے میں 30 مردوں اور 21 خواتین کرکٹروں کے سالانہ معاہدوں کا اعلان کیا۔ یہ معاہدہ ہندوستانی کرکٹ میں ایک واضح نسل جاتی تبدیلی کی عکاسی کرتا ہے، جس میں شبھمن گل کو جسپریت بمراہ اور رویندر جڈیجا کے ساتھ سینئر مردوں کی ٹیم کے لیے گریڈ اے میں شامل کیا گیا ہے۔ بمراہ ٹاپ گریڈ میں واحد تیز گیند باز بنے ہوئے ہیں جو تمام حالات میں ان کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔ رویندر جڈیجا کا گریڈ اے میں برقرار رہنا ایک آل راؤنڈر کے طور پر ان کی قدر کی عکاسی کرتا ہے۔

گریڈ سی کی فہرست سب سے بڑی ہے، جس میں ابھرتی ہوئی صلاحیتوں اور فارمیٹ ماہرین کا امتزاج ہے۔ اس میں اکشر پٹیل، تلک ورما، رنکو سنگھ، ارشدیپ سنگھ، سنجو سیمسن، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو، شریئس آئیر اور ریتوراج گائیکواڑ جیسے کھلاڑی شامل ہیں۔ دھرو جوریل، ہرشت رانا، نتیش کمار ریڈی اور سائی سدرشن جیسے نوجوانوں کو بھی مسلسل اچھی کارکردگی کا انعام دیا گیا ہے۔ وہیں کے ایل راہل، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، شریئس ایئر، کلدیپ یادو اور یشسوی جیسوال جیسے کھلاڑیوں کو گریڈ بی میں جگہ ملی ہے۔

پچھلے مرحلے میں 34 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیا گیا تھا لیکن اس بار لسٹ میں صرف 30 کھلاڑیوں کے نام شامل ہیں۔ تجربہ کار تیز گیند باز محمد شامی، وکٹ کیپر بلے باز ایشان کشن، تیز گیندباز مکیش کمار اور ممبئی کے بلے باز سرفراز خان کے نام فہرست میں نہیں ہیں۔ اس کی وجہ یہی ہے کہ انہوں نے اس مرحلے میں کسی بھی فارمیٹ میں ایک بھی بین الاقوامی میچ نہیں کھیلا ہے۔ شامی کے باہر ہونے کا مطلب ہے کہ ان کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی کے راستے تقریباً بند ہو گئے ہیں۔ ایشان نے ٹی 20 فارمیٹ میں واپسی کی ہے لیکن وہ نئے مرحلے میں ہوئی ہے۔ مکیش گزشتہ سیزن میں نہیں کھیلے تھے۔ وہیں سرفراز آسٹریلیا میں ٹیم کا حصہ تھے لیکن ایک بھی میچ نہیں کھیلے۔

گریڈ اے: شبمن گل، جسپریت بمراہ اور رویندرا جدیجا۔ گریڈ بی: واشنگٹن سندر، روہت شرما، ورات کوہلی، کے ایل راہل، محمد سراج، ہاردک پانڈیا، رشبھ پنت، کلدیپ یادیو، یشسوی جیسوال، سوریہ کمار یادو اور شریئس ایئر۔ گریڈ سی: اکشر پٹیل، تلک ورما، رنکو سنگھ، شیوم دوبے، سنجو سیمسن، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، آکاش دیپ، دھرو جوریل، ہرشت رانا، ورون چکرورتی، نتیش کمار ریڈی، ابھیشیک شرما، سائی سدرشن، روی بشنوئی اور رتوراج گائکواڈ۔

دوسری جانب خواتین میں ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا، جیمیمہ روڈریگس اور دپتی شرما گریڈ اے فہرست میں شامل ہیں۔ خواتین کے معاہدوں میں کئی نوجوان نام بھی شامل ہیں۔ شفالی ورما، رچا گھوش، اسنیہہ رانا، یستیکا بھاٹیہ اور ہرلین دیول جیسی کھلاڑی گریڈ بی اور گروپ سی میں شامل ہیں، جبکہ اوما چھتری، کرانتی گوڈ اور کشوی گوتم جیسے نئے چہروں کو سینٹرل کنٹریکٹ ملا ہے۔

ٹیم انڈیا (سینئر خواتین) کے سالانہ معاہدے 2025-26 کے مطابق: گریڈ اے: ہرمن پریت کور، اسمرتی مندھانا، جیمیمہ روڈریگس اور دیپتی شرما۔ گریڈ بی: رینوکا ٹھاکر، شیفالی ورما، ریچا گھوش اور اسنیہہ رانا۔ گریڈ سی: رادھا یادو، امن جوت کور، پرتیکا راول، کرانتی گوڑ، اوما چھیتری، اروندھتی ریڈی، شری چرنی، یاستیکا بھاٹیہ، ہرلین دیول، کاشوی گوتم، جی کملینی، ویشنوی شرما اور تیجل حسابنیس۔

Qaumi Tanzeem

Qaumi Tanzeem

Related Posts

اسپین فٹبال کا نیا بادشاہ ، ٹوریس فائنل میں فتح کے ہیرو رہے
کھیل

اسپین فٹبال کا نیا بادشاہ ، ٹوریس فائنل میں فتح کے ہیرو رہے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 20, 2026
ویسٹ انڈیز کے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز نہیں رہے
کھیل

ویسٹ انڈیز کے عظیم آل راؤنڈر سر گیری سوبرز نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 18, 2026
فیفا عالمی کپ میں شامل  جنوبی افریقہ کے اسٹار مڈ فیلڈر  جیڈن ایڈمس نہیں رہے
کھیل

فیفا عالمی کپ میں شامل جنوبی افریقہ کے اسٹار مڈ فیلڈر جیڈن ایڈمس نہیں رہے

by Qaumi Tanzeem
جولائی 12, 2026
سوریہ کمار کی ہوئی چھٹی، شریئس بنے کپتان، ویبھو کو ملا موقع
کھیل

سوریہ کمار کی ہوئی چھٹی، شریئس بنے کپتان، ویبھو کو ملا موقع

by Qaumi Tanzeem
جون 6, 2026
آر سی بی دوسری بار آئی پی ایل چیمپئن
کھیل

آر سی بی دوسری بار آئی پی ایل چیمپئن

by Qaumi Tanzeem
جون 1, 2026
راجستھان رائلز نے  آئی پی ایل  میں لگاتار چوتھی فتح حاصل کی
کھیل

راجستھان رائلز نے آئی پی ایل  میں لگاتار چوتھی فتح حاصل کی

by Qaumi Tanzeem
اپریل 11, 2026
Next Post
کے جی ایم یو احاطہ میں موجود 5 ناجائز مزاروں کو ہٹانے کے لیےدوسرا نوٹس جاری

کے جی ایم یو احاطہ میں موجود 5 ناجائز مزاروں کو ہٹانے کے لیےدوسرا نوٹس جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Recommended

مرکزی وزیرِ تعلیم کااستعفی تعلیمی احتساب اور اصلاحات کی جانب پہلا قدم

مرکزی وزیرِ تعلیم کااستعفی تعلیمی احتساب اور اصلاحات کی جانب پہلا قدم

50 منٹس ago
ڈونلڈ ٹرمپ ’ہش منی کیس‘ میں مجرم ثابت

صحافیوں، میڈیا اداروں اور اپنے سیاسی مخالفین پر امریکی صدرکا طنز

5 گھنٹے ago

Popular News

    Connect with us

    Categories

    • aaa
    • اتر پردیش
    • ادبیات
    • انٹرٹینمنٹ
    • بہار
    • تعلیم و روزگار
    • خواتین
    • ریاستی خبریں
    • عالمی خبریں
    • عرب ممالک
    • قومی خبریں
    • کھیل
    • About
    • Advertise
    • Terms & Conditions
    • Grievance
    • Letter to Editor
    • Contact

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem

    No Result
    View All Result
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ریاستی خبریں
      • بہار
    • عرب ممالک
    • عالمی خبریں
    • ادبیات
    • تعلیم و روزگار
    • کھیل
    • خواتین
    • انٹرٹینمنٹ
    • हिंदी समाचार

    © 2023 Qaumi Tanzeem - Urdu Daily Newspaper Qaumitanzeem